BIN LAL Travel

BIN LAL Travel Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from BIN LAL Travel, Tour Agency, MATTANI BAZAR, Peshawar.
(1)

تمام ایٸرلایٸنز کی ٹکٹس کم قیمت میں حاصل کرنے کیلۓ رابطہ کریں   0300 9743598
18/09/2021

تمام ایٸرلایٸنز کی ٹکٹس کم قیمت میں حاصل کرنے کیلۓ رابطہ کریں
0300 9743598

05/10/2020
26/07/2020

تمام ✈ #ایٸرلایٸنز✈ کے ٹکٹوں کو کم قیمت میں حا صل کرنے کیلۓ رابطہ کریں
❤ ❤
واٹس ایپ: 0300 9743598
0313 9823163
ایڈریس:رضوان پلازہ مین بازار متنی

11/06/2020

#امارات سے #پاکستان کے کسی بھی ایٸر پورٹ کا ٹکٹ انتہایٸ کم قیمت میں حاصل کرنے کیلۓ اپنا پاسپورٹ ابھی واٹس ایپ کریں۔

10/06/2020

اور #العین سے #پاکستان آنے کا خواہش رکھنے والے بھایٸ ٹکٹ لینے کیلۓ ابھی رابطہ کریں

03/03/2020

➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖
♻️ *سرکاری حج 2020 کے ترتیب وار مراحل* ♻️
➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖➖

