TourAdvisor GilgitBaltistan

TourAdvisor GilgitBaltistan Gilgit–Baltistan covers an area of 72,971 km² (28,174 mi²) and is highly mountainous. It has an
(4)

09/05/2024

Upper kachura lake

Guess The Beautiful Airport Name 😏
08/07/2023

Guess The Beautiful Airport Name 😏

Deosai today 8 July 2023
08/07/2023

Deosai today 8 July 2023

Shagarthang, Satqchan Valley This valley is one of the best and beautiful valleys of Gilgit-Baltistan.  This valley is l...
09/05/2023

Shagarthang, Satqchan Valley
This valley is one of the best and beautiful valleys of Gilgit-Baltistan. This valley is located in skardu about 25 km (distance) from Shangri-La Kachura. There is a jeep road from Kachura to this valley. 4×4 vehicles take tourists to this valley. The special thing about this valley is that no stone, cement etc is used in any construction here. All the houses/mosques/cattle sheds in this valley are made of wood only. Various beautiful places can be seen on the way from Kachura Shangri-la to this valley. Which include souq Valley, Choli Chan Waterfall, Biangshoor, Flansar Spring and Staq Chan Valley. There are about 150 families in this valley. Natural animals such as Brown Marmot, Himalayan Ibex, Chakor, Ram Chakor etc can be seen closely in this valley and Brown Bear is also present in distant streams and precious stones can also be extracted from nearby areas in the mountains. If this area is explored, it will emerge as the most beautiful tourist point after Shangri-La/Kachura. From this valley originates a track Astor, a Deosai and an Ali Malik top. The special thing about this area is that the chain of three mountains starts here and the junction of three rivers is also present here. Along with Explore, there is also the need to repair the access road and establish a hotel in the valley. If there are constructions of hotels in this area, tourists go here very easily.

لوکل میں گلگت / ہنزہ / مری / کشمیر / سوات / چترال وغیرہ وغیرہ کیسے جائیں کیا ریل اور بس سولو ٹریول کے لیے محفوظ ہےبس اور...
22/01/2023

لوکل میں گلگت / ہنزہ / مری / کشمیر / سوات / چترال وغیرہ وغیرہ کیسے جائیں
کیا ریل اور بس سولو ٹریول کے لیے محفوظ ہے
بس اور ریل کی بکنگ گھر بیٹھے کیسے ہوسکتی ہے
کونسا سفر وقت کی بچت کے ساتھ سستا اور مناسب ہے
۔۔۔۔
میں نے جب سفر شروع کیا تھا تو ایسے بہت سے سوالات زہن میں آتے تھے، جن کو کسی سے ڈسکس کرنا عجیب لگتا تھا کہ " ان کو یہ بھی نہی معلوم " اور ایسے ہی یقینا کئ لوگ ہوتے ہیں جو " سوال " نہی کرتے، جھجک جاتے ہیں ،کیونکہ جواب کوئی دے یا نہی، مذاق لازمی اڑاتے ہیں یا طنزیہ کمنٹس کرتے ہیں ۔انہی کے لیے یہ تھوڑی سی انفارمیشن
۔۔۔
تو جناب، کراچی کی شہری ہوں تو بسمہ اللہ ادھر سے کرتے ہیں
آپ کراچی سے بائے ائر، بائے روڈ اور بائے ٹرین جاسکتے اس کے علاوہ اپنے یار دوستوں کی سنگت بھی انجوائے کرسکتے بائے کار کے زریعے ۔۔ اہم بات یہ ہے، آپ ملک کے کسی بھی جگہ سے چلو ۔۔ آنا اسلام اباد / پنڈی ہی ہے ۔ بےشک کسی کمرشل ٹور کو جوائن کریں، پھر بھی درالحکومت ہی حاضری لگانی ہے ۔
نوٹ کیجیے ۔ پنڈی کے دو مشہور بس اسٹاپ ہیں یعنی " اڈے " ہیں
پیر ودھائ اور فیض اباد ۔۔ جیسے ہمارا صدر اور الاصف ( ہائ وے) ۔ ادھر اندرون ملک ( نارتھ) آنےجانے والی،بس ، ویگن، کوچز اور پرائیویٹ کار انتہائی آسانی سے مل جاتی یے ۔ بےانتہا رش والی جگہ ہے، صبح سات بجے پہلی ٹرانسپورٹ روانگی کو تیار ملتی ہے۔۔پنڈی و اسلام آباد میں اوبر کریم ان ڈرائیو سب چلتا ہے اور یہ ہی سستی یعنی ریزن ایبل پڑتی ہے۔ ورنہ لوکل ڈرائیور اپ کے گردے بکوانے پہ ماہر ہیں ۔

