Swat Valley KPK

Swat Valley KPK All About Tourism & Our Beautiful Pakistan
(140)

30/04/2024

Jarogo waterfall , kon kon gaya he ?

29/04/2024

Started our summer season by preparing chicken Barbecue and fish fresh from river on stone by wild cooking techniques, watch complete nd feel the taste than post a comment if you want to be a part for future with

واَوْفُوْا بِالْعَهْدِۚ-اِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسۡئُوۡلًا ﴿34﴾اور وعدے پورے کرو کیونکہ قول و  قرار  کی  باز  پرس ہونے وا...
29/04/2024

واَوْفُوْا بِالْعَهْدِۚ-اِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسۡئُوۡلًا ﴿34﴾
اور وعدے پورے کرو کیونکہ قول و قرار کی باز پرس ہونے والی ہے۔(سورہ بنی اسرائیل)

آپ بھی کہیں گے بخت کو کیا ہوا، لیکن میرا مزاج ہے بنا حوالہ کے کوئی بات نہیں کرتا، آج ذکر کر رہا ہوں ایک دوست کی وعدہ خلافی کا، موصوف کو رمیز پکارا جاتا ہے، ان کی فیملی میں ایک شادی کی تقریب پر مجھے اور آصف کو پرخلوص دعوت دی گئی مظفر آباد میں، ہم شادی ہال وقت پر پہنچ گئے، رات گیارہ بجے رمیز کے کچھ خاص مہمان تشریف لائے اور پانچ منٹ کی رخصت لے کر جناب ایسے غائب ہوئے کہ 2 بجے ہماری برداشت ختم ہو گئی، مزے کی بات کہ اس دوران فون بھی آف کر دیا گیا۔
اب نہ گھر کا راستہ یاد نہ ہی ایڈریس معلوم تو واپس کسے جائیں، ذہن پر زور دیا تو یاد آیا کہ اس کے گھر کے پاس ایک بڑی مسجد ہے، بس جیسے تیسے کر کہ گھر پہنچے اور سو گئے، صبح سات بجے میزبانی کے فرائض نبھاتے ہوئے رمیز صاحب نے جگایا اور نہایت معصومیت سے پوچھا، ناشتے میں کیا کھانا پسند کریں گے۔
بس پھر کیا تھا ہم نے بھی سارے آداب بلائے طاق رکھتے ہوئے ایسی خبر لی جو یہاں بیان نہیں کی جا سکتی۔ آگے آپ خود سمجھدار ہیں-
جو ہوا سو ہوا ہم اگلے دن پیر چناسی دیکھنے گئے
All is well that ends well
Peer Chansi 2013

مریض عشق نہ مخلص ہو اپنے ساتھ اگر ۔۔طبیب لاکھ بھی چاہیے شفا نہیں ہوتی ۔۔کچھ یہی حال میرا بھی ہے ،2012 میں پتا چلا کہ کال...
22/04/2024

مریض عشق نہ مخلص ہو اپنے ساتھ اگر ۔۔
طبیب لاکھ بھی چاہیے شفا نہیں ہوتی ۔۔
کچھ یہی حال میرا بھی ہے ،2012 میں پتا چلا کہ کالام اور مہوڈنڈ روڈ دوبارہ قابل استعمال حالت میں کھول دی گئی ہے ۔
سب کزنز نے مل کر پلان بنایا اور میرے منہ میں انکار کا سوال ہی نہیں ۔
چھٹیاں لیں اور رخت سفر باندھا ،لیکن یہ ہو نہیں سکتا کہ کوئی پلان بنے اور مشکلات نہ آئیں تو اس دفعہ 10
بخت بیدار ۔۔
ہیضہ کا شکار ۔۔
( ویسے کچھ لوگ ایسے بھی ہیں دنیا میں جن کے ساتھ سفر اللہ کے کرم سے ہمیشہ پرفیکٹ رہتا ہے 😉)
خیر گھر پہنچتے ہی طبیعت سخت خراب دو دن کے لیے ملتوی کیا گیا پروگرام کو اور اس دوران تمام تر ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کہ جیسے تیسے خود کو سفر کے قابل بنایا اور روانہ ہوئے مہوڈنڈ ۔
9 کزنز کے ساتھ پہلی مرتبہ مہوڈنڈ جھیل کو دیکھا اللہ کی قدرت یاد آئی ۔یہ پورا ٹور بزریعہ جیپ طے کیا گیا ۔کل خرچ 2800 پر نفر آیا ۔
واپسی پر کنڈول بھی پلان میں شامل تھا لیکن چونکہ آبشار میں سب نے اشنان لیا تھا تو کوئی بھی مزید سفر کے قابل نہ تھا۔
بس جنگل ان ہوٹل تک ہائیک کر کے نشہ پوراکیا اور کالام جنگل میں کچھ دیر آرام کیا۔
سفر کوئی بھی ہو اپنی یادوں میں منفرد ہی ہوتا ہے ۔
Kalam & Mahudand 2012
Pics By Bakht Bedar

