Al ZAWAR GROUP

Al ZAWAR GROUP AL ZAWAR TRAVEL & TOURS is working since 2003
We provide Umrah Services, Hotel, Transpost , Tickets

11/03/2024

🕋 Best Packages available for HAJJ 2024 with Faris International 🕋
We offer 3, 4 & 5 Star Hotel Facilities, Get ready for a transformative pilgrimage with Faris International (Pvt) Ltd, Hajj 2024 is just around the corner, and we're thrilled to invite you to join us on this sacred journey with all the essential amenities.

Why choose our Hajj package?
🏡 Comfortable accommodations for a restful stay
🤲 Expert guides to enrich your spiritual experience
🍲 Wholesome meals catering to your dietary needs
🚗 Seamless logistics for a stress-free pilgrimage
🕌 Exclusive access to revered religious sites

Secure your spot now for an unforgettable Hajj experience. Let us handle the details, allowing you to focus on the spiritual significance of this sacred pilgrimage.

Limited spaces are available! Reserve your place today and ensure a meaningful and hassle-free Hajj journey. 🌙🤲

For inquiries and bookings, contact us at pakistan:

+923033688860,
+923044471111
+923445046383

Contacts for overseas pakistani:

USA:

+1 732-347-2690
+1 732-277-7920

UK:

+44 7587 779310
+44 7454 552953

Embark on this spiritual adventure with us, and may your Hajj be filled with blessings and divine grace. 🤲✨

AL ZAWAR TRAVEL & TOURS is working since 2003
We provide Umrah Services, Hotel, Transpost , Tickets

Hajj 2024 Proud To Serve Allah’s Guests Let's make your Holy & Leisure Trips comfortable and memorable with Faris Intern...
10/12/2023

Hajj 2024
Proud To Serve Allah’s Guests
Let's make your Holy & Leisure Trips comfortable and memorable with
Faris International Hajj Group Organiser
Contact For Best Service in Pakistan and Around the world
Contact For Updates

Head Office , Rawalpindi 😊
30/10/2023

Head Office , Rawalpindi 😊

الحمدللہ !🌹الزوار گروپ کے زیر انتطام اسلام آباد سے عمرہ گروپ کی روانگی ، اللہ کریم سب کو بیت اللہ کی حاضری اور روضہ رسول...
30/08/2023

الحمدللہ !🌹
الزوار گروپ کے زیر انتطام
اسلام آباد سے عمرہ گروپ کی روانگی ،
اللہ کریم سب کو بیت اللہ کی حاضری اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب فرمائے🌹🌹🌹 - آمین

یااللہ ہم پر رحمتوں کی برسات عطا فرما آمین 🤲
23/07/2023

یااللہ ہم پر رحمتوں کی برسات عطا فرما آمین 🤲

اے اللہ پاک ! ہر مسلمان کو اپنے گھر کا سجدہ نصیب فرما آمین ۔ 😘
23/07/2023

اے اللہ پاک ! ہر مسلمان کو اپنے گھر کا سجدہ نصیب فرما آمین ۔ 😘

The iconic Kaaba Kiswah changing spotlight imagesغلاف کعبہ تبدیل یکم محرم
19/07/2023

The iconic Kaaba Kiswah changing spotlight images
غلاف کعبہ تبدیل
یکم محرم

15/07/2023

PROUD TO SERVE
Umrah Package 2023
Join for quality Umrah Services

AL ZAWAR TRAVEL & TOURS is working since 2003
We provide Umrah Services, Hotel, Transpost , Tickets

15/05/2023

Faris International (pvt) Ltd
Enr No 2142
Chief Executive
Muhammad Shafiq Baig

Sonny William Williams, a New Zealand 🇳🇿  heavyweight boxer 🥊, and a former professional rugby 🏉 player is in Saudi Arab...
09/05/2023

Sonny William Williams, a New Zealand 🇳🇿 heavyweight boxer 🥊, and a former professional rugby 🏉 player is in Saudi Arabia 🇸🇦 these days to perform Umrah 🕋.

