New Al-Rehman Travels Tours & Car-Service

New Al-Rehman Travels Tours & Car-Service We provide all types of veichles on rent and tourissts
(2)

15/04/2024

Assalamualaikum
Hope you are doing well.
This is to inform you that I have started a new Guest House in the Heart of Muzaffarabad, Kashmir.
In total I have 9 rooms. The Hotel environment is cozy and newly construct. A good Standard Hotel with exceptional customer service is waiting for you.
I will be really great full for your cooperation.
Some snaps and clips are along with this invitation.
Regards
Meher hotel guest room
Center plate muzaffarabad azad kashmir
03345520672
03445095649

10/04/2024
31/01/2024

Neelum valley

31/01/2024

Snow fall neelum valley kashmir

07/08/2023

My beautiful kashmir

تاؤ بٹ کشمیر
20/07/2023

تاؤ بٹ کشمیر

19/07/2023

My beautiful Kashmir

06/07/2023

السلام علیکم!
پاکستان سے آنے والے تمام ٹوریسٹس بھائیوں کو دل کی اتھا گہرائیوں سے خوش آمدید ۔ آزار کشمیر کی قدرتی خوبصورتی اور متحرک ثقافت کو دریافت کرنے کا سنہری موقع حسب ضرورت ٹور، ایڈونچر کی سرگرمیاں، اور لگژری سروسز کے لیے ہمارے ساتھ رابطہ کریں۔ بم آپ کو خوبصورت اور پرفزا مقامات دیکھائیں گے

ضلع مظفرآباد =
1- کشمیر آبشار
2-پیر چناسی
ضلع نیلم
1=پٹہکا
دھنی واٹرفال
2=نوسدہ نوسیری ڈیم
3=چہلانہ کراسنگ پوائنٹ
4=کنڈشاہی واٹرفال
5=کٹن جاگراں پاور ہاؤس
6=بابون شالہ گلیشیئر
7=اٹھ مقام
8= کیرن
9=اپر نیلم
10=لوات
11=دواریاں بابون۔چٹہ کٹھہ۔ پتلیاں
12=رتی گلی جھیل
13=دودھنیال
14=شاردہ
15=کیل + اڑنگ کیل
16تاؤبٹ
3=ضلع جہلم ویلی
1=گڑھی دوپٹہ
2=چکار
3=ہٹیاں بالا
4=لیپہ ویلی
5=چناری
6=چکوٹھی بارڈر
4-ضلع پونچھ
راولاکوٹ۔کھایگلا۔تولی پیر۔چھوٹا گلہ۔بنجوسہ
5-ضلع باغ اینڈ ضلع حویلی
لسڈنہ۔ محمود گلی۔فاروڈ کہوٹہ۔نیل فیری۔درہ حاجی پیر اوراسکے علاوہ بھی بہت سی جگہ قابل دید ہیں۔ ان تمام جگہوں کی سیر اور تفریح کے لیے
ابھی رابطہ کریں
03445095649
03345520672

Send a message to learn more

13/06/2023

★★★★☆ · Travel agency

07/06/2023

Skardu

Available for rent all Azad kashmir and Pakistan. For further details plz contact.0344509564903345520672
20/05/2023

Available for rent all Azad kashmir and Pakistan. For further details plz contact.
03445095649
03345520672

19/05/2023

A beautiful view of neelum river muzaffarabad Azad Jammu and Kashmir

06/05/2023

تاؤ بٹ پل

04/05/2023

تاؤ بٹ نیلم ویلی

29/04/2023

Dhani waterfall

وادی کمراٹ  اور اس کے مشہور سیاحتی مقاماتوادی کمراٹ جسے اس کی قدرتی خوبصورتی کے بدولت ملکہ حسن بھی کہا جاتا ہے خیبر پختو...
29/04/2023

