National Tours Rahim Yar Khan

National Tours Rahim Yar Khan we Provide Tours Services with Reasonable Packeges

06/07/2023
28/06/2023

"Wishing you and your family a happy and safe Eid day! May the Almighty grace your life with his blessing and keep your family safe and healthy.آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو عید کا دن مبارک ہو! اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی کو اپنی نعمتوں سے نوازے اور آپ کے اہل خانہ کو سلامت اور صحت مند رکھے۔
"

Good by 2022 Offer 20 Posts + 4Articlepage or Group PostsWhatsapp ±923123646000Only 5K , Till 31 December
21/12/2022

Good by 2022
Offer 20 Posts + 4Article
page or Group Posts
Whatsapp ±923123646000
Only 5K , Till 31 December

10/09/2022

Send Email Address and get registered cava free
03123646000

07/05/2022
26/04/2022

:
آزاد کشمیر کی سیر و سیاحت کا ارادہ رکھنے والے سیاح حضرات کی معلومات کے لیے عرض ہے کہ پاکستان کے کسی بھی شہر سے نیلم ویلی آنے کے لیے اسلام آباد سے براستہ ایکسپریس ہائی وے مری سے ہوتے ہوئے آئیں۔ ایکسپریس ہائی وے کے اختتام پر بائیں جانب مری روڈ کے ذریعے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا سفر جاری رکھیں۔ (ہزارہ سے آنے والے معزز مہمان ہزارہ موٹر وے کا استعمال کریں)
یاد رکھیں (اسلام آباد سے تقریباً 2 گھنٹے کی مسافت پہ نیلم پوائنٹ کے نام سے دریائے جہلم کے کنارے سیاحوں کو نیلم ویلی کا بتایا جاتا ہے۔ خیال رکھیں یہ جگہ آزاد کشمیر یا نیلم ویلی نہیں ہے)
اسس مقام سے آگے کوہالہ پل کراس کرنے کے بعد ریاست آزاد جموں و کشمیر کا آغاز ہوتا ہے۔ کوہالہ سے تقریباً ایک گھنٹہ کے فاصلے پر مظفرآباد شہر واقع ہے۔ سیاح حضرات اپنے وقت کے حساب سے فیصلہ کریں کہ انہوں نے رات مظفرآباد میں قیام کرنا ہے یا پھر آگے نیلم ویلی کی طرف سفر جاری رکھنا ہے۔ عموماً رات کے وقت نیلم ویلی کا سفر سیاحوں کے لیے تحفظات کا باعث ہوتا ہے۔ اگر آپ شام کے وقت مظفرآباد پہنچے ہیں تو رات مظفرآباد میں قیام کیجیئے۔ مظفرآباد شہر میں 1500/2000 روپے فی کمرہ سے لے کر پی- سی ہوٹل تک ہر معیار کے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز موجود ہیں۔ اگر آپ دن کے وقت مظفرآباد پہنچے ہیں اور آپ کا ارادہ آگے نیلم ویلی کی طرف سفر جاری رکھنے کا ہے تو مظفرآباد شہر کی مرکزی شاہراہ یا براستہ نلوچھی گوجرہ بائی پاس روڈ چہلہ بانڈی کی طرف نکل جائیں۔ چہلہ بانڈی سے نکل کر آپ کا نیلم ویلی کا سفر شروع ہو جاتا ہے۔ راستے میں مختلف ٹوریسٹ پوائنٹس (دھنی واٹرفال، نیلم جہلم ڈیم، لائین آف کنٹرول چلہانہ کا وزٹ کرتے ہوئے تقریباً 3 گھنٹے بعد آپ کنڈل شاہی پہنچ جائیں گے. کنڈل شاہی واٹرفال وزٹ کرنے کے بعد رات کا قیام کنڈل شاہی، کٹن یا آٹھمقام کریں. ان مقامات پر متعدد گیسٹ ہاؤسز اور ہوٹلز موجود ہیں۔ اگر آپ کے پاس وقت ہے یا ان جگہوں پر رہائش کے لیے جگہ موجود نہیں تو آپ آٹھمقام سے 35 منٹس کے فاصلے پر کیرن یا پھر اپر نیلم کے مقام پر بھی قیام کر سکتے ہیں۔ اپر نیلم گاؤں کو نیلم ویلی کی سیاحت میں ایک خاص مقام حاصل ہے جو کہ اس کی خوبصورتی اور لائن آف کنٹرول کے بالکل سامنے ہونے کی وجہ سے ہے.
رات کے قیام کے بعد اگلی صبح ناشتہ کے بعد اگر آپ کا ارادہ رتی گلی جھیل کا ہے تو کیرن سے تقریباً 30 منٹس کے فاصلے پر دواریاں گاؤں سے ایک لنک روڈ رتی گلی جھیل کی طرف جاتی ہے۔ اگر آپ کے پاس اپنی 4WD گاڑی نہیں ہے تو دواریاں سے جیپ کرائے پر لیں جو تقریباً 7 سے 8 ہزار روپے میں مل جاتی ہے۔ اگر آپ کا پیدل ٹریکنگ کا ارادہ ہے تو اپنے ساتھ انرجی فوڈز جیسے انرجی بسکٹ، انسٹنٹ پاؤدر جوسز، دودھ وغیرہ لازمی رکھیں۔ اس کے علاوہ آزاد کشمیر کی سوغات کلچہ بھی کافی کار آمد رہتا ہے۔ اگر آپ کے پاس اپنی 4WD گاڑی ہے تو بھی کوشش کریں کہ دواریاں سے کسی مقامی ڈرائیور کو ساتھ رکھ لیں جو مناسب دیہاڑی پر مل جائے گا۔ رتی گلی روڈ پر نا تجربہ کار حضرات خود ڈرائیونگ سے گریز کریں۔