05/05/2023
02/05/2023

🌸حج پر جانے سے پہلےکی تیاری

🌸1☜خوب چھل قدمی کریں کم از کم پانچ (5) کلو میٹر ایک ہی وقت میں۔

🌸2☜اس طرح کی چپل/سینڈل میں چہل قدمی کریں جو آپ نے حج یا عمرے میں پہنی ہے۔

🌸3☜خواتین عبایا میں چہل قدمی کرنے کی عادت ڈالیں۔

🌸4☜ننگےپاؤں بھی زیاده سے زیاده چلیں۔مرد مسجد کے صحن میں چلیں اور خواتین گھر میں۔

🌸5☜وہ مرد اور خواتین جنھوں نے ویل چیر کو دھکا لگانا ہے وہ پاکستان سے ہی عادت بناۓ۔

🌸6☜مرد حضرات نماز باجماعت پڑھنے کی عادت ڈالیں اور باجماعت نماز کی اھمیت کو سمجھے۔

🌸7☜خواتین بھی باجماعت نماز کا طریقہ سیکھ کر جاۓ۔

🌸8☜مردحضرات اور خواتین نمازِقصر کےمساںٔل سیکھ کر جائیںٔ۔

🌸9☜نمازِتہجدپڑھنے کی عادت ڈالیں اگر پہلے سے نہیں ہیں۔

🌸10☜زیادہ سےزیادہ قرآن شریف پڑھنے کی عادت ڈالیں۔

🌸11☜زیاده سےزیادہ نفل نمازپڑھنے کی عادت ڈالیں ۔

🌸12☜زیاده سےزیادہ زمین پر بیٹھنے کی عادت ڈالیں ۔

🌸13☜زیاده سےزیادہ ذکر کرنے کی عادت ڈالیں ۔

🌸14☜زیاده سےزیادہ دُعاںٔیں کرنے کی عادت ڈالیں ۔

🌸15☜زیاده سےزیادہ دیر تک وضو قاںٔم رکھنے کی عادت ڈالیں۔

🌸16☜کھانا وقت پر کھانے کی عادت ڈالیں۔

🌸17☜کم نیند اور زیاده جاگنے کی عادت ڈالیں۔

🌸18☜سمارٹ فون کا استعمال اچھی طرح سیکھ کر جائیں۔

🌺 *حجِ مبرور* 🌺

⬅️حجِ مبرور کا بدلہ جنت کے سوا کچھ نھیں۔
(مفہوم حدیثﷺ)

🌺 حجِ مبرور کی علامتیں🌺

1️⃣مثبت تبدیلی آنا مثلاً مرد ڈاڑھی رکھ لے اور عورت پردے کا اھتمام شروع کر دے۔
2️⃣دل گناہ کے کاموں سے دور ہوجاے اور نیکی کی طرف دل ماںٔل هوجاے۔

اگر حج کر نے کے بعد کوںٔی تبدیلی نہ آے کہ جیسے گںٔے ویسے ہی واپس آگںٔے تو یہ بہت بد نصیبی کی بات ہے.

*حج و عمرہ میں استعمال ہونے والے چند اصطلاحی کلمات اور ان کی تشریح*🕋*میقات* میقات حج‌ یا عمره‌ کیلئے احرام باندھنے کی جگ...
02/05/2023

*حج و عمرہ میں استعمال ہونے والے چند اصطلاحی کلمات اور ان کی تشریح*🕋

*میقات*
میقات حج‌ یا عمره‌ کیلئے احرام باندھنے کی جگہ کو کہا جاتا ہے۔ جہاں سے حج‌ یا عمره‌ کی نیت کی جاتی ہے۔

*احرام*
حج یا عمره‌ کے اعمال "احرام " سے شروع ہوتے ہیں اور احرام باندھنے کی جگہ میقات ہے

*تلبیہ*
تلبیہ وہ مخصوص عربی الفاظ ہیں جو حاجی عمرہ اور حج کے بعض ارکان کے دوران پڑھتا ہے تلبیہ حج اور عمرہ کے واجبات احرام میں سے ہے کہ جس میں ایک خاص جملہ (لبیک) کہا جاتا ہے. تلبیہ کا مشہور ترین جملہ *لَبَّیكَ الّلهُمَّ لَبَّیكَ، لَبَّیكَ لاشَریكَ لَكَ لَبَّیكَ، إنَّ الْحَمْدَ وَ النِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلكَ، لاشَریكَ لَكَ لَبَّیكَ* ہے کہ جو ضروری ہے کہ احرام کی نیت کے وقت صحیح عربی زبان میں کہا جائے. میقات سے مکہ تک پورے راستے میں مستحب ہے کہ یہ ذکر پڑھتے رہیں