عازمین حج کی رہنمائی کے لئے سرکاری حج اسکیم 2020 کے تمام مراحل اختصار کے ساتھ ترتیب وار پیش کئے جارہے ہیں۔▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓
💢 *درخواست فارم* 💢
☜ حج منسٹری کے اعلامیہ کے مطابق *25 فروری 2020* سے حج ایپلیکشن فارم جمع کرانے کا پراسیس شروع ہو چکا ہے۔ جوکہ بغیر کسی تعطیل کے *6 مارچ 2020* تک جاری رہے گا۔
☜ ہفتہ اور اتوار کو بینک صبح 10 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک کھلے رہیں گے۔▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓
💢 *قرعہ اندازی* 💢
☜ درخواستیں وصول ہونے کے 2 سے تین دن کے اندر قرعہ اندازی ہوگی۔
☜ قرعہ اندازی کے نتائج منسٹری کی *ویب سائٹ* پر جاری کئے جائیں گے۔
☜ کامیاب امیدواروں کو بذریعہ *SMS* بھی آگاہ کیا جائے گا۔ اور مبارکباد کے *خطوط* بھی ارسال کئے جائیں گے۔
☜ قرعہ اندازی میں ناکام امیدوار اگلے دن سے اپنے پیسے واپس نکلوا سکیں گے۔▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓
💢 *حجاج کی تربیت* 💢
☜ عازمینِ حج کی تربیت کے کئے حج منسٹری کی طرف سے *حاجی کیمپ کے علاوہ ضلعی اور تحصیل سطح* پر ملک بھر میں *150* سے زائد تربیتی مراکز قائم کئے جائیں گے۔
☜ یہ تربیتی مراکز شہر کے کسی بڑے سرکاری ادارے، کسی شادی ہال، آڈیٹوریم میں قائم کئے جائیں گے۔
☜ اس ضمن میں عازمین حج کو منسٹری کی طرف سے میسج، لیٹر یا ویب سائٹ کے ذریعے تربیتی پروگرام کی اطلاع دی جائے گی۔
☜ تربیت کا بڑا مقصد عازمین حج کو تمام مراحل کی *الف* سے لے کر *ی* تک مکمل معلومات دینا ہوتا ہے۔ تاکہ حج کے سفر کے دوران کسی بھی مرحلے پر پریشانی سے بچا جا سکے۔
☜ حج کی تربیت کی ویڈیو، لٹریچر کتابچے اور لیکچر کے ذریعہ تربیت دی جائے گی۔
☜ تربیت کے تین سیشن ہونگے۔ ▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓
💢 *بائیومیٹرک (فنگر پرنٹس)* 💢
☜ اگلے مرحلے میں بائیو میٹرکس *(فنگر پرنٹس)* ہونگے جو کہ قریبی اعتماد سنٹر سے کروا سکتے ہیں۔
☜ منسٹری کی طرف سے میسج، لیٹر یا ویب سائٹ کے ذریعے بائیومیٹرک کے پروگرام کی اطلاع دی جاتی ہے۔
☜ اصل پاسپورٹ ہونا لازمی ہے اور سرکاری حج اسکیم کا میسج یا خط اعتماد سنٹر پر دیکھانا ہوگا۔
☜ بائیومیٹرک کی کوئی فیس نہیں۔
☜ بائیو میٹرکس کے بعد اپنے پاسپورٹ بمعہ بائیومیٹرک رسید متعلقہ بینک میں جمع کروا کر بینک نمائندے سے وصولی رسید لازمی لیں۔▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓
💢 *ماہ رمضان کی آمد* 💢
☜ ماہ رمضان میں سکون سے روضے رکھیں۔ خوب عبادت کریں۔
☜ اللہ تعالٰی سے حج میں آسانیوں کی دعائیں مانگیں۔
☜ ممکن ہو تو اعتکاف میں بیٹھیں۔
☜ ہو سکے تو مجھ گنہگار کے لئے بھی دعا کریں۔ ▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓
💢 *فلائیٹ شیڈول* 💢
☜ عیدالفطر کے 10 سے 15 دن کے فلائیٹ شیڈول جاری کیا جاتا ہے، جس میں آپ کی روانگی کے متعلق تمام تفصیل ہونگی۔
☜ اس کی اطلاع بذریعہ ویب سائٹ، میسج اور خط کے ذریعے دی جائے گی۔ ▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓
💢 *ویکسینیشن+ادویات* 💢
☜ تمام حاجی کیمپس میں ویکسینیشن کی سہولت تمام عازمین حج کے لیے مفت مہیا کی جاتی ہے۔
☜ حج فلائٹ سے 10 روز قبل ویکسینیشن لازمی کروا کر سرٹیفیکیٹ لیں گے۔ یہ سرٹیفیکیٹ سعودی ایئر پورٹس پر چیک ہوتا ہے۔
☜ سفر حج میں اپنے ساتھ لے جانے والی ادویات کی پیکنگ ہوگی۔ ▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓
💢 *فلائیٹ آپریشن(روانگی)* 💢
☜ روانگی سے 48 گھنٹے پہلے متعلقہ حاجی کیمپ سے پاسپورٹ، ٹکٹ، کارڈ، لاکٹ، ہاتھ کا کڑا اور تمام ضروری کاغذات کی وصولی ہوگی۔
☜ ادویات کی پیکنگ اس وقت بھی کروا سکتے ہیں۔
☜ اس کے بعد انشاءاللہ آپ کا سفر حج شروع ہوگا۔ ▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓▓
دعا ہے کہ اللہ پاک سب کو محفوظ سفر حج نصیب فرمائے اور اس سفر میں آسانیاں فرمائے۔ مجھ ناچیز کو دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔

*دعاؤں کی درخواست*Copy

10/01/2020

مزید معلومات کیلۓ تشریف لا یٸں۔۔

پتہ:رضوان پلازہ مین بازار متنی
:0300 9743598
پوسٹ کو دوسروں کے ساتھ شٸیر کریں۔۔۔

29/12/2019

سعودی عرب میں اب چونکہ عمرہ زائرین پر کسی بھی شہر جانے پر کوئی پابندی نہیں اس لئے سیاحت کے لئے یہاں بہت کچھ ہے جس کا ذکر اس تحریر میں ہو گا ۔

سعودی عرب کو بنیادی طور پر چار حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ شمال اور مغرب جہاں پر تمام زائرین کو جانا ہوتا ہے۔مکہ المکرمہ مغربی ریجن میں ہے اور اسکے قریب ترین شہر جدہ اور طائف ہیں۔ جدہ تو تقریباً سب ہی زائرین جاتے ہی ہیں مگر طائف بھی ایک اہم تاریخی شہر ہے۔ طائف مکہ مکرمہ سے 70 سے 80 منٹ کی مسافت پر ہے. پہاڑی علاقہ ہے اور شدید گرمیوں میں بھی موسم معتدل رہتا ہے۔ طائف میں چئیر لفٹ بھی اور طائف کو جانے والی سڑک بالکل مری جیسی بل کھاتی اور نظاروں سے بھرپور ہے۔