دواریاں سے رتی گلی بیس کیمپ جہاں تک گاڑیاں جا سکتی ہیں تقریباً 18 کلومیٹر پر مشتمل ہے اور یہ 18 کلو میٹر کا فاصلہ تقریباً 2.5 سے 3 گھنٹے میں طے ہوتا ہے۔ رات قیام رتی گلی بیس کیمپ میں کریں جہاں آپ اپنے ٹینٹ بھی لگا سکتے ہیں، بصورت دیگر بیس کیمپ سے مناسب کرائے پر ٹینٹ دستیاب ہوتے ہیں۔ رتی گلی بیس کیمپ میں رات کے قیام کے بعد صبح بیس کیمپ سے رتی گلی جھیل کی طرف پیدل ٹریکنگ کریں، بیس کیمپ سے رتی گلی جھیل تقریباً 40 منٹ کے فاصلے پر ہے۔ اپنی زندگی کا حسین ترین دن رتی گلی جھیل پر گزار کر دن کو موسم کی صورتحال کا اندازہ کرنے کے بعد 12 بجے تک واپس بیس کیمپ پہنچیں اور پھر واپس دواریاں کا سفر شروع کر دیں. دواریاں پہنچ کر اگلے نیلم ویلی کے سپاٹ شاردہ کی طرف سفر شروع کر دیں۔ دواریاں سے شاردہ کا فاصلہ تقریباً 2 گھنٹے کا ہے۔ خیال رکھیں دواریاں سے آگے سڑک کی صورتحال زیادہ اچھی نہیں ہے، لہٰذا محتاط ڈرائیونگ کریں۔ رات کا قیام شاردہ میں کریں، جہاں بہت سے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز موجود ہیں۔ اگر آپ کے پاس وقت ہے اور آپ کا آگے جانے کا ارادہ ہے تو محتاط ڈرائیونگ کرتے ہوئے آپ شاردہ سے تقریباً 1.5 گھنٹے کے بعد کیل پہنچ جائیں گے، اپنی گاڑی پارکنگ میں کھڑی کریں اور کیل سے بذریعہ چیئرلفٹ اڑنگ کیل کے لیے روانہ ہو جائیں. چیئرلفٹ کے بعد تقریباً 35 سے 40 منٹس کا ہائیکنگ ہے. (خیال رکھیں کہ چیئرلفٹ اکثر مغرب سے پہلے بند ہو جاتی ہے، وقت کا خیال رکھیں)
رات قیام اڑنگ کیل کریں اور صبح سویرے اٹھ کر قدرت کے خوبصورت مناظر اڑنگ کیل گاؤں کا نظارہ کریں۔ اڑنگ کیل وزٹ کے بعد واپس کیل آ کر بذریعہ جیپ یا 4WD گاڑی تاؤبٹ کے لیے نکل جائیں۔ کیل سے تاؤبٹ کا فاصلہ 40 کلو میٹر کے لگ بھگ ہے جو تقریباً 3 گھنٹے میں طے ہو جاتا ہے۔ کوشش کریں رات قیام تاؤبٹ کے پرفضا مقام پر ہی کریں، اور اگر آپ کا ارادہ واپسی کا ہے تو دن کو تقریباً 2 بجے واپس کیل کی جانب نکل آئیں۔ کوشش کریں رات واپس کنڈل شاہی یا کٹن پہنچ جائیں.
رات قیام کے بعد اگلی صبح براستہ جاگراں بابون ویلی کی طرف نکل جائیں. جاگراں تک آپ اپنی گاڑی میں یا پھر آپ کٹن سے ہی 4WD گاڑی لے جائیں جو کہ 7 سے 8 ہزار تک مل جائے گی. اور آپ تقریباً آدھے گھنٹے میں جاگراں پہنچ جائیں گے. جاگراں سے تقریباً 2 گھنٹے میں آپ بابون ویلی پہنچ جائیں گے اور پہنچتے ساتھ ہی آپ کی زبان سے پہلا لفظ جو نکلے گا وہ کچھ یوں ہو گا.
''واہ بابون تیری کیا بات ہے''
دن بھر اللہ پاک کی قدرت کے نظارے کرنے کے بعد رات واپس قیام کٹن کریں.
اگلی صبح ناشتہ کے بعد کنڈل شاہی واٹرفال کے نظارے کرتے ہوئے واپسی کا سفر شروع کر دیں. اللہ تعالیٰ آپ کا نگہبان ہو
کچھ ضروری گزارشات:
1. کیونکہ نیلم ویلی پہاڑی علاقہ ہے، احتیاط کے ساتھ ڈرائیونگ کریں. اور سپیشلی نیند کی حالت میں یا مسلسل ڈرائیونگ کرنا انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
2. نیلم ویلی آتے وقت اپنی ضرورت کے مطابق گرم شال، گرم کپڑے، جیکٹ، ٹوپی، دستانے اور جرابیں ضرور ساتھ رکھیں۔
3. چونکہ نیلم ویلی میں بعض جگہوں سے میں ہسپتال تک جلد پہنچنا ممکن نہیں اس لیے اپنے ساتھ ایمرجنسی میڈیسنز جیسے بخار، زکام، دست، الٹی، قبض وغیرہ کی ادویات، پٹیاں اور پائیوڈین وغیرہ بھی ساتھ رکھیں۔
4. رتی گلی اور بابون ویلی سطح سمندر سے انتہائی بلندی پر واقع ہے لہٰذا اپنی جلد کو الٹرا وائیلٹ شعاؤں سے بچانے کے لیے سن بلاک پروٹیکشن