*كعبة الله*
مسجد حرام کے وسط میں واقع ایک عمارت ہے، جو مسلمانوں کا قبلہ ہے، جس کی طرف رخ کرکے ہم عبادت کرتے ہیں۔ یہ دین اسلام کا مقدس ترین مقام ہے۔ صاحب حیثیت مسلمانوں پر بیت اللہ کا حج کرنا فرض ہے۔

*غلاف کعبہ*
غلاف کعبہ یا کسوہ خانہ کعبہ کی دیواروں اور باب کعبہ (دروازہِ کعبہ) کو جس کپڑے سے ڈھانپا جاتا ہے، اس کو غلاف کعبہ کہتے ہیں

*میزاب رحمت*
عربی میں میزاب ’پرنالے‘ کو کہتے ہیں۔ خانہ کعبہ کی چھت پر لگا پرنالہ جس سے بارش کا پانی کعبے کی چھت سے حطیم میں گرتا ہے۔ یہ پرنالہ سونے کا بنا ہوا ہے۔ اس پرنالے کا پانی باعث رحمت تصور کیا جاتا ہے اس لیے اس پرنالے کو عربی میں ’میزاب رحمت ‘ کہتے ہیں

*حجر اسود*
حجر اسود خانہ کعبہ کے جنوب مشرقی کونے میں نصب ہے۔ اسی سے خانہ کعبہ کا طواف شروع اور ختم ہوتا ہے۔ یہ فرش سے ڈیڑھ میٹر کی اونچائی پر لگا ہوا سیاہ رنگ کا پتھر ہے جس کی حفاظت کے لیے اسے چاندی کے فریم میں لگوا دیا گیا ہے۔
حجرِ اسود جنت کے یاقوتوں میں سے ایک ہے جسے سیدنا آدم علیہ السلام اپنے ساتھ جنت سے لائے تھے, اور تعمیر بیت اللہ کے وقت ایک گوشہ میں نصب فرمایا تھا۔

*ملتزم*
باب کعبہ اور حجر اسود کے درمیان بیت اللہ کی دیوار کا حصہ ملتزم کہلاتا ہے ۔ بیت اللہ کے وہ مقامات جہاں دعائیں قبول ہوتی ہیں ان میں ملتزم کو خاص اہمیت حاصل ہے ۔
ملتزم ایسی جگہ کو کہتے ہیں جس سے چمٹا جاتا ہے۔ زائرین یہاں اپنے رب سے اپنے گناہوں کی مغفرت طلب کرتے ہیں اور دنیا و آخرت کی نعمتیں عطا کرنے کی التجا کرتے ہیں

*مقام ابراھیم*
وہ پتھر جس پر کھڑے ہوکر حضرت ابراہیم علیہ السلام نے خانہ کعبہ کی دیواریں اٹھائی تھیں، اس پر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے قدموں کے نشانات پڑے ہوئے ہیں اور یہ پتھر ابتک موجود ہے ، آپؑ کے قدموں کے نشانات پر پیتل کا خ*ل چڑھا یا گیا ہے۔

*مطاف*
خانہ کعبہ کے ارد گرد صحن جس میں طواف کیاجاتاہے اسے مطاف کہتے ہیں۔

*حطیم*
حطیم یا حجر اسماعیل خانہ کعبہ کے شمال کی طرف ایک دیوار جس کے اوپر طواف کیا جاتا ہے۔ اس دیوار کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ خانہ کعبہ میں شامل تھی۔

*طواف*
طَواف سے مراد خانہ کعبہ کے گرد سات بار چکر لگانا ہے جو حج اور عمرہ کے واجب اعمال میں سے ہے۔
طواف کے بعد مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعت نماز پڑھی جاتی ہے جسے نماز طواف کہا جاتا ہے۔

*اضطباع*
احرام کی اوپر کی چادر کو دائیں بغل کے نیچے سے کر کے اس کی دونوں کی طرف بائیں کندھے پر ڈال لیں۔ یہ طواف کے وقت ایسا کرنا مسنون ہے۔ اس کو اضبطاع کہتے ہیں، لیکن عورت کے لیے نہ رمل ہے، اور نہ اضبطاع

*رمل*
رمل کندھے ہلا کر پہلوان کی طرح تیز چلنے کا نام ہے، یہ طواف کرتے وقت پہلے تین چکروں میں کیا جاتا ہے اور باقی چار چکر میں رمل نہیں ہے