جدہ بہت ہی بڑا اور ماڈرن شہر ہے ۔جدہ میں بہت سارے ماڈرن شاپنگ، مالز، خوبصورت ساحل سمندر، بلد جیسا تاریخی بازار اور سمندر کے قریب بہت ہی شاندار فش ایکیوریم ۔ اسی فش ایکوریم کے احاطے میں روازنہ ڈالفن شو بھی ہوتا ہے۔ لیکن یہ سب کچھ ایک مہنگی ایکٹوٹی ہے۔
اسکے علاوہ مکہ سے قریب ایک شہر رابغ بھی ہے جو ساحلی پٹی پر واقع ہے اور آگے چل کر شمالی ریجن ینبع سے ملتا ہے اور یہاں ہی سے ایک سڑک بدر سے ہوتے ہوئے مدینہ منورہ کی جانب نکلتی ہے۔

مدینہ منورہ سعودیہ کے شمالی حصے میں واقعہ ہے۔ شمال میں مدینہ منورہ کے علاوہ اہم شہر ینبع، حائل اور تبوک ہیں۔ ینبع میں بھی خوبصورت ساحل ہیں اور مدینہ منورہ سے اڑھائی گھنٹے کی مسافت پر ہے ۔ اسی روٹ پر ایک تاریخی اہمیت کا حامل کنواں بئر رومہ ہے۔ مدینہ سے قریب ہی بدر کا مقام ہے جس کو ایک بڑا ٹاؤن کہا جاسکتا ہے. مدینہ سے ہی تین گھنٹے کی مسافت پر مدائن صالح کے کھنڈرات ہیں جو تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ انکا تعلق حضرت صالح کی قوم سے ملتا ہے اور اردن میں واقع پیترا جیسی تہذیب سے مماثلت بھی ہے۔ اسی جانب آگے چل کر بحیرہ احمر کے ساحل ہیں۔ اسی پٹی پر حقل کا ایک خوبصورت ساحل ہے جس میں ٹورسٹ ریزارٹس ہیں اور آگے چل کر جدید ترین شہر نیوم تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔مزید آگے تبوک کا شہر ہے جو اردن کے بارڈر کے قریب ہے اور سردیوں میں شدید ترین سردی پڑتی ہے۔

مدینہ منورہ سے ایک سڑک ریاض کی جانب نکلتی ہے جس پر چار گھنٹے کی مسافت پر القصیم کا شہر واقع ہے۔ یہ شہر ذرعی شہر ہے اور کھجور کی بہت بڑی پیدوار یہیں سے ہوتی ہے۔ یہ باغوں اور سبزے کا شہر ہے۔ القصیم سعودی عرب کے وسطی حصے میں آتا ہے اور اسی حصے میں سعودیہ کا دارلخلافہ ریاض ہے۔ ریاض بہت ماڈرن شہر ہے، بہت سارے شاپنک مالز، باغات ہیں، میوزیم، پارکس اور گرد و نواح میں تاریخی سعودی ریاست کے آثار بھی ہیں۔ ریاض مکہ اور مدینہ دونوں جانب سے آٹھ سو کلومیٹر سے کچھ ذیادہ کی مسافت پر ہے۔ ریاض میں اب بہت سارے میلے شروع ہیں لیکن جنادریہ یہاں کا سب سے بڑا فیسٹیول ہے جس میں پورے عرب کا کلچر ہوتا ہے. یہ میلہ جنوری سے فروی کے درمیان ہوتا ہے۔