پہلا آپشن
بائے ائر
سب سے مختصر طریقہ یہ ہی ہے لیکن اس میں ایک قباحت آجاتی ہے وہ ہے وزن ۔ جی ہاں، آپ نے اگر کوئی ہیوی ٹریک کرنا ہے تواس کا سامان آسانی سے دس کلو سے اوپر ہوتا ہے اور پھر پر کلو زیادہ چارج کرنا ہوگا یازیادہ وزن دستیاب والی ٹکٹ لیں ۔دوسرا جمعہ ہفتہ اتوار مہنگی سیٹ ملتی ہیں ۔
بائے ائر اگر آپ جاتے ہوتو سیدھا اسلام اباد جائیں گے اور وہاں سے پنڈی واپس انا ہوگا ( لوکل لینے) کراچی سے تقریباً ایک گھنٹے پینتالیس منٹ میں آپ اسلام اباد ہوتے ہیں،اور ادھر سے پنڈی کم وبیش اتنا ہی دور ہے۔ سالوں سے روڈ بن رہی یے ہنوز بن ہی رہی ہے مکمّل ہوکے نہی دےرہی ۔ ٹریفک پھنسے کا مارجن لازمی شامل رکھیں
گھر بیٹھے کسی ویب سائٹ سے ٹکٹ بک کراسکتے ہیں، میل پہ پی ڈی ایف اجائےگا، وہ اپ سیدھا ائرپورٹ پہ دکھا سکتے ہیں، آپ کو کسی ٹریول ایجنسی جانے کی ضرورت نہی، بس بینک کارڈ کی ضرورت لازمی ہوگی ۔

دوسرا آپشن
بائے ٹرین
سب سے پہلے پلے اسٹور سے ریلوے آفیشل ویب سائٹ ڈاؤنلوڈ کرلیں، آئ فون والے، نیٹ پہ چیک کرسکتے ہیں ۔۔۔ ٹائمنگ سے لے کے سیٹ کی دستیابی اور ٹکٹس کی قیمت ہرچیز ایک کلک پہ ۔۔ آپ ادھر سے بھی سیٹ بک کراسکتے ہیں، اب اپکو ایزی پیسہ یا جاز کیش سے پیسے دینا ہوگا ۔ ایس ایم ایس فورا موصول ہوجاتا یے بس یہ ہی آپ کی ٹکٹ ہے
وقت کتنا لگتا ہے
ریل کے جتنے اسٹیشن ہونگے اتنا ہی وقت لے گی، سب سے زیادہ وقت خیبر میل لیتی ہے کیونکہ اسکا اخری اسٹیشن پشاور ہے
گوگل سے آپ گھر بیٹھے پہلے وقت دیکھ لیں، کراچی سے روانگی اور منزل پہ پہنچنے کی، ایسے بہت سکون رہتا ہے، اس کے علاوہ لیٹ ہونے کا مارجن لازمی رکھیں ۔ سوال ہی پیدا نہی ہوتا پاک ریلوے آپ کو وقت پہ کہی پہنچادے، تو رسک مت لیں سفر پہ نکلنے سے پہلے ۔ 1500 بنا اے سی اور 8 ہزار سے دس ہزار تک کیبن وغیرہ بکنگ ہے، ساڑے تین چار ہزار سے اے سی سیٹ شروع ہوتی یےمجھے سب سے بہتر سرسید لگتی ہے کیونکہ اس کے اسٹیشن پانچ کم ہیں، صاف ستھری ہے، اے سی ورکنگ کمال کرتا ہےاسکے بعد گرین لائن اور واپسی کے لیے بیسٹ خیبرمیل ( ٹائمنگ کے لحاظ سے) ۔ کھانا بھیانک ملتا ہے لیکن دو جگہ ادھا ادھا گھنٹے گاڑی رکتی ہے پانی بھرنے کے لیے آپ اسی اسٹیشن سکون سے کھانا کھاسکتے ہیں ۔