*زمزم*
زمزم سب پانیوں کا سردار اورسب سے زیادہ شرف و قدروالا ہے
زمزم روایات کے مطابق یہ چشمہ خدا کے لطف و کرم سے حضرت اسماعیل کیلئے جاری ہوا تھا۔ پیغمبر اکرمؐ نے اس کے پانی کو تمام پانیوں سے افضل و برتر اور شفا بخش قرار دیا ہے۔ ’’زم زم کا پانی جس مقصد کے لیے پیا جائے (وہ پورا ہوتا ہے)‘‘ صحیح ہے۔

*صفا مروہ*
صفا و مروہ مسجد الحرام سے متصل دو پہاڑیوں کا نام ہے ۔ ان دو پہاڑیوں کے درمیانی فاصلے کو "مَسْعیٰ" کہا جاتا ہے جو تقریبا 395 میٹر ہے انہی دونوں پہاڑیوں پر چڑھ کر اور چکر لگا کر حضرت بی بی ہاجرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے اس وقت پانی کی جستجو اور تلاش کی تھی جب کہ حضرت اسمٰعیل علیہ السلام شیر خوار بچے تھے اور پیاس کی شدت سے بے قرار ہو گئے تھے اسی لئے زمانہ قدیم سے یہ دونوں پہاڑیاں بہت مقدس مانی جاتی ہیں اور حجاج کرام ان دونوں پہاڑیوں پر چڑھ کر بڑے احترام اور جذبہ عقیدت کے ساتھ دعائیں مانگتےہیں

*سعی*
حج و عمرہ سے متعلق ایک اسلامی اصطلاح، دوران حج صفا اور مروہ پہاڑوں پر چڑھنے اورمخصوص انداز میں ان کے درمیان سات چکر لگانے کو سعی کہا جاتا ہے۔
صفا کی طرف سے مروہ تک جائے، یہ ایک چکر ہو گا، اب مروہ سے صفا کی طرف واپس آئے تو یہ دوسرا چکر ہو گیا، اسی طرح سات چکر پورے کیے جاتے ہیں، اس طرح آخری چکر مروہ پر ختم ہو گا

*حلق وقصر*
حَلْق (سر کے بالوں کا تراشنا) اور تقصیر (سر کے بالوں کا چھوٹا کرنا) حج اور عمرہ‌ کے واجبات میں سے ہیں۔ مختلف موارد میں ان میں سے ایک انجام دینا واجب ہے۔ حلق اور تقصیر بھی حج اور عمرہ کے دوسرے اعمال کی طرح عبادات میں شمار ہوتی ہیں اس بنا پر قصد قربت کے محتاج ہیں۔

*منٰی*
منیٰ وہ مقام ہے جہاں سے عازمین حج چھ روزہ حج پروگرام کا آغاز کرتے ہیں۔ یہ تاریخی اور دینی اہمیت کا حامل مقام ہے۔

*قیام منٰی*
آٹھ ذی الحجہ کو حج کا احرام باندھ کر تمام حجاج منیٰ میں قیام کرتے ہیں

*عرفات*
عَرَفات عَرَفہ کی جمع ہے۔ ذُوالحجۃِ الحرام کی نویں تاریخ کو بھی عرفہ کہتے ہیں اور عرفات میدان کو بھی ، مگر لفظ عرفات صرف میدان کو کہا جاتا ہے نہ کہ اس دن کو۔ چونکہ اس جگہ کا ہر حصہ عرفہ ہے اس لئے جمع کا لفظ عرفات استعمال کیا جاتا ہے
عرفات سال کے 354 دن غیر آباد رہتا ہے اور صرف ایک دن کے 8 سے 10 گھنٹوں کے لیے (9 ذی الحج) ایک عظیم الشان شہر بنتا ہے
جہاں دنیا کے گوشے گوشے سے آنے والے عازمین حج 9 ذی الحجہ کو جمع ہوتے ہیں۔