وادی کمراٹ
اور اس کے مشہور سیاحتی مقامات
وادی کمراٹ جسے اس کی قدرتی خوبصورتی کے بدولت ملکہ حسن بھی کہا جاتا ہے خیبر پختونخواں کے دور افتادہ اور پسماندہ علاقے دیر کوہستان کے بلند و بالا پہاڑوں میں واقع ایک خوبصورت سیاحتی مقام کا نام ہے۔ یہاں تک پہنچنے کے لئے دو راستے مستعمل ہیں۔ ایک سوات کے طرف سے باڈگوئی پاس سے ہوتے ہوئے جبکہ دوسرا راستہ دیر کے طرف سے آتا ہے۔ سوات کے طرف سے آنے والے دوست صرف فور بائی فور گاڑی میں باڈگوئی پاس کے ذریعے تھل کمراٹ آسکتے ہیں کیونکہ باڈگوئی پاس ایک پہاڑی راستہ ہے۔ اور دیر کے طرف سے تھل تک کوئی بھی گاڑی آتی ہے۔ پاتراک یا راجکوٹ تک ایک بہترین روڈ بنا ہوا ہے البتہ راجکوٹ سے لے کر تھل تک کبھی خوشی کبھی غم والی بات ہے لیکن کار وغیرہ آرام سے آ سکتی ہے۔ تھل سے آگے کمراٹ جانے لئے جیپ وغیرہ ہائر کرنی ہوگی کیونکہ آگے جیپ ٹریک ہے۔ ویسے تو پوری وادی کمراٹ دیکھنے کی قابل ہے لیکن کچھ مقامات ایسے ہیں جنہیں دیکھے بغیر واپس آنا میرے خیال میں کمراٹ کی حسن کی توہین ہوگی۔

1 : جامع مسجد دارالاسلام تِھل۔۔

بظاہر اس مسجد کا کمراٹ کے قدرتی خوبصورتی سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن اس مسجد کو دیر کوہستان کی سب سے قدیم اور مشہور مسجد ہونے کا اعزاز حاصل ہے،اس لئے اسے دیکے بغیر آنا زیادتی ہوگی۔ یہ مسجد دیر کوہستان کے سب سے آخری گاوں تِھل میں واقع ہے۔ تِھل بازار سے آگے دریائے پنجگوڑہ کے عین کنارے واقع اس مسجد کے دو حصے ہیں، بالائی منزل جستی چادروں سے 1999ء میں تعمیر کی گئی ہے۔ جبکہ زیریں حصہ 1865ء میں تعمیر کیا گیا ہےـ 1953 میں اس مسجد میں ہونے والے آتشزدگی کی وجہ سے اس کا ایک حصہ متاثر ہوا۔ جس کو مقامی لوگوں نے دوبارہ تعمیر کیا۔ اس مسجد کی خاص بات یہ ہے کہ سوائے چھت دیواروں کے باقی پوری مسجد دیار کی لکڑی سے بنی ہے، درختوں کے بڑے بڑے تنے ستونوں کے طور پر استعمال کئے گئے ہیں، دیواروں اور ستونوں پر کلہاڑی اور دیدہ زیب رنگوں سے آرائش کی گئی ہے کہ آج کے مشینی دور کا انسان حیران ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ یاد رہے اس وقت لکڑی کاٹنے کی مشین آری وغیرہ نہیں تھے۔ مقامی لوگوں نے اپنے قدیم آوزاروں سے دیواروں اور ستونوں پر بہت ہی خوبصورت کنندہ کاری کی ہے۔ دریائے پنجگوڑہ کے کنارے واقع داردی فن تعمیر کے اس شاندار نمونے کو دیکھنے کے لئے ہر سال ہزاروں لوگ آتے ہیں ـ مسجد میں تصویر کھینچے پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔۔

2: کوتگل آبشار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تِھل بازار سے نکل کر کمراٹ کی طرف جاتے ہوئے راستے میں ایک چڑھائی آتی ہے، ساتھ میں دو چار دکانیں ہیں، آگے جا کر ایف سی کی چیک پوسٹ آتی ہے، دراصل کمراٹ صرف اس جگہ کا نام ہے۔ پوری وادی کو کمراٹ کا نام باہر کے لوگوں نے دیا ہے۔ ایف سی چیک پوسٹ سے آگے والے علاقے کو سری مئی کہا جاتا ہے جہاں ہر سال کمراٹ فیسٹول منعقد ہوتا ہے۔ اس سے آگے روئی شئی کا میدان آتا ہے، جہاں اس ہموار میدان کا اختتام ہوتا ہے وہی سیدھے ہاتھ پر کوتگل ابشار بلندی سے گرتا ہے۔ یہ بالکل مین روڈ سے نظر آتا ہے، اس ابشار کو دیکھنے کے لئے آپ کو تھوڑے دور تک پیدل جانا پڑے گا۔ کم سے کم آدھا گھنٹہ آپ کو پیدل ہموار راستے پر جانا پڑے گا، دور سے یہ ایک عام سا جھرنا نظر آتا ہے لیکن نزدیک پہنچنے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ یہ ایک حسین اور سحر انگیز ابشار ہے۔۔۔۔۔۔