23/04/2022
21/04/2022
21/04/2022

خوبصورت ترین وادی کمراٹ صرف 12000 روپے میں 4 دن کا ٹور تھل کمراٹ آبشار کمراٹ جنگل تکی بانڈہ جہاز بانڈہ کالا چشمہ
جمعرات اور پیر
✅پہلا دن... تھل اور کمراٹ آبشار
✅دوسرا دن... کمراٹ جنگل کالا چشمہ تکی بانڈہ جہاز بانڈہ ہائیکنگ کیمپنگ
✅ تیسرا دن.... جہاز بانڈہ سے واپسی تھل اگر ہو سکا تو لا موتی
✅ چوتھا دن.... واپسی
✅ روم شیئرنگ 4/5 لوگ فی روم ہوں گے
✅کپل کی صورت میں 6000 ایکسٹرا روم رینٹ کی مد میں ہوں گے
✅چھوٹے بچے الاؤ نہیں اور 4سے9سال تک آدھی ٹکٹ پر سفر کرسکتے ہیں
✅پیکج میں اے سی ٹرانسپورٹ اور بہترین رہائش شامل ہے کھانا پیکج میں شامل ہے
پیکج میں جیپ چارجز شامل ہیں
✅بکنگ 50 ٪ایڈوانس پر ہوگی
✅بکنگ 3 دن قبل تک کینسل ہوسکتی ہے