*وقوف عرفات*
وقوف عرفات کو حج کا سب سے عظیم رکن (سب سے بڑا عمل) قرار دیا گیا ہے اگر عازمین حج باقی تمام ارکان ادا کر دیں لیکن اگر وہ مقررہ وقت کے دوران کسی بھی وجہ سے میدان عرفات کی حدود میں نہ پہنچ سکیں تو ان کا حج ادا نہیں ہوتا۔ عرفہ کا دن مغفرت اور گناہوں سے معافی کا دن ہے۔ اللہ تعالیٰ کے انعام و اکرام کا دن ہے۔
وقوف عرفات کو حج کا سب سے عظیم رکن (سب سے بڑا عمل) قرار دیا گیا ہے اگر عازمین حج باقی تمام ارکان ادا کر دیں لیکن اگر وہ مقررہ وقت کے دوران کسی بھی وجہ سے میدان عرفات کی حدود میں نہ پہنچ سکیں تو ان کا حج ادا نہیں ہوتا۔ عرفہ کا دن مغفرت اور گناہوں سے معافی کا دن ہے۔ اللہ تعالیٰ کے انعام و اکرام کا دن ہے۔

*مزدلفہ*
مزدلفہ (عربی: مزدلفة) حج سے متعلقہ ایک کھلی جگہ ہے۔ یہ منی کے جنوب مشرق میں منی اور عرفات کے درمیان میں واقع ہے۔ ہر سال مسلمان حج کے موقع پر 9 ذوالحجہ کو مغرب کے بعد عرفات سے یہاں آتے ہیں اور رات کھلے آسمان کے نیچے بسر کرتے ہیں۔ یہاں سے ہی شیطانوں یا جمرات کو مارنے کے لیے کنکریاں بھی چنی جاتی ہیں۔ اگلے دن فجر کے بعد حجاج منی کے لیے روانہ ہو جاتے ہیں۔

*وقوف مزدلفہ*
وقوفِ مزدلفہ کا اصل وقت طلوع فجر (صبح صادق) سے طلوع شمس تک ہے، رات کاقیام سنت ہے،

*جمرات*
حجاجِ کرام دس گیارہ اور بارہ تاریخ کو پتھر کے جن تین ستونوں کو باری باری کنکر مارتے ہیں ان کو *جمرات* یاجمار کہا جاتا ہے۔

*رَمْیِ جَمَرات*
رَمْیِ جَمَرات (شیطان کو کنکریاں مارنا) مناسک حج میں ایک واجب عمل ہے جس کے معنی منا میں بنائے گئے شیطان کے مجسموں پر سات کنکریاں مارنے کے ہیں۔ یہ عمل سرزمین مِنا میں عید قربان اور اس کے دو دن بعد انجام دیا جاتا ہے۔ یہ عمل ایک طرح سے حضرت ابراہیمؑ کے اعمال کی پیروی میں انجام دئے جاتے ہیں۔

*ذبیحہ*
بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر حلال جانور کے گلے کی رگوں کو کاٹنا تاکہ خون نکل جائے۔ ایسا جانور ذبیحہ کہلاتا ہے

*طواف زیارت*
طواف زیارت سے مراد وہ طواف ہے جو حج اور عمرہ کا واجب رکن ہے۔ اسے "طواف اول"، "طواف فَرض"، "طواف فَریضہ" اور "طواف رُکن" نیز کہا جاتا ہے

*طواف وداع*
’طوافِ وداع‘‘ اس طواف کو کہتے ہیں جو اپنے وطن کو واپسی کے وقت بیت اللہ شریف سے رخصت ہونے کے لیے کیا جاتا ہے، طوافِ وداع کا وقت طوافِ زیارت کے بعد شروع ہو جاتا ہے
اسے طوافِ رخصت بھی کہا جاتا ہے۔

*دم*
حج کے دوران حاجی سے ہونے والی مخصوص غلطیوں کے کفارہ کو اصطلاح حج میں دم کہا جاتا ہے۔ حج کے دوران ہونے والی غلطیوں پر تین طرح کا کفارہ ہوتا ہے۔ دم بدنہ میں جانوروں کی قربانی دینی ہوتی ہے، جن کا گوشت حاجی نہیں کھا سکتا بلکہ وہ مساکین میں تقسیم کیا جائے گا۔ اور یہ وہیں ذبح کیے جا سکتے ہیں جہاں حج کی قربانی کے جانور ذبح کرنے کا حکم ہے۔