سعودی عرب کے مشرقی علاقہ میں دمام، الخبر، ہفوف، اور جبیل کے اہم شہر ہیں۔ یہ تمام شہر بحیرہ عرب کی ساحلی پٹی پر واقع ہیں۔ تمام شہروں میں بہت خوبصورت ساحل ہیں اور جدید سہولیات میسر ہیں۔ ان میں بہت سے خوبصورت صحرا بھی ہیں۔ یہ شہر مکہ اور مدینہ سے کافی ذیادہ فاصلے پر ہیں اور سڑک کے ذریعے سفر 13 سے 15 گھنٹوں کا ہو سکتا ہے۔

جنوبی حصے میں اہم ترین شہر ابھاء ہے جو ایک پہاڑی سلسلہ ہے ۔ گرمیوں میں یہاں بہت خوشگوار موسم ہوتا ہے اور سردیوں میں شدید سرد موسم ہوتا ہے۔ابھاء میں ُسودا کے مقام پر ایک چئیر لفٹ بھی ہے اور یہ مقام ہر وقت بادلوں سے ڈھکا رہتا ہے۔ ابھاء سے ایک سڑک طائف کی جانب جاتی ہے جس پر سفر کرتے ہوئے پاکستان کے پہاڑی سلسلوں کی یاد آتی ہے۔ اسی سڑک پر البہاء کا ایک خوبصورت شہر بھی آتا ہے۔ جنوبی حصے میِں ہی بحیرہ احمر پر واقع ایک شہر جیزان بھی آتا ہے اور اسی شہر سے بذریعہ فیری فرسان کا ایک جزیرہ ہے۔

سعودی عرب میں سفر کا بڑا ذریعہ سڑک ہے ، دمام سے ریاض اور القصیم کے درمیان ریل کا بہت اچھا سفر ہے۔ جدہ سے مکہ اور مدینہ منورہ کے درمیان ریل حال ہی مکمل ہوئی ہے۔ سعودیہ کے تمام شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام ابھی تک اتنا اچھا نہیں، ذیادہ تر سفر ٹیکسی سے کرنا پڑتا ہے جو مہنگا ہے ۔ اپنی کار خریدنا اور اسکو ایفورڈ کرنا بہت آسان ہے۔ پیدل چلنے والوں کے لئے یہ ملک اتنا فرینڈلی نہیں سوائے مکہ اور مدینہ کے۔ ریاض میں بہت ہی جدید میٹرو اگلے سال کے آخر تک شاید مکمل ہو جائے تو یہ پورا شہر ریل کے ذریعے منسلک ہو جائے گا۔ سعودیہ کے تمام ہی شہروں میں ائرپورٹس موجود ہیں(مکہ المکرمہ کے علاوہ). سعودی ائرلائنز کے علاوہ دو مزید سستی ائرلائنز ہیں جن سے آسانی سے سستے ٹکٹ خرید کر ڈومیسٹک سفر کیا جاسکتا ہے۔

گرمیوں میں تمام ہی شہروں میں شدید گرمی پڑتی ہے سوائے ابھاء اور طائف کے۔ سردیوں میں ستمبر سے مارچ تک تمام شہروں میں اچھا موسم ہوتا ہے ،وسطی اضلاع میں درجہ حرارت صفر تک پہنچ جاتا ہے۔ تبوک جو اردن کے بارڈر پر واقع ہے ادھر اکثر برف باری بھی ہو جاتی ہے۔ میری رائے میں سیاحت کے لئے سب سے بہترین وقت سردیوں کا ہی ہے۔


سعودیہ میں بازاروں کی رونق شام کے اوقات میں شروع ہوتی ہے اور رات کے 12 بجے سب کچھ بند ہو جاتا ہے۔ ریستوران اور کافی شاپس رات 2 بجے تک کھلی ہوتی ہیں۔ کافی کلچر بہت ذیادہ ہوتا ہے اور چھوٹے سے چھوٹے گلی محلے میں بھی کافی شاپ لازمی ہوگی۔ عربیبک کافی آپکو راستے میں کہیں بھی کوئی بھی مفت میں پلا سکتا ہے۔

