Shuhda-e-Balakot Pvt Limited Hajj & Umrah Service

Shuhda-e-Balakot Pvt Limited Hajj & Umrah Service We provide quality Hajj & Umrah Services

30/05/2023

*پہلی مرتبہ حج کی سعادت حاصل کرنے والے یہ ضرور پڑھیں!*

*جدہ – حسن الجابر*
✳️✳️✳️✳️✳️✳️✳️✳️
حج منتظمین کا کہنا ہے کہ حج آپریٹرز کی جانب سے اکثر ضروریات اور خدمات فراہم کیے جانے کے باوجود یہ ضروری ہے کہ ایک حاجی کا بیگ مثالی نوعیت کا ہو جس میں وہ تمام لوازمات موجود ہوں جن سے بے نیاز نہیں رہا جا سکتا۔

مشاعر مقدسہ کی آب و ہوا

اس سلسلے ایک حج منتظم سعد الشریف نے حاجی کے بیگ کے ضروری لوازمات کو چار اقسام میں تقسیم کیا ہے جو کہ کپڑے ، صفائی کا سامان، ذاتی لوازمات اور دوائیں ہیں۔ جہاں تک کپڑوں کا تعلق ہے تو وہ مشاعر مقدسہ کے موسم کے لحاظ سے ہونا چاہئیں۔ کپڑے ہلکے رنگ کے ہوں، اندر پہننے کے کپڑے عام دنوں سے زیادہ تعداد میں رکھیں جائیں اس لیے کہ حاجی کو زیادہ مشقت کی وجہ سے پسینہ بہت آتا ہے جس کی وجہ سے اسے ان کپڑوں کو مسلسل تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ میلے کپڑوں کو رکھنے کے لیے تھیلیوں کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔

صفائی کے سامان کے حوالے سے اہم بات یہ ہے کہ یہ سب اشیاء بنا خوشبو کے ہونی چاہیئں۔ اس لیے کہ احرام کی حالت میں خوشبو کا استعمال منع ہوتا ہے۔ صفائی کی اشیاء کی ضرورت عام طور پر نہانے سے پہلے اور بعد میں دونوں وقت پیش آتی ہے۔ ان میں صابن ، دانتوں کا پیسٹ ، دانتوں کا برش، شیمپو اور تولیوں کے علاوہ جسم کی دیکھ بھال کے لوازمات مثلا کنگھا ، بالوں کی کریم اور باڈی اسپرے وغیرہ شامل ہیں۔ خیال رہے کہ باڈی اسپرے کو حالت احرام میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ اس کے علاوہ خواتین کے احرام کی حالت سے باہر آنے کے لیے بال کاٹنے کی قینچی اور مردوں کے لیے بال مونڈنے کی مشین شامل ہیں۔

رنگین ٹیپ اور دستی بیگ

اسی حوالے سے ایک اور حج منتظم خالد الحلبی کا کہنا ہے کہ وزارت حج کی جانب سے بعض ہدایات کا پہلی مرتبہ حج کرنے والوں کو بہت زیادہ خیال رکھنا پڑتا ہے۔ ان میں رنگین ٹیپ کے ذریعے بیگ پر اپنا نام اور نمبر لکھنا تاکہ کھو جانے کی صورت میں اس کو آسانی سے پہچانا جا سکے۔ اس کے علاوہ گردن میں لٹکانے والے ایک دستی بیگ کا استعمال جس میں شناخت کے کاغذات، مالی رقوم ، موبائل فون اور ذاتی نوعیت کی دیگر اشیاء کو رکھا جائے۔

الحلبی کا کہنا ہے کہ نظر کے چشمے استعمال کرنے والے افراد کے لیے بہتر ہے کہ وہ ایک اضافی چشمہ ساتھ لے کر آئیں۔ اس کے علاوہ دھوپ کا چشمہ اور دھوپ سے بچانے والا کیپ بھی ساتھ رکھیں۔ جو لوگ روشنی میں نہیں سو پاتے ان کو آنکھوں کو ڈھناپنے والی پٹی رکھنا چاہیے۔ ان کے علاوہ چلنے پھرنے کے لیے آرام دہ جوتا ، چارجر اور پاور بینک، قرآن کریم ، حج کے مناسک سے متعلق کتابیں ، جائے نماز بھی اہم ضروریات ہیں۔