اللہ پاک تمام حجاج کاحج مقبول و مبرور فرمائے۔ آمین

01/05/2023

PROUD TO SERVE
Private Hajj Package 2023
With best Facilities and within your Budget for Pakistanis is here
Approved hajj orgaziser Since 2004 from govt of Pakistan and Saudi government,
Feel free for any inquiry
+92 51 4935697-98
+92 306 5775544 , +92 344 5046383, +92 300 9664042
#
#

PROUD TO SERVE الحمدللّٰہ ! 24 اپریل پہلا شوال کا گروپ  55 زائرین اسلام آباد سے روانہ  ،الزوار گروپ آف ٹریولز    راولپنڈ...
23/04/2023

PROUD TO SERVE
الحمدللّٰہ ! 24 اپریل پہلا شوال کا گروپ 55 زائرین اسلام آباد سے روانہ ،الزوار گروپ آف ٹریولز
راولپنڈی ، لاہور ، فیصل آباد ، گوجرانوالا ، سیالکوٹ ، نوشہرہ ورکاں اور کراچی دفاتر آپ کی رہنمائی کیلئے حاضر -

EID MUBBARAK 🌹🌹♥️
21/04/2023

EID MUBBARAK 🌹🌹♥️

رمضان کریمنبی مہربان کی مسجد میں آپ عبادت کریں اور بچے ہمارے حوالے کردیں۔ سعودی حکومت کا بہترین انتظام۔سبحان اللہ
20/04/2023

رمضان کریم
نبی مہربان کی مسجد میں
آپ عبادت کریں اور بچے ہمارے حوالے کردیں۔ سعودی حکومت کا بہترین انتظام۔سبحان اللہ

انتیسوی رات، ختم القرآن، یا اللہ تبارک و تعالی یہ رونقیں تا قیامت برقرار رکھنا، أمين يأرب العالمين
19/04/2023

انتیسوی رات، ختم القرآن،
یا اللہ تبارک و تعالی یہ رونقیں تا قیامت برقرار رکھنا، أمين يأرب العالمين

18/04/2023

Female Guides to guide female visitors around the world in Haram shareef

27ویں رات حرم مکی میں 15 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین کی عبادات، شب بیداری،،سعودی عرب کی تیسری تاریخ ساز توسیع کے شاندار منا...
17/04/2023

27ویں رات حرم مکی میں 15 لاکھ سے زائد عمرہ زائرین کی عبادات، شب بیداری،،سعودی عرب کی تیسری تاریخ ساز توسیع کے شاندار مناظر،،تاریخی اسلامی مثالی طرز تعمیر کا شاہکار منصوبہ،، سعودی عرب کی قیادت کا حرمین شریفین سے والہانہ محبت کا ثبوت ہے عالم اسلام کی طرف سے اظہار تشکرو اطمینان

Hajj 2023Booking open Call for details
13/04/2023

Hajj 2023
Booking open
Call for details

Jummah Mubbarak 🌹
31/03/2023

Jummah Mubbarak 🌹

29/03/2023

نبی ﷺ کے روضہ پہ جانے والوں میرا بھی ان کو سلام کہنا♥️

اللَّهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِكْ على نَبِيِّنَا مُحمَّدﷺ 🕊️

The Fajr prayer of the holy month of Ramadan at Jerusalem’s Al-Aqsa Mosque
28/03/2023

The Fajr prayer of the holy month of Ramadan at Jerusalem’s Al-Aqsa Mosque

I accept God with all his wounds, with arms raised, asking God for his grace, and being in the Nile of Al-Morad and near...
28/03/2023

I accept God with all his wounds, with arms raised, asking God for his grace, and being in the Nile of Al-Morad and near to the answer.
Spiritual moments experienced by Rahman's guests before Iftar time.

تحریر کو آخر تک لازمی پڑہئے! آج بھی مدینہ کے شہری کسی اجنبی کو دیکھتے ہیں تو اُسے محمد کہہ کر پکارتے ہیں اور ساتھی کو ی...
27/03/2023

تحریر کو آخر تک لازمی پڑہئے!