یہاں پر گھر میں کھانا پکانے کا کلچر کم ہے اس لئے دنیا جہان کی فوڈ چینز، انڈین، پاکستانی، چائینیز، ترکش،لبنانی، افغانی، سوڈانی، یورپین، میکسیکن، برازلین اور ہر طرح کا کھانا مل جائے گا۔ کھانا عوام کی قوت خرید میں ہے۔ شوراما اور مقامی سٹائل کے بنے چاول ہر گلی میں مل جاتے ہیں۔

سعودی عرب میں رمضان کا مہینہ ایک فیسٹیول کا درجہ رکھتا ہے۔ بازار اور ریستوران سرشام کھلتے ہیں اور فجر کے وقت تک کھلے رہتے ہیں۔ عید الفطر پر تین دن تک تمام بڑے شہروں میں آتش بازی ہوتی ہے۔

سعودیہ کے تمام شہروں میں رہائش کی بہترین اور مناسب سستی سہولیات مل جاتی ہیں۔ فائیو سٹار سے لے کر فرنشڈ اپارٹمنٹ مل جاتے ہیں۔ اپنے بجٹ کے حساب سے رہائش منتخب کی جاسکتی ہے۔

سعودی عرب میں شہروں کے علاوہ تمام معاشرہ قبائلی ہے لیکن جدہ ،دمام ،ریاض وغیرہ میں ماڈرن لائف سٹائل شروع ہوچکا ہے۔ ائرپورٹ سے لے کر دکانوں تک کام سعودی لڑکیوں. نے سنبھال لیا ہے اور اب آپکو ائرپورٹ پر لینڈ کرتے ہی ایک ٹورازم فرینڈلی ملک کا تاثر ملے گا۔

تحریر: محمد اسلم جان

29/12/2019

مزید معلومات کیلۓ رابطہ یا وزٹ کریں

واٹس ایپ:0300 9743598
کال: 0313 9823163
ایڈریس:رضوان پلازہ مین بازار متنی

26/12/2019

💐 *مسجدالحرام کےبارےمیں دلچسپ معلومات*💐

▪جو ایک ملین مربع میٹر پر مشتل ہے۔
▪جہاں دو ملین لوگ سما سکتے ہیں۔
▪سالانہ 20 ملین لوگ وہاں جاتے ہیں۔
▪یہ جگھ کبھی بند نہیں ہوتی، 24 گھنٹے تک کھلی رہتی ہے چار ہزار سال سے۔
وہاں صفائی کس طرح؟ کس انداز سے کی جاتی ہے؟
▪کس طرح اس جگھ کو صاف کیا جاتا ہے؟ جہاں لاکھوں لوگ جاتے ہیں؟ جہاں ہر وقت لوگ ہوتے ہیں* ؟

دنیا میں تقریبا ہر جگھ کو تب ہی صاف کیا جاتا ہے جب وہ جگھائیں خالی ہوتی ہیں، جب وہاں کوئی نہیں ہوتا۔

مگر اس جگھ کو کس طرح صاف کریں
جو 24 گھنٹے لوگوں سے بھری ہوئی ہوتی ہے؟


اگر آپ کو کبھی یہ شرف حاصل ہو کہ آپ بھی مکہ پاک جاکر وہاں حرم شریف میں مطاف کی جگھ صاف کریں تو آپ کو وہاں ایک ایک بات تفصیل سے بتائی جائے گی کہ کس طرح آپ جھاڑو وغیرہ کو پکڑیں گے؟ کس طرح اسے دائیں ہاتھ سے پکڑنا ہے اور کس طرح اسے بائیں ہاتھ سے پکڑنا ہے؟ اور کس طرح لائن میں سب کے ساتھ بھاگتے ہوئے جلدی میں صاف کرنا ہے۔

یہ ٹی وی پر یا وڈیو میں دیکھنا آسان ہوتا ہے مگر وہاں ان صفائی کرنے والوں کے ساتھ بھاگتے ہوئے صفائی کرنا ہر کسی کی بس کی بات نہیں ہوتی۔

وہاں اگر صرف مطاف کو مطلب عمرہ کرنے والی جگھ کو صاف کرنے کے لئے، ہزاروں لوگوں کی موجودگی میں آپ کے پاس صرف اور صرف تیس منٹ ہوتے ہیں۔