3 : لال گاہ آبشار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لال گاہ ابشار کمراٹ ویلی کا سب سے مشہور ابشار ہے، اونچائی سے گرنے والا اس ابشار کا سرد برفیلا پانی اونچے برف پوش پہاڑوں پر موجود گلیشئیر سے پگھل کر آتا ہے۔ صبح کے وقت اس کی روانی دیکھنے لائق ہوتی ہے، سرد برفیلا پانی جب اونچائی سے گر کر راستے میں پتھروں سے پٹخ کر جب زور سے زمین پر گرتا ہے تو اس خوش کن نظارے سے انسان مسحور ہو کر رہ جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

4 : کالا پانی ( کالا چشمہ ) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کالا چشمہ جسے کچھ لوگ کالا پانی بھی کہتے ہیں، کمراٹ میں واقع ایک چشمے کا نام ہے۔ جس کا پانی ہلکا سا کالا نظر آتا ہے جس کی وجہ سے اسے کالا چشمہ کہتے ہیں۔ مقامی کوہستانی زبان ( گاوری داردی ) میں اسے کیشین دیرا اوس یعنی کالے پتھروں کا چشمہ کہتے ہیں۔ لفظ دیر گاوری زبان میں بڑے بڑے پتھروں کے لئے مستعمل ہے، یہ بڑے بڑے کالے پتھر اس چشمے کے ارگرد موجود ہیں جس کی وجہ سے چشمے کا پانی کالا نظر آتا ہے ورنہ نہ تو اس کا پانی کالا ہے اور نہ اس کانام کالا پانی ہے ۔۔

5 : نبل

کالا پانی کےسامنے والے علاقے کو نبل کہتے ہیں، یہاں دیار کےگھنے جنگل ، وسیع و عریض سرسبز میدانوں کے علاوہ ایک چھوٹا سا آبشار بھی ہے

6 : دوجنگا

دو جنگا کمراٹ کا آخری مقام ہے جہاں تک گاڑی جاسکتی ہے۔ اس سے آگے روڈ ختم ہوجاتا ہے اور مزید آگے پیدل جانا پڑتا ہے۔ دوجنگا کا ہمارا علاقائی تاریخ میں بہت اہم کردار ہے، ہماری لوک کہانیوں کے مطابق اس دوجنگا سے آگے خزان کوٹ کا مقام ہمارے آباء واجداد کی آخری پناہ گاہ تھی۔ کہتے ہیں کہ جب دشمن کا زور بڑھ گیا تو مقامی لوگوں نے زیریں علاقوں سے نقل مکانی کرکے خزان کوٹ کے گھنے جنگل میں بستی بسائی اور یہاں رہنے لگےـ اسی دوجنگا کے قریب بتوٹ کے میدان میں مقامی لوگوں نے اپنے مذہب اور اپنی دھرتی کو بچانے کے لئے آخری فیصلہ کن جنگ لڑی تھی، مقامی لوک کہانیوں کے مطابق مقامی کوہستانی ( گاوری داردی) قبائل نے دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ لیکن ناکافی اسلحے اور دشمن کی زیادہ تعداد کی وجہ سے مغلوب ہوگئےـ کہا جاتا ہے کہ اس جنگ میں یہاں صدیوں سے مقیم قدیم داردیک مذہب کے پیروکار کوہستانی لوگ زیادہ ترمارے گئے۔ جو بچ گئے انہیں پکڑا گیا، کچھ بھاگ گئے اور کمراٹ کے ان گھنے جنگلات میں کھو گئے۔ اگر آپ نے خزان کوٹ دیکھنا ہے تو دوجنگا سے تقریباً پندرہ بیس منٹ کے فاصلے پر ہے، راستے میں ایک چھوٹا سا جنگلے والا رنگین پل آئے گا، اس پل کو جیسے ہی کراس کرو تو راستہ دو حصوں میں تقسیم ہوتا ہے، سیدھے ہاتھ والا راستہ روشن بانال، جارکھور بانال اور کونڈل بانال سے ہوتے ہوئے سوات کوہستان کے علاقے شاہی باغ کی طرف نکلتا ہے۔ اور ناک کے سیدھ میں اگر جاو گے تو آگے خزان کوٹ کا علاقہ شروع ہوتا ہے، اس سے آگے راستے میں تھوڑی سی اونچائی پر چڑھنے کے بعد چھاروٹ بانال کا علاقہ شروع ہوتا ہے، بانال ہم داردی گاوری لوگ موسم گرما کے چراگاہ کو کہتے ہیں، چھاروٹ بنال میں راستہ پھر دو حصوں میں تقسیم ہوجاتا ہے، سیدھا راستہ ایز گلو بانال، گورشی بانال شازور بانال اور پھر شازور جھیل تک جاتا ہے، پھر وہاں سے آگے چترال کے علاقوں کی طرف نکلتا ہے۔ دوسرا راستہ کاشکیکن پاس سے ہوتے ہوئے چترال کے علاقوں کی طرف نکلتا ہے، کاشکین پاس ایک قدیم راستہ ہے جسے ہمارے لوگ چترال جانے کےلئے صدیوں سے استعمال کرتے

