11/06/2024
Lipa valley kashmir
"Neelum Valley" is a beautiful landscape and loving place for tourists. A page for guiding the tourists personal page
(297)
Muzaffarabad
13100
Be the first to know and let us send you an email when Neelum Valley kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.
Send a message to Neelum Valley kashmir:
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے شمال کی جانب چہلہ بانڈی پل سے شروع ہو کر تاؤبٹ تک تقریباً 240 کلومیٹر کی مسافت پر پھیلی ہوئی حسین و جمیل وادی کا نام نیلم ہے۔ یہ وادی اپنے نام کی طرح خوبصورت ہے۔ وادی نیلم کا شمار آزاد کشمیر کی خوبصورت ترین وادیوں میں ہوتا ہے جہاں شفاف دریا، صاف اور ٹھنڈے پانی کے بڑے بڑے نالے،میٹھے ابلتے چشمے، گھنےجنگلات اور سرسبزوشاداب پہاڑ ہیں۔ جا بجا بہتے پانی اور بلند پہاڑوں سے گرتی آبشاریں ہیں جن کے تیز دھار دودھیا پانی سڑک کے اوپر سے بہے چلے جاتے ہیں اور بڑے بڑے پتھروں سے سر پٹختے آخر دریائے نیلم کے مٹیالے پانیوں میں شامل ہو جاتے ہیں۔ اگر آپ ٹھنڈے میٹھے چشموں،جھاگ اڑاتے شوریدہ پانیوں، اور بلندی سے گرتی آبشاروں کو دیکھنا چاہتے ہیں تو اس وادی سے بہتر مقام شاید ہی کوئی اور ہو۔ اس وادی کا صدر مقام اٹھمقام ہے۔ یہ وادی دو تحصیلوں اٹھمقام اور شاردا پر مشتمل ہے۔ مظفرآباد سے شاردا تک سڑک پختہ اوراچھی حالت میں ہے مگر اس سے آگے کچی، بل کھاتی اور کہیں سے پتھریلی جیپ روڈ ہے جو آخری گاؤں تاؤبٹ تک جاتی ہے۔ یہ علاقہ آزادی سے قبل دراوہ کہلاتا تھا۔ آزاد حکومت کے قیام کے 9 سال بعد 1956 میں قائم حکومت کی کابینہ میٹنگ میں غازیِ کشمیر سید محمد امین گیلانی نے کشن گنگا دریا کا نام دریائے نیلم اور دراوہ کا نام وادی نیلم تجویز کیا اور کابینہ کے فیصلے کے مطابق یہ نام تبدیل کر دیے گئے۔ یوں کل کا دراوہ آج کی وادیِ نیلم ہے۔ سیاحتی معلومات حاصل کرنے کے لئے ہمارے پیج کو لائیک اور شیئر کرنا مت بھولیے۔۔۔۔!! مزیدمعلومات کے لئے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کریں: 03557071171 03345200837