اور دن میں اس جگھ کو چار بار صاف کیا جاتا ہے۔

اس جگھ کسی کیمیکل کا استعمال نہیں ہوتا بلکہ گلاب کے پانی کے ساتھ اور ایسا پانی ہوتا ہے جس سے کسی بھی شخص کو نہ کوئی خارش ہو اور نہ ہی کوئی تکلیف۔ جو بھی وہاں عمرہ کرتا ہے انہیں گلاب کی خوشبو آتی رہتی ہے۔

حرم پاک میں ایسی کوئی جگھ ہی نہیں جس کو صاف نہ کیا جاتا ہو۔

وہاں 1800 صفائی کرنے والے لوگ ہیں، چالیس صفائی کرنے والی گاڑیاں اور 60 صفائی کرنے والی مشینیوں کے ساتھ ساتھ دو ہزار کچرے ڈالنے والے ڈبے ہیں۔

حرم پاک کی زمین صاف کرتے ہیں

دروازے صاف کئے جاتے ہیں

حرم پاک کے اندر لگے مختلف کھمبے، منارے اور چھت بلکہ ہر چیز کی صفائی کی جاتی ہے۔

حرم پاک میں چالیس ہزار قالین ہیں۔

اگر انہیں ایک ساتھ لگائیں جائیں تو وہ مکہ پاک سے سعودیہ کے شہر جدہ تک کے پہنچیں گے مطلب کہ 79 کلو میٹر تک۔

مگر ان کو صاف کس طرح کیا جاتا ہے؟

سب سے پہلے قالین کو مٹی سے صاف کیا جاتا ہے

پھر اسے پانی سے صاف کیا جاتا ہے پھر صابن سے پھر دوبارہ پانی سے صاف کیا جاتا ہے۔

پھر اس قالین کو ایک خاص قسم کی مشین میں ڈالا جاتا ہے تاکہ وہ جلد سوکھ جائے جس کے بعد ان کو دوبارہ سے لٹکایا جاتا ہے تاکہ اور اچھی طرح سوکھ جائیں۔

جس کہ بعد ان پر ایک اور بار مشین سے صاف کیا جاتا ہے پھر انہیں پلاسٹک میں لپیٹ کر رکھ دیا جاتا ہے اور وقت آنے پر حرم پاک میں لایا جاتا ہے۔

جب انہیں حرم پاک میں بچھایا جاتا ہے تو اس پر گلاب کا پانی لگایا جاتا ہے تاکہ سجدہ کرتے وقت لوگوں کو گلاب کی خوشبو آئے۔

اس کی وجہ ہے کہ جب آپ سجدہ کریں تو آپ کو گلاب کی خوشبو آئے گی تو آپ کو اچھا لگے گا اور اگر سجدہ کرتے وقت کوئی بدبو آئے تو آپ سجدے سے جلدی سے اٹھ جائیں گے۔

اس لئے وہاں روزانہ قالینوں پر گلاب کا پانی لگایا جاتا ہے تاکہ لوگ سجدہ میں ہمیشہ خشوع میں ہوں۔

حرم پاک کی ہوا پر

خانہ کعبہ کے غلاف پر

حجر اسود پر

ہر جگھ پر خوشبو لگائی جاتی ہے۔

مکہ پاک میں حرم پاک کے باہر 13 ہزار باتھ روم ہیں جن کو روزانہ چار بار صاف کیا جاتا ہے۔

اور یہ باتھ روم زمین کے اندر ہی بنائے گئے ہیں جہاں پنکھے بھی لگائے گئے ہیں اور مچھر، مکھی کو مارنے کا اچھا خاصا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ وہاں پر حال ہی میں ہر جگھ ایک ڈیوائس لگائی گئی ہے جس سے فائدے مند بیکٹیریا نکلتی ہے جو بدبو دار بیکٹیریا کو ختم کر دیتی ہے جس سے ایک اچھی خوشبو پیدا ہوتی ہے۔