تیسرا آپشن
بائےروڈ یعنی بس ۔ بےشمار سروس شروع ہیں جو اپ کو اٹھارہ گھنٹے میں اسلام اباد یا پنڈی پہنچادیتے ہیں ۔ اس میں ایک وقت کا کھانا لازمی شامل ہوتا ہے، پانی اور کولڈدرنک بھی۔ ۔ اس میں کوئی شک نہی کمر کا باجا بج جاتا یے لیکن وقت کم لگتاہے دوسرا مشکل سے ایک گھنٹے لیٹ ہوتی ہیں یہ بسیں ۔ وزن کی بھی ایسی کوئی خاص لمٹ نہی ،صاف ستھری گاڑی ہوتی ہے ،بیچ میں کافی بریک مل جاتا ہے واش روم وغیرہ کا ۔ یہ ممکن نہی آپ کو چھوڑ کے بس چلی جائے، ہر مسافر کی سیٹ کاؤنٹ ہوتی ہے، برابر بیٹھے ساتھی سے کنفرم بھی کیا جاتا اسپیشلی گنتی ہوتی ہے سب مسافر پورے ہیں یا ایک ادھ مس ۔۔ کافی مناسب وقفے سے باتھ روم بریک مل جاتا ہے اس کی بھی فکر نہی ہوتی ۔ سندھ ختم ہوتے ہی آپ کا انگلش والا سفر، اردو میں بدل جاتا ہے اور سکون کی سانس لی جاسکتی ہے ۔

چوتھا آپشن
آپ اپنی گاڑی میں بھی جاسکتے ہیں، بیچ میں ایک اسٹے کرنا ہوگا بس، یعنی نائٹ اسٹے تو ہوٹل کی بکنگ وغیرہ کا دھیان رکھنا رکھیں ۔ اگر پانچ دوست وغیرہ مل کے جائیں تو سستا یہ ہی پڑےگا اور یقینا لطف زیادہ آئےگا ۔ کراچی حیدرآباد ہائ وے محفوظ ہے بس ہماری گورمنٹ کی طرح لنگڑی لولی ہے ۔۔ باقی موٹروے شدید شاندار ہے ماشاءاللہ۔ ٹریفک پولیس بھی دکھائی دیتی ہے اور فورا ایکشن بھی لیتی ہے ۔
۔۔۔۔۔
یہ سب آپشن بائے ائر کو چھوڑ کے آپ کو پنڈی تک لے جاتے ہیں، پنڈی سے اوبر یا کریم کے زریعے آپ فیض اباد یا پیر ودھائ تک جائیں گے، ادھر بس کوچز اور ویگن ہی ویگن ملےگے، ہر اسٹاپ ( شہر) کا نام آپ کودور سے ہی دکھائ دےگا، مری نھتیاگلی ایبٹ اباد کشمیر ناران سوات وغیرہ ۔۔
گلگت کے لیے فیصل مورز بیسٹ ہے ،کوچ نہی جاتی ادھر شاید ۔۔۔۔۔ ایبٹ اباد سے اپ کو ناران کاغان وغیرہ، کی ویگن کرنی پڑےگی بہت کم کرایہ لگتا ہے ،محفوظ صاف ستھرا راستہ یے
۔۔۔۔۔۔
پہلا مشورہ
جہاں بھی جائیں واپسی ویگن کی ٹائمنگ فورا کنفرم کرلیں تاکہ ایمرجنسی نوبت نہ آئے اور بیک اب پلان کرنے کا وقت میسر ہو
دوسرا مشورہ
آپ کراچی سے نکل کے، اسلام اباد ایک رات اسٹے مت کریں ۔ پوری رات کسی رہائشی علاقے میں سو کے ضائع کرنے سے بس میں نیند پوری کرلیں اور ہوٹل کے پیسے بچائیں ۔بےشک تھکن ہوجاتی ہے لیکن ورتھ کرتی ہے " سفر میں کیسا نخرہ "
تیسرا مشورہ
کراچی یا پنجاب سے ایسے نکلیں، شام 8 بجے تک اسلام اباد پہنچیں اور نو بجے والی بس لے کے سیدھا منہ ول پہاڑ شریف ۔ کشمیر ہو یا گلگت،پوری رات کا سفر ہے آگے بھی
۔۔۔
سفر کچھ ایسا بنتا ہے
بائے بس کراچی
شام کی بس لیں، اگلی سہ پہر اسلام اباد، بس ٹرمینل پہ دو تین گھنٹے گزاریں اور اگلی بس لے کے منزل جانب
ریل بھی اسی مناسبت سے لیں، لیکن یہ بہت رسکی پوزیشن ہوجاتی ہے کیونکہ ریل کا وقت اللہ کے علاوہ کسی معلوم نہی ہوتا ۔ بلفرض پانچ چھ گھنٹے بھی میسر ہوتو پنڈی اسٹیشن کا ویٹنگ روم کام میں لائیں، سونے سے شاور لینے تک بہترین چوائس ہے بس اپنے سامان کی حفاظت کرنا ٹاسک ہے ادھر ۔
۔۔۔۔
گلگت کے لیے ابھی تک سب سے مناسب بس سروس فیصل کی ہے۔ اپ کو ناشتہ ملتا ہے اور ریفرشمنٹ بھی ۔ پانی و کولڈ ڈرنک

