Waadi Swat

Waadi Swat Waadi Swat is providing tourism facilitating services include Tour Guides, History of Swat, Informat Waadi Swat is also Switzerland of Asia.
(20)

ABOUT WAADI SWAT:

Waadi Swat is famous for its breathtaking beauty with high-peak snow-capped mountains, gushing streams and awe-inspiring sceneries, tourists of many nationalities would visit Swat to enjoy the picturesque and serene valley, it remained the cradle of the different civilization and a seat of learning throughout ages. Traces of Gandhara civilization can be seen throughout the valle

y where Buddhism left its mark in the form of stupas, mountains, art, coins, pottery and other artifacts. Where famous Chinese travelers Heun Song and Fahian visited to earn Buddhist education who witnessed the more than 1400 monasteries situated on the bank of Swat River, the valley was once echoed with ringing of bells at nights spreading a surge of mysterious tranquility among the worshipers. Warriors of fame, Alexander the great and Sultan Mehmood Ghaznavi also fought their adventure here. Waadi Swat is also famous for its delicious and high standard quality fruits and produces some of the best apples, peaches, plum, cherry, dry fruits, persimmons and strawberries while its off-seasons fruits cater not only national but also international markets. The magical beauty of Swat Valley is incomplete without referencing its more than 40 lakes, located on high altitude; some of the lakes have mysterious attraction touching one's inner feelings with mental satisfaction. Waadi Swat, a rich combination of natural beauty, with Gandhara civilization and its cultural history, is a real paradise for the tourists from across the world, offers a vast variety of hotels with people down to earth, must be explored to accomplish one's inner satisfaction with spiritual depth.

کیا آپ ایک حقیقت جانتے ہیں؟ پورے پاکستان سے جتنے بھی سیاح سوات آتے ہیں اُن میں سے صرف 10% لوگ سوات کی خوبصورت جگہیں وزٹ ...
06/05/2024

کیا آپ ایک حقیقت جانتے ہیں؟
پورے پاکستان سے جتنے بھی سیاح سوات آتے ہیں اُن میں سے صرف 10% لوگ سوات کی خوبصورت جگہیں وزٹ کرتے ہیں باقی 90% لوگ صرف کالام اور ماہوڈنڈ سے ہو کر واپس چلے جاتے ہیں۔ جو جگہیں سیاح دیکھے بغیر واپس جاتے ہیں اُن میں سے سب سے خوبصورت جگہیں
شاہی باغ
اِزمس بانڈا
کُنڈول جھیل
سپن خو٘ڑ آبشار
باڈگوی پاس
خرخڑی جھیل
دشتے لیلا
چوکیل بانڈہ
ٹیف بانڈہ
اور دیسان میڈوز ہیں۔
یہ تمام مکامات اُتروڑ ویلی میں واقع ہیں جو کالام سے 40 منٹ کے فاصلے پر ہے۔ کالام بازار جہاں ختم ہوتا ہے وہاں سے راستہ دو حصوں میں تقسیم ہوتا ہے، ایک راستہ ماہوڈنڈ کی طرف اور دوسرا اُتروڑ کی طرف نکلتا ہے۔ اُتروڑ ویلی تک ہر قسم کی کار پر با آسانی جایا جا سکتا ہے اور وہاں سے 4by4 جیپ پر ان دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہوا جاسکتا ہے۔ اُتروڑ ویلی میں رہائش کے لیے چند ہوٹل اور ریسٹورنٹ موجود ہیں اور بہت سے ہوٹلز پر تیزی سے کام جاری ہے۔
Copied

14/04/2024

کالام مین روڈ کو بلکل کلئیر کر دیا گیا ہے
اب چھوٹی اور بڑی گاڑی باآسانی کالام جا سکتی ہے
سیاح بلاخوف کالام کا رخ کر سکتے ہیں

۔ مالم جبہ میں شدید برفباری کے باعث گزشتہ 10 گھنٹوں سے محصورچھ سیاحوں کو ریسکیوکرلیاگیا۔۔ ضلعی انتطامیہ،ریسکیو1122 نے سی...
01/03/2024

۔ مالم جبہ میں شدید برفباری کے باعث گزشتہ 10 گھنٹوں سے محصورچھ سیاحوں کو ریسکیوکرلیاگیا۔

۔ ضلعی انتطامیہ،ریسکیو1122 نے سیاحوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔

۔ اس وقت ضلعی انتظامیہ ، پی ڈی ایم اے، ریسکیو1122 اور تمام متعلقہ ادارے مکمل الرٹ ہیں۔

