08/09/2024
رامل ٹریول اینڈ ٹورز کے اشتراک سے پاکستان ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک شاندار ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ۔مری جیسے پرفضا مقام پر مقررین کے دلنشین انداز خطابت نے فضا کو اور بھی رنگین کر دیا ۔قومی اور علاقائی شعراء نے اپنی تخلیقات سے حاضرین کے دلوں کو گرمایا ۔چئیرمین پی - ڈی- ایس جناب ناصر احمد نذیر کی پرخلوص کوششوں کے باعث پاکستان کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے لیے یہ پلیٹ فارم دستیاب ہوا ہے۔رامل ٹریول اینڈ ٹورز روز اول سے پی ڈی ایس کے ساتھ ہے اور ہمیشہ اس عظیم سوسائٹی کے سنگ رہے گا ۔
پی ڈی ایس کے تمام ممبران پر رامل ٹریول کو فخر ہے ۔