22/04/2024

اسی وجہ سے سیلاب پھر نہیں آیااور اب سوات میں بہاو بلکل نارمل جبکہ سارے روڈ کھلے ہیں۔

20/04/2024

آپ پاکستان میں زندگی سے کتنے مطمئن ہے ؟

Like our page Discover Swat

شوق کا کوئی مول نہیں ۔۔۔۔۔جی بلکل جہاں بات آجائے شوق کی وہاں نہ تھکاوٹ ہوتی نہ ہی کوئی مشکل روکاوٹ بن سکتی ہے ،میں بات ک...
20/04/2024

شوق کا کوئی مول نہیں ۔۔۔۔۔
جی بلکل جہاں بات آجائے شوق کی وہاں نہ تھکاوٹ ہوتی نہ ہی کوئی مشکل روکاوٹ بن سکتی ہے ،
میں بات کر رہا ہوں July-2012 کی جب میرے ٹورز کی لسٹ میں ایک ہی نام بار بار آ رہا تھا اور وہ تھا سوات لیکن سوات اس دفعہ تباہ ہو چکا تھا اس لیے ہم نے ناران کا رخ کیا۔
دوستوں نے مل کر پروگرام بنایا کہ ناران چلتے ہیں ہم نے بھی لبیک کہا اور روانہ ہو گئے۔
ساری رات سفر میں گزری اور اگلے دن ناران کی سیر کرتے ہوئے ، تھکاوٹ کافی ہوچکی تھی تو ہوٹل کی تلاش شروع کی جو بری طرح ناکام رہی، ناران میں کوئی بھی ہوٹل نہ مل سکاوہ رات ہم گاڑی میں ہی سو گئے، اگلا دن ہم نے ناران میں گزارا اور شام کو کاغان کا رُخ کیا وہاں بھی قسمت نے ساتھ نہ دیا، کیوائی واٹر فال کے پاس رکے وہاں بھی رات گزارنے کا آسرا نہ ہوا تو بس ہمت جواب دے گئی، رات کے دو بجے وہاں پہ کچھ Jeeps کھڑی تھی اسی میں ہم نے سونے کا فیصلہ کیا۔
اگلے دن واپسی ہوئی مگر سیف الملوک کے دیدار سے محروم۔
اللہ کی مرضی سمجھ کر دل کو تسلی دی اور گھر واپس آئے مگر یہاں آتے ہی ماموں نے خبر سنائی کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کی بس ٹرپ پر جا رہی ہے وہ بھی فقط دو ہزار کے عوض ,,,
میرا ایمان ایک بار پھر ڈگمگا گیا ۔
اور سوچا کیا حرج ہے اگر تھوڑا اور گھوم لیا جائے ۔
پھر کیا تھا میں 5 دن بعد ہی دوبارہ ٹور پر روانہ ہوا۔
امید تھی کہ اس بار کشمیر یا سوات جانا ہوگا۔
سفر شروع ہوتے ہی منزل کا تعین کیا جانے لگا
میں نے اپنے تجربات کی روشنی میں سب کو گمراہ کرنے کی بھرپور کوشش کی کہ سوات یا کشمیر ہی اس وقت دنیا کی موزوں ترین مقامات ہیں مگر قسمت پر ایمان تازہ ہوگیا جب فیصلہ ناران کے حق میں ہوا۔
ہائے ری قسمت بخت پھر ناران
وہ بھی 5 دن بعد ۔
وہی کہانی دوہرائی گئی نہ ہوٹل ملا نہ سکون۔
بس سیف الملوک کا دیدار ہو گیا ۔شائد اللہ تعالیٰ کو منظور نہ تھا کہ میں سیف الملوک سے محروم رہوں ۔
کہانی کا مورال یہی ہے کہ ہر مشکل اور غیر متوقع صورتحال میں سے بھی اچھائی ڈھونڈی جا سکتی ہے بس مثبت اپروچ معنی رکھتی ہے ۔
PICS By Bakht Bedar