سیاحوں سے محتاط سفر کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میں ڈپٹی کمشنر سوات کنٹرول روم اور ریسکیو-1122سے رابطہ کریں۔

ڈپٹی کمشنر سوات
0946920339-340

سیاح حضرات متوجہ ہو ۔۔۔
01/03/2024

سیاح حضرات متوجہ ہو ۔۔۔

سیاح حضرات توجہ فرمائیں ۔۔ برف والے علاقوں میں چین کی استعمال ضرور کریں کیونکہ احتیاط میں ہی زندگی ہے ۔
29/01/2024

سیاح حضرات توجہ فرمائیں ۔۔
برف والے علاقوں میں چین کی استعمال ضرور کریں کیونکہ احتیاط میں ہی زندگی ہے ۔

خیبرپختونخوا میں 27 جنوری سے بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کاسلسلہ شروع ہونے کا امکان۔  محکمہ موسمیات- پی ڈی ایم ا...
26/01/2024

خیبرپختونخوا میں 27 جنوری سے بارشوں اور بالائی اضلاع میں برفباری کاسلسلہ شروع ہونے کا امکان۔ محکمہ موسمیات

- پی ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا۔
۔ بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایت
۔حساس بالائی علاقوں میں سیاحوں اور مقامی آبادی کو موسمی حالات سے باخبر رہنے اور احتیاتی تدابیر کی ہدایت۔
بارشوں اور برفباری کا سلسلہ31 جنوری تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان۔

05/01/2024

‏موٹروے ایم 1 پشاور سے اسلام آباد تک
سوات ایکسپریس وے کرنل شیرخان سے چکدرہ تک،
شدید دھند کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے ۔
موٹروے پولیس

ڈھائی ہزار کلومیٹر لمبی شدید دھند کی پٹی بنگلہ دیش نیپال بھارت اور پاکستان پر موجود ہے اور تقریباً 14 جنوری تک رہے گی ۔ا...
03/01/2024

ڈھائی ہزار کلومیٹر لمبی شدید دھند کی پٹی بنگلہ دیش نیپال بھارت اور پاکستان پر موجود ہے اور تقریباً 14 جنوری تک رہے گی ۔اپنا اور اپنے اہل و عیال کا خیال رکھیں اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔
محکمہ موسمیات

Guess the place?   ❤️❤️Credit: Khwaja Saeed
08/11/2023

Guess the place? ❤️❤️
Credit: Khwaja Saeed

اطلاع عام ۔
08/09/2023

اطلاع عام ۔

مالم جبہ اور بحرین میں سیاحوں اور عام لوگوں سے ‘‘ٹوریسٹ انٹری فیس’’ کے نام پر  ٹیکس کی وصولی کو بند کردیا گیا۔ڈسٹرکٹ انت...
18/08/2023

مالم جبہ اور بحرین میں سیاحوں اور عام لوگوں سے ‘‘ٹوریسٹ انٹری فیس’’ کے نام پر ٹیکس کی وصولی کو بند کردیا گیا۔
ڈسٹرکٹ انتظامیہ سوات

13/08/2023

موسم اپڈیٹ !!!!!!

آج کی شام/رات اور پير کے دن شام يا رات ٹھنڈی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ افغانستان سے خيبرپختونخوا ميں داخل ہونے کا امکان ہے
اس دوران مون سون ہواؤں اور طاقتور ٹھنڈی ہواؤں کے ملاپ کی وجہ سے پير ، منگل اور بدھ کے دن شديد يا انتہائی طاقتور آندھی کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے
بارش سے پہلے شديد حبس ہوسکتا ہے اور ہیٹ انڈيکس Heat index 50 سے 55 ڈگری سينٹی گريڈ تک پہنچنے کا بھی امکان موجود ہے ۔

پاکستانیوں کے لئے پہاڑی علاقوں کی سیر کا مطلب۔۔ بریانی اور چپس کھانا، کوک پینا، چند چیخیں مارنا، سیلفیان بنانا اور ڈھیر ...
05/08/2023

پاکستانیوں کے لئے پہاڑی علاقوں کی سیر کا مطلب۔۔
بریانی اور چپس کھانا، کوک پینا، چند چیخیں مارنا، سیلفیان بنانا اور ڈھیر سارا گند چھوڑ کر چلے جانا ہے۔