آج بھی مدینہ کے شہری کسی اجنبی کو دیکھتے ہیں تو اُسے محمد کہہ کر پکارتے ہیں اور ساتھی کو یا صدیق - لہٰذا یہ دنیا کا واحد شہر ہے جس میں ہر مہمان، ہر اجنبی کا نام محمد اور ہر ساتھی صدیق ہے ۔ انصار نے حضورﷺ کی تواضح کی اور ان کی نسلیں حضورﷺ کے مہمانوں کی خدمت کر رہی ہیں۔

رمضان میں پورا مدینہ اشیائے خورونوش لے کر مسجد نبوی ﷺ حاضر ہو جاتا ہے - دستر خوان بچھا دیے جاتے ہیں، میزبانوں کے بچے مسجد نبوی ﷺ کے دالانوں، ستونوں اور دروازوں میں کھڑے ہو جاتے ہیں، حضور ﷺ کا جو بھی مہمان نظر آتا ہے وہ اس کی ٹانگوں سے لپٹ کر افطار کی دعوت دیتے ہیں ۔ مہمان دعوت قبول کر لے تو میزبان کے چہرے پر روشنی پھیل جاتی ہے، نامنظور کر دے تو میزبان کی پلکیں گیلی ہو جاتی ہیں -

میں مسجد نبوی ﷺ میں داخل ہوا تو ایک سات آٹھ برس کا بچہ میری ٹانگ سے لپٹ گیا اور بڑی محبت سے کہنے لگا:
’’چچا، چچا آپ میرے ساتھ بیٹھیں گے‘‘

میرے منجمد وجود میں ایک نیلگوں شعلہ سا لرز اٹھا، میں نے جھک کر اس کے ماتھے پر بوسا دیا اور سوچا کہ یہ لوگ واقعی مستحق تھے کہ رسول اللہ ﷺ اپنے اللہ کے گھر سے اٹھ کر ان کے گھر آ ٹھہرتے اور پھر واپس نہ جاتے۔

وہاں روضہ اطہر کے قریب ایک دروازہ ہے "باب جبرائیل" - آپ ﷺ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنھا کے حجرہ مبارک میں قیام فرماتے تھے - افطار کا وقت ہوتا، دستر خوان بچھتا، گھر میں موجود چند کھجوریں اور دودھ کا ایک آدھا پیالہ اس دستر خوان پرچن دیا جاتا -

سیدنا حضرت بلال حبشی رضی اللہ تعالی عنہ اذان کے لیے کھڑے ہوتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے:
’’عائشہ باہر دیکھئے باب جبرائیل کے پاس کوئی مسافر تو نہیں‘‘

آپؓ اٹھ کر دیکھتیں، واپس آ کرعرض کرتیں:
"یا رسول اللہ ﷺ وہاں ایک مسافر بیٹھا ہے۔‘‘

آپﷺ کھجوریں اور دودھ کا وہ پیالہ باہر بھجوا دیتے -

میں جونہی باب جبرائیل کے قریب پہنچا، میرے پیروں کے ناخنوں سے رانوں کی ہڈیوں تک ہر چیز پتھر ہو گئی، میں وہی بیٹھ گیا، باب جبرائیل کے اندر ذرا سا ہٹ کر حضرت عائشہؓ کے حجرے میں میرے حضور ﷺ آرام فرما رہے ہیں۔

میں نے دل پر ہاتھ رکھ کر سوچا،
"آج بھی رمضان ہے، ابھی چند لمحوں بعد اذان ہو گی، ہو سکتا ہے آج بھی میرے حضور ﷺ حضرت عائشہؓ سے پوچھیں:
’’ذرا دیکھئے باہر کوئی مسافرتو نہیں‘‘

اور ام المومنین عرض کریں گی:

’’یا رسول اللہﷺ باہر ایک مسافر بیٹھا ہے، شکل سے مسکین نظر آتا ہے، نادم ہے، شرمسار ہے، تھکا ہارا ہے، سوال کرنے کا حوصلہ نہیں، بھکاری ہے لیکن مانگنے کی جرأت نہیں، لوگ یہاں کشکول لے کر آتے ہیں‘ یہ خود کشکول بن کر آ گیا، اس پر رحم فرمائیں یا رسول اللہﷺ، بیچارہ سوالی ہے، بے چارہ بھکاری ہے‘‘ -

اور

پھر میرا پورا وجود آنکھیں بن گیا اور سارے اعضاء آنسو !!!!

Jummah Mubbarak
24/03/2023

Jummah Mubbarak

Address

Office 12, Ground Floor, National Business Center, Shamsabad Murree Road
Rawalpindi
842

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al ZAWAR GROUP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al ZAWAR GROUP:

Videos

Share

Category

Nearby travel agencies


Other Travel Agencies in Rawalpindi

Show All