حرم پاک میں ایسی کوئی جگھ ہی نہیں جہاں آپ کو زمزم کے پانی کا کولر نہ مل سکے، وہاں 25 ہزار زمزم کے پانی کے کولر رکھے گئے ہیں جن کو روزانہ دھویا جاتا ہے اور روزانہ زمزم کے پانی سے بھرا جاتا ہے۔

وہاں روزانہ 100 تک مختلف جگھاوںسے زمزم کے پانی کے نمونے لیبارٹری بھیجے جاتے ہیں تاکہ پانی کی سلامتی یا پانی کی صفائی کا خاص خیال
رکھا جائے۔

صرف اتنا نہیں بلکہ وہاں ایسے خاص لوگ بھی ہیں جو اپنی کمر پر ایک بیگ کی طرح زمزم کے پانی کا کولر رکھ کر طواف کرنے والوں کو زمزم کا پانی پینے کے لئے دیتے رہتے ہیں۔

اگر آپ کو نہیں پتا تو آج یہ جان لیں کہ زمزم کا کنواں مقام ابراہیم علیہ السلام اور حجر اسود کے درمیاں ہے جو خانہ کعبہ سے 21 میٹر کی دوری پر ہے۔

وہاں سے چار کیلومیٹر کی دوری پر سقیا زمزم نامی ایک سینٹر ہے جہاں زمزم کے پانی کو بوٹلوں میں بھر کر لوگوں کو دیا جاتا ہے، اس کارخانے میں ہر وقت تقریبا 17 لاکھ زمزم کی دس لیٹر والی بوٹلیں رکھنے کی جگھ موجود ہوتی ہے۔

وہاں پر Maqraa بھی ہے جس سے پوری دنیا کے لوگ اپنے گھر بیٹے حرم پاک کے قریب مختلف قاری کو قرآن پاک پڑھ کر سنائیں گے اور ان سے سیکھیں گے۔

یہ سروس 24 گھنٹے کی بلکل مفت میں دی جاتی ہے جس کو تین سال ہونے والے ہیں اور اس سروس سے تقریبا 180 ممالک کے لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔

وہاں پر سعودیہ کے بانی عبدالعزیز کے نام سے غلاف کعبہ کو بنانے کی ایک فیکٹری بھی ہے جہاں ہر سال ایک غلاف کعبہ تیار کیا جاتا ہے۔ اور اگر کسی کو وہاں غلاف کعبہ کی سلائی کرنے کا کام کرنا ہوتا ہے تو اسے پہلے 9 مہینے تک سیکھنا ہوگا پھر اسے وہاں غلاف کعبہ کی سلائی کے لئے بھیجا جاتا ہے۔



مکہ پاک میں اکثر گرمی ہوتی ہے وہاں کبھی کبھی چالیس یا پچاس ڈگری تک بھی گرمی پہنچ جاتی ہے۔ اس لئے وہاں حرم پاک کی زمین کے اندر ٹھنڈا پانی بھی ہوتا ہے اس لئے وہاں گرمی میں بھی آپ کو حرم پاک کی زمیں پر لگےMarble ٹھنڈے لگیں گے۔

مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ وہMarble کہاں سے لائے جاتے ہیں؟

وہMarble یونان نامی ملک کے ایکThasos نامی جگھ سے خاص منگوائے جاتے ہیں۔

صرف اتنا نہیں بلکہ انMarble کو حرم پاک میں اس طرح لگایا جاتا ہے کہ سب کا رخ خانہ کعبہ کی طرف ہوتا ہے تاکہ جب بھی آذان یا نماز ہو تو لوگوں کو یہ پتا چل جائے کہ کس طرف اپنا رخ کر کے نماز پڑھیں



مکہ پاک میں حرم پاک کے لئے ایکAl Maqsad نامی اپلیکیشن بھی ہے۔ یہ اپلیکیشن آپ کو حرم پاک کی کسی بھی جگھ پر لے جا سکتی ہے۔

یہ اپلیکیشن عربی، اردو اور انگلش میں بھی ہے۔ اسے کھول کر آپ وہاں کسی بھی جگھ کا راستہ پوچھ سکتے ہیں اور یہ اپلیکیشن آپ کو وہاں تک پہنچا دے گی۔