=================2====================
ہفتہ اور منگل
تین دن کا ٹور وادی نیلم دھانی واٹر فال کیرن سیکٹر شاردہ کیل اڑنگ کیل صرف 8000 روپے فی کس
✅پہلا دن... مظفرآباد. دھانی واٹر فال شاردہ.
✅دوسرا دن... شاردہ کیل اڑنگ کیل
✅تیسر دن.... اپر نیلم کٹن واٹر فال اور واپسی
✅روم شیئرنگ 4/5 لوگ فی روم ہوں گے
✅کپل کی صورت میں 4000 ایکسٹرا روم رینٹ کی مد میں ہوں گے
✅پیکج میں اے سی ٹرانسپورٹ اور بہترین رہائش اور کھانا پیکج میں شامل ہے
نوٹ... شاردہ سے کیل اڑنگ کیل کے لئے جیپ چارجز پیکج میں شامل نہیں
✅بکنگ 50 ٪ایڈوانس پر ہوگی
✅بکنگ 3 دن قبل تک کینسل ہوسکتی ہے
==================3===================
تین دن کا ٹور سوات کالام اوشو فاریسٹ مہوڈنڈ جھیل مٹلتان آبشار سیف اللہ جھیل بحرین مدین اورفضا گھٹ صرف 7500 روپے
میں دو ٹائم کھانے رہائش اور ٹرانسپورٹ کے ساتھ
پہلا دن... فضا گھٹ مالم جبہ. زپ لائن. چئیرلفٹ ہائیکنگ قیام سوات سلاطین ہوٹل مدین میں
دوسرا دن... بحرین کالام اوشو فاریسٹ مٹلتان آبشار مہوڈنڈ جھیل سیف اللہ
جھیل قیام اوشو فاریسٹ کیمپنگ
تیسرا دن.... فضا گھٹ سوات اور واپسی
اگر کالام میں دوسری رات قیام کیا تو فضا گھٹ پہلے دن ہی کریں گے آخری دن صرف واپسی ہوگی
روم شیئرنگ 4 لوگ فی روم ہوں گے
کپل کی صورت میں 4000 ایکسٹرا روم رینٹ کی مد میں ہوں گے
ٹور کے دوران دو رات کے کھانے اور تین ناشتے دئیے جائیں گے
مہوڈنڈ جھیل کے لئے جیپ چارجز پیکج میں شامل نہیں
✅بکنگ 50 ٪ایڈوانس پر ہوگی
✅بکنگ 3 دن قبل تک کینسل ہوسکتی ہے
=================4====================
تین دن کا ٹور ناران کاغان جھیل سیف الملوک کیوائی شوگران سری پائے میڈوس بالاکوٹ صرف 8500 روپے فی کس میں
✅پہلا دن... کیوائی واٹر فال بالاکوٹ شوگران سری پائے میڈوس
✅دوسرا دن... کاغان ناران جھیل سیف الملوک رافٹنگ
✅تیسر دن.... مالا کنڈی کالی مٹی گلیشئر اور واپسی
✅روم شیئرنگ 4/5 لوگ فی روم ہوں گے
✅کپل کی صورت میں 4000 ایکسٹرا روم رینٹ کی مد میں ہوں گے
✅پیکج میں اے سی ٹرانسپورٹ اور بہترین رہائش شامل ہے
✅ٹور کے دوران دو رات کے کھانے اور تین نا شتےدئیے جائیں گے
سیف الملوک جھیل اور شوگران سری پائے میڈوس کے لئے جیپ چارجز پیکج میں شامل نہیں
✅بکنگ 50 ٪ایڈوانس پر ہوگی

21/04/2022

Address

Rahimyar Khan
64200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when National Tours Rahim Yar Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to National Tours Rahim Yar Khan:

Videos

Share

Category


Other Tour Guides in Rahimyar Khan

Show All

You may also like