خیبرپختونخوامیں کل 2 اگست سےمون سون کی مزید بارشیں شروع ہونےامکان ہے۔سوات،کوہستان،بونیر،اورکزئی ، چترال،مانسہرہ،شانگلہ، ...
01/08/2023

خیبرپختونخوامیں کل 2 اگست سےمون سون کی مزید بارشیں شروع ہونےامکان ہے۔

سوات،کوہستان،بونیر،اورکزئی ، چترال،مانسہرہ،شانگلہ، دیر،ابیٹ آباد،خیبر،صوابی ،پشاور میں تیز بارشوں سے ندی ،نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان۔

بارشوں کاسلسلہ سات اگست تک وقفے وقفے تک جاری رہنے کا امکان۔

29/07/2023

سیاح متوجہ ہوں!

موسلادھار بارشوں کا نیا سلسلہ، اگلے 24 گھنٹوں میں سوات، دیر، چترال، بونیر، شانگلہ، کوہستان، تورغر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، خیبر اور کرم کے اضلاع میں شدید بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ اس دوران مسافروں اور سیاحوں کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ سفر کے دوران احتیاطی تدابیر ضرور اپنائیں اور ذمہ دارانہ سیاحت کو یقینی بنائیں۔

مزید معلومات، رہنمائی یا کسی بھی ہنگامی صورتحال میں محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کائیٹ پراجیکٹ کی ہیلپ لائن 1422 پر رابطہ کریں۔

ضروری اطلاع ،،،،سیاحتی مقام مالم جبہ میں سیاحوں سے زیادہ فیس لینے کا معاملہ، کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان نے عوامی شک...
20/07/2023

ضروری اطلاع ،،،،
سیاحتی مقام مالم جبہ میں سیاحوں سے زیادہ فیس لینے کا معاملہ،
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان نے عوامی شکایات پر نوٹس لے لیا،
انٹری فیس ختم کرنے کی ہدایت جاری کی

صرف سہولیات جیسے چئیر لفٹ، زپ لائن وغیرہ کی فیس لی جائیگی۔
کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہداللہ خان نے احکامات جاری کردیئے

ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ سوات نے دریائے سوات میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی گئی ہی...
04/07/2023

ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ سوات نے دریائے سوات میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی لگائی گئی ہیں ۔ پابندی کا اطلاق 60 دن کے لیے ہوگا ۔
لہذا والدین سے درخواست ہے کہ اپنے بچوں کو دریا میں نہانے سے منع کریں ۔ سیاحوں سے بھی گزارش ہے کہ دریا میں نہانے سے گریز کریں اور اپنوں پیاروں کو بھی دریا کے تیز لہروں میں جانے سے منع کریں ۔ بے احتیاطی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ احتیاط میں ہی زندگی ہے
خلاف ورزی کرنے والوں کی خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
شکریہ

خیبرپختونخوا میں سیاحوں کی آمد خیبر پختونخوا ٹورازم آتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق 29 جون سے 2 جولائی تک 4 دنوں میں 57...
02/07/2023

خیبرپختونخوا میں سیاحوں کی آمد
خیبر پختونخوا ٹورازم آتھارٹی کے اعداد و شمار کے مطابق 29 جون سے 2 جولائی تک 4 دنوں میں 57 ہزار سے زائد سیاحوں نے خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات تک رخ کیا ہیں جس میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے ۔
نیچے ٹیبل میں مالم جبہ , آپر, لوئر چترال ,ناراں و کاغان وغیرہ کی تعداد درج ہے ۔ جبکہ اپردیر میں یہ تعداد کل یکم جولائی تک 37000 سے زائد تھی یعنی اج کے دن 20 ہزار مزید اضافہ ہوا ہے جو سیاحت کے فروغ کیلئے حوصلہ افزا ہے۔

ملم جبہ روڈ پر ایک بار پھر عید کے دنوں میں لوگوں کو تنگ کرنے اور ٹیکس وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ٹی ایم اے کی جانب سے ...
02/07/2023