کراچی سے اسلام اباد کائنات سے اعلی کوئی نہی ۔ ان کے اسٹاپ اوور بہت بہتر ہیں، باتھ روم استعمال کرنے بعد کراہیت نہی آتی، کھانے کی جگہیں بھی قابل برداشت ۔ سب سے گھٹیا ترین سروس اور مہنگی ڈئیو ہے ۔

ریل کی سروس، جو پرائیویٹ ہوچکی وہ مناسب ہیں، گورمنٹ اللہ اسرے ہی ہے ۔ نمبر ون سرسید، پھر گرین لائن ۔ مشکل سے دو تین گھنٹے لیٹ ہوتی ہے ۔ کم ترین اسٹیشن ہیں

ٹکٹس پرائس بدلتے رہتے ہیں ۔ اسی لیے حتمی نہی بتاسکتے مگر گلگت اسلام اباد شاید چار سے پانچ ہزار ہے ۔ کراچی سے اسلام اباد پانچ ہزار سے سات ہزار تک

مزید سوال ہوتو کر لیجیے

First snow of the season at Deosai Plains❤️🇵🇰Book your trip with and sight seen of Himalayan brown bears at national par...
03/10/2022

First snow of the season at Deosai Plains❤️🇵🇰
Book your trip with and sight seen of Himalayan brown bears at national park.

Chocolate rocks skardu
24/09/2022

Chocolate rocks skardu

Autumn at kachura skardu
24/09/2022

Autumn at kachura skardu

گلگت بلتستان میں سرد موسم کا آغاز ہوتے ہی زیر زمین گڑھے کھود کر آلو کو محفوظ کر لیا جاتا ہے۔ زیر زمین درجہ حرارت کم ہونے...
22/09/2022

گلگت بلتستان میں سرد موسم کا آغاز ہوتے ہی زیر زمین گڑھے کھود کر آلو کو محفوظ کر لیا جاتا ہے۔ زیر زمین درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے آلو اگلے سیزن تک خراب نہیں ہوتا ۔ سرد علاقوں کا یہی کولڈ سٹوریج ہے

سکردو آنے والے سیاح یہ تحریر  ضرور پڑھ لیں۔گلگت بلستان تین ریجن پر مشتمل ہیں گلگت، دیامر اور بلستان۔بلستان ریجن کے اندر ...
19/09/2022