مالی رقوم کے حوالے سے نقد صورت کو ترجیح دینا چاہیے اور بینکوں کے ڈیبٹ یا ویزا کارڈ وغیرہ پر اعتماد نہیں کرنا چاہیے۔ حاجی کو عید الاضحی کے لیے خصوصی جوڑا رکھنا چاہیے۔

جہاں تک طبی لوازمات کا تعلق ہے تو اس بارے میں ڈاکٹر حسین امیر منسعاوی کا کہنا ہے کہ وزارت صحت نے اپنے تمام مراکز پر تمام دواؤں کو مفت فراہم کرنے کا انتظام کر رکھا ہے " تاہم بہتر ہے کہ حاجی اپنے ساتھ بعض بنیادی نوعیت کی دوائیں ضرور رکھے۔ ان میں بخار، درد دور کرنے، اسھال، قبض، تیزابیت کی دواؤں کے علاوہ جلد پھٹنے کی کریم، کاٹن بینڈیج، اینٹی سیپٹک لوشن، منہ اور ناک کو ڈھانپنے کا ماسک شامل ہیں۔ اس کےعلاوہ لازمی ویکسین بھی کرا لینا چاہیے"۔

ڈاکٹر امیر نے واضح کیا کہ پرانے امراض میں مبتلا افراد کو بنیادی دواؤں کے علاوہ مطلوبہ مقدار میں اپنی خصوصی دوائیں بھی رکھنا بہت ضروری ہے۔ بالخصوص ذیابیطس، بلند فشار خون، امراض قلب اور دمہ کے مریضوں کو تاریخ انتہا کی تصدیق کر کے اپنی دوائیں ساتھ رکھنا چاہیے۔ ان ادویات کو دھوپ سے بچانے کا انتظام کرنا چاہیے اور ساتھ ہی ایسے مریضوں کو خود کو بھیڑ اور اژدھام کے مقامات سے حتی الامکان دور رکھنا چاہیے تاکہ اپنے آپ کو تھکاوٹ اور وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے۔(منقول)✳️✳️

23/05/2023

Book you slots now for any further details feel free to contact :03005937717 / 03219089998

We provide quality Hajj & Umrah Services

‏عازمین حج کی پہلی پرواز 21 مئی کو سعودی عرب کیلیے روانہ ہوگی اسلام آباد: عازمین حج کی پہلی پرواز 21 مئی کو کراچی اور اس...
16/05/2023

‏عازمین حج کی پہلی پرواز 21 مئی کو سعودی عرب کیلیے روانہ ہوگی
اسلام آباد: عازمین حج کی پہلی پرواز 21 مئی کو کراچی اور اسلام آباد سے سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگی جبکہ 17 مئی سے معاونین کی پہلی ٹیم روانہ ہوگی۔
حج انتظامات سے متعلق پریس کانفرس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے بتایا کہ حج انتظامات سے متعلق کچھ سہولیات تاخیر کا شکار تھیں، گزشتہ برس کا حج آسان حج تھا کیونکہ 80 ہزار لوگوں نے حج کیا لیکن اس سال پونے دو لاکھ حاجی پاکستان سے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال حج میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا لہٰذا سخت حج کے لیے تیار رہیں البتہ مشکلات کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر کوئی حج انتظامات میں کوتاہی ہو تو نشاندہی کی جائی، مجھے حاجی کیمپ میں کچھ حاجیوں نے شکایت کی کہ ہمارے پاس قربانی کے پیسے نہیں۔ ہم حج اخراجات کو کم کر رہے ہیں اور سرکاری حج اسکیم کے تحت حاجیوں کو قربانی ہم کروا رہے ہیں، اب حاجیوں کو 720 ریال کی رقم حکومت ادا کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ 2019 میں مکہ مکرمہ میں بلڈنگز 2600 ریال اور اس سال 2100 ریال میں لے رہے ہیں جبکہ گزشتہ برس سفری کرایہ پر ہزار ڈالر اس سال 900 ڈالر ہے۔ بلڈنگز لینے کا کام رمضان میں ہوجانا چاہیے تھا مگر ابھی ہم نے بک کی۔
سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا تھا کہ روڈ ٹو مکہ کے تحت امیگریشن صرف اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہوگی اور روڈ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد ایئر پورٹ سے 26 ہزار حاجیوں کی امیگریشن ہوگی۔
وفاقی وزیر مذہبی امور کا کہان تھا کہ ہر حاجی تربیت لیکر حج ہر جائے گا ورنہ ان کا شیڈول دوبارہ ترتیب دیا جائے گا اس کے ساتھ ہر حاجی کو فری سم سعودی عرب میں ملے گی۔