ملم جبہ روڈ پر ایک بار پھر عید کے دنوں میں لوگوں کو تنگ کرنے اور ٹیکس وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ ٹی ایم اے کی جانب سے سیاحوں سے ٹیکس وصولی کی جا رہی ہے ،
سیاحوں کا کہنا ہے ٹیکس وصولی کے بدلے میں کسی قسم کی سہولت نہیں دی جا رہی
یاد رکھیں کہ سابقہ ڈی سی سوات جنید خان نے سیاح حضرات کو ضلع سوات میں ہر قسم ٹیکس سے مستثنی قرار دیا گیا تھا اور خلاف ورزی کرنے والوں کی خلاف بلاجھجک کاروائیاں بھی کیے ۔
لیکن اس عید پر وہ پرانا واردات پھر اپنایا گیا ہے اور سیاح حضرات کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا عمل زور وشور سے جاری ہے اور بدلے میں سیاح حضرات کو کسی قسم کی سہولت دستیاب نہیں ہیں ۔
ضلع انتظامیہ سوات اور تحصیل انتظامیہ چار باغ اس پر اپنی پوزیشن واضح کریں ۔
شکریہ

27/06/2023

ڈپٹی کمشنر سوات نے منگل کے روز ایک حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں عیدالاضحی کی چھٹیوں کے دوران عوام اور خاص کر سیاحوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کی نگرانی میں ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے
جس کا فون نمبر 0946-9240338
اور فکس نمبر 0946-9240339 ہے۔
ان نمبرز پر عوام اور بالخصوص سیاح حضرات اپنی شکایات درج کرکے بروقت استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔
منجانب: ڈسٹرکٹ انتظامیہ سوات

27/06/2023

Respect Nature, wait for the end 🔚🙏

ضروری اطلاع ۔۔تمام سیاح حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سوات  بحرین کے مقام پر  روڈ پر کام مکمل ہوگیا ہے اب چھوٹی اور بڑی گ...
26/06/2023

ضروری اطلاع ۔۔
تمام سیاح حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سوات بحرین کے مقام پر روڈ پر کام مکمل ہوگیا ہے اب چھوٹی اور بڑی گاڑی باآسانی جاسکتی ہے
سیاح حضرات اس بڑی عید پر اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ سوات کالام کا رخ کریں ۔

21/06/2023

ضلع چترال اپر، لوئر,کوہستان اپر،دیر اپر اور سوات کے بالائی علاقوں میں گرمی کی لہر سے گلیشیر پگھلنے سے ( گلاف) فلیش فلڈ کا خدشہ

ضلعی انتظامیہ حساس علاقوں کی مقامی کمیونٹی کو پیشگی اطلاع دیں اور ایمرجنسی صورتحال کےلیے ریسکیو مشینری کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔

حساس علاقوں میں سیاحوں کو پیشگی خبردار کیا جائے، سیاح کسی بھی غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور ناخوشگوار واقعے کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔
ترجمان پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا

11/06/2023

اطلاع عام:
بحرین کالام روڈ عارضی طور بند !

بحرین کالام روڈ مختلف مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے عوام الناس بالخصوص سیاح کو آمد و رفت میں مشکلات کا سامنا تھا۔
ڈپٹی کمشنر سوات جناب عرفان اللہ خان وزیر کی خصوصی دلچسپی اور تحصیل انتظامیہ کے انتک کوششوں سے بروقت مرمت / بحالی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں بحرین تا کالام روڈ آج رات کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کیا جا رہا ہے، تاکہ مذکورہ روڈ پر مکمل بحالی بروقت ممکن ہو اور جاری کام میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو۔
سیاح رات کو سفر کی غرض سے نکلنے سے اجتناب کریں اور مقامی ہوٹل/ علاقوں میں آج رات تک اپنے لیئے بندو بست کرلیں۔