19/04/2024

Part two of the day
The video is for fun but the place is scenic hometown 😍

آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا۔۔۔ یہ بات ہے 2011 کی۔۔میں بات کر رہا ہوں اپنے پیارے سوات کی، جو زمینی آفت طالبان (2008) کے ب...
19/04/2024

آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا۔۔۔ یہ بات ہے 2011 کی۔۔
میں بات کر رہا ہوں اپنے پیارے سوات کی، جو زمینی آفت طالبان (2008) کے بعد قدرتی آفت سیلاب (2010) کا شکار ہوا، 2008 میں طالبان کی جانب سے جاری کاروائیوں کی انتہا کے بعد بالآخر پاک فوج نے 2010 میں سوات کو طالبان سے پاک کر کے جولائی 2010 میں امن میلے کا انعقاد کیا ، جس میں سوات کی خوبصورتی اور پرامن ماحول کو نمایاں کرنے کی کوشش کی گئی، سیاح دور دور سے سوات کی جانب رخ کرنے لگے، امید ہوئی کہ سوات کی رونقیں بحال ہو جائیں گی-
لیکن 20 دن بھی نہ گزرے تھے کہ شدید بارشوں کی وجہ سے سوات کو انتہائی اونچے درجے کے سیلاب نے گھیر لیا ، اور پھرکیا ۔۔ مدین بحرین کالام جانے والی سڑکوں کو پانی نے تباہ کر دیا۔ اور سیاحتی سرگرمیوں کو خوف نے آگھیر، لوگ ایک سال بعد بھی سوات کا رخ نہیں کر رہے تھے، حتیٰ کہ ہم جیسے عاشق بھی 2011 میں فقط مینگورہ تک جانے کی جسارت کر سکے، فضا گھٹ کی پرانی اور نئی تصویر میں آپ خود فرق محسوس کر سکتے ہیں،
سیلاب کی تباہکاریاں اور سوات کی خوبصورتی طالبان سے پہلے دونوں تصاویر میں نمایاں ہیں-
By Bakht Bedar

19/04/2024

Sind khwarh warhe d 😋

Follow our page Discover Swat

A Beautiful Location in Islamabad By Bakht Bedar
18/04/2024

A Beautiful Location in
Islamabad
By Bakht Bedar

16/04/2024

Ushu forest kalam right now, road is opened for treffic nd you can enjoy ☺️

Plan trip with Discover Swat

16/04/2024

Kalam bahren road is opened for treffic
کالام بحرین روڈ ہر قسم ٹریفک کیلئے کھلی ہے۔
ہم خود جا رہے ہیں۔

کنڈ بانڈہ اپر دیر کوہستان ، جاز بانڈہ کے بالکل قریب مگر نہایت خوب صورت تھی اب لوگوں نے یہاں ہوٹلز بناکر بدصورتی کو چار چ...
12/04/2024

کنڈ بانڈہ اپر دیر کوہستان ، جاز بانڈہ کے بالکل قریب مگر نہایت خوب صورت تھی اب لوگوں نے یہاں ہوٹلز بناکر بدصورتی کو چار چاند لگا دیئے

11/04/2024

چلیں اگر آپ کہی نہیں جا سکتے تو ہم گھر بیٹھ کر آپ کو پورا سوات آج سے مختلف ویڈیوز روزانہ اپلوڈ کر کے آپ کو دکھاتے رہینگے۔

11/04/2024

ملک بھر میں یوم سسرال عزت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے یوم سسرال منانے والوں کو ٹیگ کریں

31/03/2024

پٹرولیم مصنوعات کی مد میں حکومت عید سے پہلے اپنی عوام سے عیدی لے رہی ہے۔ آج پٹرول مزید مہنگا ہوگا
سیاحت وڑ گیا غریب مرگیا