سکردو آنے والے سیاح یہ تحریر ضرور پڑھ لیں۔
گلگت بلستان تین ریجن پر مشتمل ہیں گلگت، دیامر اور بلستان۔بلستان ریجن کے اندر مزید چار ضلعے آتے ہیں سکردو، گانچھے، کھرمنگ اور شگر جبکہ سکردو ڈسٹرک بلستان ریجن کا صدر مقام ہے۔باقی تین اضلاع میں جانے کیلے بھی سکردو سے ہی روٹ لینا پڑتا ہے۔سکردو ڈسٹرک ترقی اور آبادی دونوں میں باقی تمام اضلاع پر برتری حاصل ہیں۔باقی تمام اضلاع کے لوگ بھی زیادہ تر روزگار زندگی کیلے سکردو ڈسٹرک کی طرف روخ کرتے ہیں۔ اس ڈسٹرک میں جو تاریخی اور سیاحتی مقامات ہیں ان کا نام مینشن کرو تو وہ درجہ ذیل ہیں:
1)دیوساٸی پلین
2)کھرفوچو(تاریخی قلعہ)
3)شنگیریلا پارک
4)کچورا لیک
5)سدپارہ ڈیم
6)حسین آباد میوزیم(جس میں زمانہ قدیم کے ہر آلات موجود ہیں)
7)سٹی پارک
8)اور سب سے اہم سکردو ڈسٹرک میں ایک organic village بھی ہیں جہاں ابھی بھی قدیم طرز زندگی ہیں۔۔۔۔۔۔
وغيرہ وغيرہ
{2} اس کے بعد ضلع گانچھے کی بات کروں تو یہ ڈسٹرک سکردو سے تین گھنٹے کی دوری پر ہے۔یہ ڈسٹرک خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے اس ڈسٹرک کی چند تاریخی اور سیاحتی مقامات درجہ ذیل ہیے:
1)خپلو فوڑٹ
2)چقچن مسجد(یہ مسجد کٸی سو سال پرانی مسجد ہیں)
3)سیاچن گلیشیرز
4)سلنگ پارک جوکہ قدرتی پارک ہے۔
5)دریا شوک ( جو بھارت سے آتے ہیں)
6)انڈین باڈر
7)ہوشے ویلی
8)بلغار سپنگ
وغيرہ وغيرہ ۔۔۔۔۔۔
{3}ضلع شگر کے بارے میں بتاتے چلوں تو یہ خطہ نہ صرف خوبصورت پہاڑوں سے مانے جاتے ہیں بلکہ بہت ہی خوبصورت تاریخی مقامات بھی موجود ہیں
[نوٹ]
{دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی k2 بھی اس ڈسٹرک میں موجود ہے اور دنیا میں 8000 اونچاٸی سے اوپر والی 5 پہاڑ بھی اس خطہ میں موجود ہیں}یہ ڈسٹرک سکردو سے 30 کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے اگر میں ڈسٹڑک شگر کےتاریخی اور سیاحتی جگہوں کا مینشن کروں تو مندرجہ ذیل ہیں:
1) شگر فوڑٹ
2)بلینڈ لیک{blind lake}
3)دنیا کی بلند ترین اور سرد ریگستان{world highest cold desert}
4)کے ٹو پہاڑ {k2}
5)تھلے لہ
6)خشوپی باغ
7)خانقاہ ملعی{ 600 سال پرانی مسجد ہیں}
8)دریا سندھ اور داسو ٹنل
وغيرہ وغيرہ۔۔
{4}اب آخر میں میں ضلع کھرمنک کے بارے میں بتاتے چلوں تو یہ ڈسٹرک باقی تمام اضلاع کی طرح خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہیں۔یہاں کے لوگ بہت زیادہ مہمان نواز ہیں....
تاریخی اور سیاحتی مقامات
1منٹھوخا واٹر فال
2)انڈین باڈر
3)خموشو واٹر فال
وغيرہ وغيرہ موجود ہیں

07/09/2022

Thoqsikhar | Khaplu | Ghanche

07/09/2022

سکردو بلتستان کے مشہور سیاحتی مقامات جہاں ٹورسٹ حضرات کو لازمی وزٹ کرنا چاہئے وہ درج زیل ہے اور ان تمام جگہوں پر ہائکنگ، ٹریکنگ کیمپنگ، بائکنگ کلایمبنگ کی جا سکتی ہے
سکردو
1=سکردو سٹی بازار
2= کھرپوچو فورٹ
3=ننگ سوق
4= بدھا راگ
5= سدپارہ لیک
7= دیوسائی نشنل پارک (جولائی میں اوپن ھوگا)
8= کتپنا لیک+ کولڈ ڈرسڈ
9= شنگریلا
10= اپر کچورا لیک + کچورا ژھوق ویلی
11= کواردو بریج
12= حسین آباد آبشار
13= مسہور راک
14 بشو ویلی سلطان آباد +چاکیلیٹ راک
15بلامیک اور طورمیک ویلی روندو