Your travel partner ✈️
11/05/2023

Your travel partner ✈️

We are an authorized travel company that has worked for many years to deliver exceptional, memorable, timely, and qualit...
07/05/2023

We are an authorized travel company that has worked for many years to deliver exceptional, memorable, timely, and quality services to our clients.

We are offering a phenomenal hajj package for 2023.

𝐏𝐚𝐜𝐤𝐚𝐠𝐞 𝐈𝐧𝐜𝐥𝐮𝐬𝐢𝐨𝐧𝐬;
✔️Airline tickets
✔️Makkah and Madinah accommodation
✔️3 time meals in Makkah and Madinah
✔️Hajj tour guide
✔️Private air-conditioned transport
✔️Ziaraat in Makkah and Madinah
✔️Hajj training session by Ulema Kiram
✔️khema
𝐇𝐨𝐭𝐞𝐥 𝐃𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧𝐜𝐞;
✔️Makkah Hotel: 1000 meters
✔️Madinah Hotel: 800 meters

𝐀𝐝𝐝𝐢𝐭𝐢𝐨𝐧𝐚𝐥 𝐅𝐞𝐚𝐭𝐮𝐫𝐞𝐬;
⚫ Short Package 18-21 days 1,325,000.
⚫ Economy Package 28 to 34 Days 1,225,000.
⚫A separate room will cost 1600 riyals.

𝐃𝐨𝐜𝐮𝐦𝐞𝐧𝐭𝐬 𝐑𝐞𝐪𝐮𝐢𝐫𝐞;
⚫Machine-readable Pakistan's valid passport
Nadra's valid CNIC.
⚫Three photographs (4x3 cm) with a blue background
⚫The blood group of the Hajj applicant.
⚫Next kin's (waaris) valid CNIC with a contact number and relation.
⚫Medical attestation by a registered doctor of the PMDC.
⚫COVID-19 vaccination certificate from the NADRA center.
⚫If any new tax has been applied by the Pakistani or Saudi governments, the pilgrim has to pay.
⚫Any change in the Saudi riyal exchange rate may affect the package prices.

𝐅𝐨𝐫 𝐛𝐨𝐨𝐤𝐢𝐧𝐠 𝐚𝐧𝐝 𝐟𝐮𝐫𝐭𝐡𝐞𝐫 𝐝𝐞𝐭𝐚𝐢𝐥𝐬;
Shuhda-e-Balakot Pvt Limited ,FF-24 Marhaba Tower, Masjid Mahabat khan Road Peshawar. Contact us at +923005937717, UAN: 091-2561188.

The service you deserve
01/05/2023

The service you deserve

To get a reliable service our Company is here to serve you with the best possible services
01/05/2023

To get a reliable service our Company is here to serve you with the best possible services

Address

Masjid Mahabat Khan Road
Peshawar
25000

Telephone

+923005937717

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shuhda-e-Balakot Pvt Limited Hajj & Umrah Service posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shuhda-e-Balakot Pvt Limited Hajj & Umrah Service:

Share

Category

Nearby travel agencies


Other Travel Companies in Peshawar

Show All