خیر اندیش
ضلعی انتظامیہ سوات

19/05/2023

حلال ٹورزم
دنیا میں 300 بلین ڈالر کا بزنس جسمیں پاکستان کا حصہ ایک پیسہ بھی نہیں
اس وقت عالم اسلام کی آبادی ڈیڑھ بلین ہے جس کی سیاحتی ترجیحات کو پورا کرنے کےلیے "حلال ٹورزم "کے نام سے ٹورزم کے کاروبار کو اک نیا نام دیا گیا ہے
الحمدللہ انٹرنیشنل برانڈ نے پاکستان کو سیاحوں کے لیے ٹاپ ملک قرار دے دیا..
Condé Nast Traveller's list of best holiday destinations for 2021.
پاکستان کو مسلمانوں کیلئے "حلال ٹورزم" کا آغاز کرنا چاہیے۔ پاکستان میں تو یقیناً سب حلال ہے پر مغربی ممالک کے مسلمانوں کیلئے مشکل ہوتا ہے ایسا پیکج تلاش کرنا۔ پاکستان کو اس پوٹینشل کو استعمال کرنا چاہیے اور زیادہ مسلمانوں کو ترغیب ملے گی
حلال ٹورزم مارکیٹ کی سالانہ اوسط میں 4.8% فیصد جبکہ عالمی ٹورزم مارکیٹ میں 3.8% فیصداضافہ ہوا ہے
2023 تک امید کی جاسکتی ہے کہ اس کا حجم 300 بلین ڈالر اور 180 ملین سیاحوں تک پہنچ جائے گا۔اسلامی ممالک میں تیز رفتار ترقی پانے کی وجہ سے معاشی خوشحالی کا معیار اور قوت خرید کا پیمانہ بڑھ رہا ہے۔
حلال ٹورزم کے بنیادی مقاصد میں یہ بات شامل ہے کہ ہم حلال ٹورزم میں اس معیار تک پہنچیں جو ہماری ملکی ضرورت ہے، جو کہ مسلم دوستی اور تیز رفتار ترقی کے نام سے جانا جاتا ہے۔
ایک یہ بھی مقصد ہے ان بڑھتی ہوئی فعالیات میں مناسب حصہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکیں۔
اگر آپ ٹورزم کا بزنس شروع کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو حلال ٹورزم اک بہترین آپشن ہے آپ کا پورا پاکستان کراچی سے خنجراب تک مسلمانوں کی تاریخ اور مذہبی اور دینی نوادرات سے بھرا پڑا ہوا ہے
اس پر ریسرچ کریں اور
300 بلین ڈالر سالانہ کے ریوینیو میں سے اپنا حصہ وصول کریں
پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں پاکستان کے لوگوں کا معیار زندگی بہتر کرنے کے لیئے اپنی کوشش جاری رکھیں
پاکستان میں علماۓ کرام کے لیئے بھی یہ بہترین کاروبار ہو سکتا ہے.
Copied

The areal view of Village Manyar Swat Valley.Photo: Sayed Muhammad Bacha
15/05/2023

The areal view of Village Manyar Swat Valley.

Photo: Sayed Muhammad Bacha

یہ دو تصاویر مختلف پیجز پر پوسٹ کی گئی ہے لیکن یہ وزیرستان سے آئے ہوئے کچھ سیاح نوجوان ہیں جو عید گزارنے سوات آئے تھے۔ ا...
26/04/2023

یہ دو تصاویر مختلف پیجز پر پوسٹ کی گئی ہے لیکن یہ وزیرستان سے آئے ہوئے کچھ سیاح نوجوان ہیں جو عید گزارنے سوات آئے تھے۔ اس نوجوانوں نے اپنے روایتی اور عام کپڑے پہنے ہوئے ہیں اور یہ لوگ جہاں بھی جاتے ہیں تو اپنی روایتی لباس میں ہی سفر کرتے ہیں لہذا اس کو غلط رنگ نہ دیا جائے۔
الحمدللہ سوات پرآمن ہے اور پرامن رہے گا ۔

حکومت خیبر پختونخوا / ہدایات کشتی رانی حفاظتی اقداماتمتعلقه پولیس اسٹیشن کشتی میں سیٹوں کے تناسب سے لائف جیکٹس اور زندگی...
23/04/2023

حکومت خیبر پختونخوا / ہدایات کشتی رانی حفاظتی اقدامات
متعلقه پولیس اسٹیشن کشتی میں سیٹوں کے تناسب سے لائف جیکٹس اور زندگی بچانے والے آلات کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔
تمام کشتی رانی آپریٹرز پولیس تھانوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رجسٹرڈ ہو
عوام کی تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

#عیدالفطرمبارک
#

‏آیام عید میں سیاحتی مقامات  کی تفریح  کے دوران کسی بھی قسم کی آگ لگانے سے گریز کریں سیاحتی مقامات کی خوبصورتی "پہاڑوں و...
17/04/2023

‏آیام عید میں سیاحتی مقامات کی تفریح کے دوران کسی بھی قسم کی آگ لگانے سے گریز کریں

سیاحتی مقامات کی خوبصورتی "پہاڑوں و درختوں" کی بدولت ہے

جنگلات, جنگلی حیات کے تحفظ کا ضامن ہے۔
یاد رکھیں ! ذرا سی لاپرواہی جنگلات کی تباہی

موسم الرٹ!!!!!‏خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں ہفتہ کے دن سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان۔‎
14/04/2023

موسم الرٹ!!!!!
‏خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں ہفتہ کے دن سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان۔

Address

Chena Road, Landikas
Mingora
19130

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Waadi Swat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Waadi Swat:

Videos

Share



You may also like