شگر
1= شگر کولڈ ڈرسڈ
2= بلائنڈ لیک شگر
3= شگر فورٹ
4= امبوڑیک خانقاہ
5= ہشوپی فڑوٹ نرسری
6= گرم چشمہ چھوترون
7=گرم چشمہ بیسل
8= سیسکو
9= کایو میڈوز
10= ژوقگو آبشار
11= ٹیچو میڈوز
12= خورید میڈوز
خپلو
1= غواڑی
2= کھرفق لیک
3= خپلو فورٹ
4= تھوقسی کھر +ویو پوائنٹ
5= خنجور
2= چقچن خانقاہ
6= استانہ میر یحیی
7= سلنگ بریج
8=مچلو + ہوشے
9= مشربروم ویو پوائنٹ مچلو
10=کریس
11=ڈغونی
12=سلنگ فیش فارم + چھومک ریزورٹ

کھرمنگ
1= سرمیک
2= مہدی آباد
3= منٹھوکھا آبشار
4= خاموش آبشار
5= پاری
6=کھرمنگ فورٹ
اسکے علاوہ بہت اور پوشیدہ ابشار + لیک +میڈوز ہے ان تمام ٹورسٹ پوائنٹ پر گھومنے کیلئے 8 سے 10 دن درکار ہوتے ہے
ہاں فیسبک پیج پر
https://www.facebook.com/touradvisorpakistan/
اور انسٹاگرام پر
https://www.instagram.com/invites/contact/?i=1vwcv7lj5b40b&utm_content=2uudgdt
ویڈیوز کیلئے ٹک ٹاک پر
tiktok.com/
کو لائک فالو اور شیئر کریں۔ اسطرح کے خوبصورت مقامات دیکھنے کیلئے آپ ہم سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
شکریہ

Katpana Lake
07/09/2022

Katpana Lake

ٹریول ایڈوائزری۔کاغان میں سیلاب آنے سے  بٹل پل بہہ گیا ہے جس کی وجہ سے  بابوسر کاغان روڈ بلاک ہوچکا ہے۔ڈپٹی کمشنر دیامر ...
16/08/2022

ٹریول ایڈوائزری۔
کاغان میں سیلاب آنے سے بٹل پل بہہ گیا ہے جس کی وجہ سے بابوسر کاغان روڈ بلاک ہوچکا ہے۔ڈپٹی کمشنر دیامر کی ہدایت پر پولیس نے چلاس زیرو پوائنٹ پر ٹریفک کی آمد ورفت شاہراہ بابوسر کاغان کی جانب روک دی ہے۔جبکہ شاہراہ قراقرم گزشتہ روز کی سیلاب سے اوچھار نالہ میں بدستور بلاک ہے ,روڈ کی بحالی پر کام جاری ہے۔شاہراہ قراقرم اور بابوسر کاغان روڈ کھلنے تک مسافر,سیاح اور ٹرانسپورٹرز دونوں اطراف میں سفر سے گریز کریں اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کیساتھ تعاون کریں۔
منجانب:
ڈپٹی کمشنر دیامر فیاض احمد
تصویر گورو جگلوٹ کی ہے جو آج کی سیلاب سے تباہ ھوئی ہے۔

ایک طرف میدانی علاقوں میں جہاں درجہ حرارت 48° چل رہا تو دوسری طرف دیوسائی میں اب بھی برفباری ہو رہی16 مئی 2022
16/05/2022

ایک طرف میدانی علاقوں میں جہاں درجہ حرارت 48° چل رہا تو دوسری طرف دیوسائی میں اب بھی برفباری ہو رہی

16 مئی 2022

Address

Skardu

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when TourAdvisor GilgitBaltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to TourAdvisor GilgitBaltistan:

Videos

Share

Category