وہاں پر آواز کا جو سسٹم ہے وہ دنیا کا ایک بڑا سسٹم مانا جاتا ہے جس کی غلطی کی گنجائش زیرو فیصد ہے۔
ما شاء اللہ

یہ بات شاید آپ کو پہلی بار پتا چلے گی کہ وہاں ایک نہیں دو نہیں بلکہ آواز کے چار سسٹم موجود ہے، اگر ایک خراب یا بند ہوجاتا ہے تو دوسرا خود بہ خود چل جائے گا جس سے آذان یا نماز کی آواز کبھی کٹ ہی نہیں سکتی۔



وہاں پر چھ ہزار سپیکر لگائے گئے ہیں اور چار سسٹم ہیں جن کے لئے خاص 50 لوگ رکھے گئے ہیں جو ان کی دیکھ بھال کرتے رہتے ہیں۔



تقریبا 80 فیصد مسلمان عربی نہیں ہیں۔

سب سے زیادہ مسلمانوں والے پانج ممالک جن میں ایک بھی عربی ملک نہیں۔

جن کی خاطر حرم پاک میں 65 مختلف زبانوں کے ترجمے کے قرآن پاک رکھے گئے ہیں۔

صرف اتنا نہیں بلکہ جو لوگ عربی نہیں سمجھتے ان کے لئے پانچ مختلف زبانوں میں جمعے کے دن کا خطبہ چلایا جاتا ہے جس سے وہ اپنے موبایل پر ہیHeadphone لگا کر پانچ مختلف زبانوں کا خطبہ براہ راست سن سکتے ہیں۔

اور تو اور جن لوگوں کو سنائی نہیں دیتا ان کے لئے وہاں خاص جگھ پر ایک شخص ان کو ہاتھ کے اشاروں سے جمعے کے خطبہ بتاتا رہتا ہے۔

جو لوگ نابینا ہوتے ہیں ان کے لئے ایک خاص قسم کے قرآن پاک وہاں رکھے گئے ہیں جو اپنی انگلیوں سے محسوس کر کے قرآن پاک پڑھتے ہیں۔


وہاں پر دس ہزار وہیل چیئر اور چار سو الکٹرک

وہیل چیئر ہیں جو معذوروں کو بلکل مفت میں دی جاتی ہیں۔

ایک اور خاص قسم کی وہیل چیئر بھی ہے جو ابھی تک نہیں لائی گئی مگر بہت جلد وہ بھی حرم پاک میں لائی جائے گی۔

وہاں پر ایسی الکٹرک وہیل چیئر بھی لائی جا رہی ہی جس پر تین لوگ بھی بیٹھ کر طواف کر سکتے ہیں۔

وہاں پر کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جو باہر سے آئے بزرگ لوگوں کو وہیل چیئر پر بیٹھا کر بلکل مفت میں انہیں عمرہ کرواتے ہیں۔

آخر میں یہ بتاتا چلوں کہ رمضان مبارک کے مہینے میں حرم پاک میں تقریبا چالیس لاکھ لوگوں کے لئے افطاری کا سامان ہوتا ہے۔ پانچ لاکھ کھجوریں حرم پاک کے اندر اور پانچ لاکھ کھجوریں حرم پاک کے باہر روزے داروں کو دی جاتی ہیں۔ اور روزہ کھولنے کے بعد سب کچھ صرف اور صرف دو منٹ میں صاف کیا جاتا ہے کہ جیسے وہاں کچھ ہوا ہی نہیں تھا۔

copied..

03/11/2019

بمپر آفر 21دن عمرہ پیکج فاصلہ850اور1400 میٹر بمعہ شٹل 4سٹار ھوٹل فلائٹ پشاور سے 14نومبر قیمت
108000
03009743598

Address

MATTANI BAZAR
Peshawar
40850

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923139823163

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BIN LAL Travel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category

Nearby travel agencies


Other Tour Agencies in Peshawar

Show All

You may also like