Kalam right now on 19th ramzan , 30th march 2024 PC: Ibrahim Kohi
30/03/2024

Kalam right now on 19th ramzan , 30th march 2024
PC: Ibrahim Kohi

29/03/2024

یااللہ خیر پشاور میں ژالہ باری شروع
دریائے کابل کے کنارے آج ہمارا افطاری کا پروگرام تھا وہ وڑ گیا 😪

28/03/2024

میں ایک ایسے ملک میں رہتا ہوں جہاں پہ انصاف دینے والے خود کے لیے انصاف مانگ رہے ہیں پاکستان زندہ باد

24/03/2024

تیروا روزہ کڈنی ہاسپٹل منگلور
ہم نے توکل کی تھی اور خدا کی مدد اور آپ لوگوں کی تعاون سے بارہویں روزے پر دو سو پچاس سے زیادہ مریضوں اور تیمارداروں کیلئے سحری اور افطاری انتظام کیا گیا جو کہ آخری روزے تک آللہ تعالی کی مدد اور آپ لوگوں کی تعاون سے جاری رہے گا۔

ہم لوگ افطاری کے ساتھ ساتھ ساتھ سحری کا انتظام بھی کر رہے ہیں جس کیلئے روزانہ 22 سے 25 ہزار تک خرچہ ہوتا ہیں جس میں ہر کوئی اپنا حصہ خدا کے کھاتے میں ڈال سکتا ہے۔

ہمارا یہ خدمت دوستوں کی کاوشوں ، تعاون اور خواجہ ویلفئر آرگنائزیشن کے اشتراک سے ہو رہا ہیں۔
ضلعی انتظامیہ اور سیاسی لوگوں کی طرف سے یہاں کسی قسم کی تعاون نہیں ہو رہی۔

آپ اپنا حصہ 100,200,500 جتنا بھی ہو دے سکتے ہو۔ جزاکءللہ

For donations
Easypaisa:03469476862
Muhammad Ilyas

22/03/2024

پاکستان میں سب سے زیادہ مہمان نواز لوگ کس علاقے کے ہیں

19/03/2024

آج سوشل میڈیا پر یہ دیکھ کر انتہائی دکھ ہوا کہ ہمارے عقب (منگلور) میں موجود کڈنی ہاسپٹل میں موجود مریضوں اور ان کے ساتھ رہنے والوں کیلئے کوئی خاص افطاری کا بندوبست نہیں ہیں اور نا ہی قریب میں کوئی ہوٹل ریسٹورنٹ کھلے ہیں تو ہنگامی بنیادوں پر آج ہم نے اور دوسرے دوستوں نے افطاری کا انتظام کیا۔
کڈنی ہاسپٹل صوبے کا ایک بڑا ہسپتال ہے اور پورے ضلع سے مریض یہاں پر ہوتے ہیں جن کیلئے خود انتظام کرنا مشکل ہیں لہذا
کل سے ہم چاہ رہے کہ رمضان دسترخوان ہو جس میں سارے ہسپتال کے مریضوں ان کے ساتھ رہنے والوں اور کالام مین روڈ پر جو مسافر ہوافطاری کے وقت ان کیلئے دسترخوان لگے جس کیلئے آپ لوگوں کے مدد کی اشد ضرورت ہوگی تاکہ رمضان کے آخر تک یہ سلسلہ جاری رہے۔ جزاکءاللہ

Kindly spread our msg by sharing

For donation :
Easypaisa 03469476862
Muhammad ilyas

Bank name Faysal bank limited
Account title: Muhammad ilyas
Account number: 3009307000004401

16/03/2024

Iftar garhering arranged at PC malamjabba nd our team was invited for that.
Soon they are starting buffet , kon aana chahta he

سپرلی به بیا په وطن راشيمدام به نه وي د خزان  سپېره بادونہPc :  ahmad
16/03/2024

سپرلی به بیا په وطن راشي
مدام به نه وي د خزان سپېره بادونہ

Pc : ahmad

Kalam bazar right now , Give 100 commenta live aa raha ho phir 👏
14/03/2024

Kalam bazar right now ,
Give 100 commenta live aa raha ho phir 👏

14/03/2024

From kalam 3rd ramzan ❤️

Address

Kalam, Mingora, Mindam, Bahrain, Madyan, Malamjabba
Swat
19200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Swat Valley KPK posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category

Nearby travel agencies