تولی پیر روڈ پر موجود  انتہائی خوبصورت مقام "سر ہل"  بن بہک سے دو سے تین کلومیٹر کی مسافت پر لیفٹ سائیڈ پر سڑک کے ساتھ  ...
29/04/2023

تولی پیر روڈ پر موجود انتہائی خوبصورت مقام "سر ہل" بن بہک سے دو سے تین کلومیٹر کی مسافت پر لیفٹ سائیڈ پر سڑک کے ساتھ سیاحوں کی توجہ کا منتظر ۔۔۔۔۔ یہ سیاحتی مقام یونین کونسل پکھر اور سنگولہ کے سنگم پر موجود ہے۔ راولاکوٹ سے 17 سے 20 کلو میٹر کی مسافت پر موجود۔ تولی پیر جانے والے سیاح اس جگہ کو ضرور وزٹ کریں۔




پاکستان🇵🇰 تاؤ بٹ نیلم ویلی کا آخری علاقہ ہے ۔ اس سے آگے دیوسائی اور مقبوضہ کشمیر ہے ۔ تاوبٹ وہ مقام ہے جہاں سے دریائے کش...
29/04/2023

پاکستان🇵🇰
تاؤ بٹ نیلم ویلی کا آخری علاقہ ہے ۔ اس سے آگے دیوسائی اور مقبوضہ کشمیر ہے ۔ تاوبٹ وہ مقام ہے جہاں سے دریائے کشن گنگا پاکستان کی حدود میں داخل ہو رہا ہے۔۔ پاکستان میں داخل ہونے کے بعد کشن گنگا دریائے نیلم کہلاتا ہے۔۔ کیل سے تاؤبت جیپ میں تقریباً 3 گھنٹے لگتے ہیں۔۔۔۔۔ اگرچہ بہت خطرناک اونچے نیچے موڑ والا راستہ ہے... جیپ کے ذریعے اس جنت نظیر وادی تک پہنچا جا سکتا ہے۔ مظفر آباد تاوبٹ تک ایک طویل سفر ہے جو دس سے بارہ گھنٹے سے تک لے سکتا ہے۔۔ دور شاردہ سے شاردہ وادی نیلم کا سیاحتی مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پرفضا اور خوبصورت مقام ہے۔ مظفر آباد کے علاوہ کاغان سے بھی جیب کے ذریعے براستہ دره نوری نار شارده تک پہنچا جا سکتا دراز سے آنے والے سیاحوں کے لئے شاردہ میں قیام کی ہر ممکن سہولت دستیاب ہے۔۔۔ یہاں سے وادی نیلم کے تمام علاقوں بشمول تاو بٹ تک با آسانی پہنچا جا سکتا ہے... کیل کے راستے تاؤ بٹ تک پانچ سے چھ گھنٹے لگ ہی جاتے ہیں۔۔۔ یہ تمام رستہ دریائے نیلم کے کنارے اور گھنے جنگلات سے بھرپور ہے۔۔۔۔۔۔ موسم خوشگوار اور جگہ جگہ پہاڑی ندیاں نالے اور ان گنت آبشاریں ہر لمحہ سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ رکھتی ہیں۔ وادی نیلم کا اصل حسن کیل سے آگے شروع ہوتا ہے۔۔ یہاں جنگلات ناقابل بیان حد تک گھنے ہیں۔ راستے کے ساتھ متعدد آبشاریں پھوار اڑاتی ہیں اور گہرائی میں بہنے والا دریائے نیلم بہت شفاف ہے۔کیل اور تاؤبٹ کے درمیان جان وئی، سرداری اور ہلمت ہیں
تاؤ بت پہنچ کر دریائے نیلم قدرے دور ہو جاتا ہے۔ اس کی جگہ ایک شفاف ندی اور اس کے گہرے سبز جنگلات والی بلندیاں ماحول پر چھائی ہوئی ہیں۔
Copied

21/04/2023

تمام دوست احباب کو عیدالفطر مبارک ھو

Address

New Bus Stand Shop No. 25 Muzaffarabad Azad Kashmir
Muzaffarabad
00000

Telephone

+923445095649

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when New Al-Rehman Travels Tours & Car-Service posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to New Al-Rehman Travels Tours & Car-Service:

Videos

Share

Nearby travel agencies


Other Muzaffarabad travel agencies

Show All