Tabeer Travel & Tours

Tabeer Travel & Tours The purpose of this page is to provide up-to-date information about HAJJ and UMRAH as well as TRAVEL and TOURS SERVICES.

24/03/2024

معلوماتی تحریر۔
المسجد الحرام کی چھت پر معمر اور معذور افراد کو طواف کی سہولت کے لیے گالف کار کی شروعات ہو چکی ہے۔۔
ہر گاڑی میں 10 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، اس کا فی کس کرایہ 25 ریال رکھا گیا ہے ۔ ٹائم 4.00 PM سے 4.00 AM تک۔

الحمدللہ! اعتماد سنٹر ملتان بھی فنگر پرنٹ کے لیے کل مورخہ 19-3-2024 سے پراسس شروع کر رہا ہے ۔ انشاء اللہ بہت جلد ہی ہم م...
18/03/2024

الحمدللہ! اعتماد سنٹر ملتان بھی فنگر پرنٹ کے لیے کل مورخہ 19-3-2024 سے پراسس شروع کر رہا ہے ۔ انشاء اللہ بہت جلد ہی ہم ملتان میں بھی اپنے کلائنٹس کا پروسس شروع کریں گے۔ آپ سب کے تعاون کے مشکور ہیں ۔ شکریہ

18/03/2024

رمضان کے پہلے ہفتے میں مسجد نبوی ﷺ میں آنیوالے زائرین کی تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرگئی جبکہ مکہ معظمہ میں رمضان کے پہلے عشرے میں 80 لاکھ افراد کی آمد ۔ اگر دوسرے عشرے میں بھی اتنے ہی لوگوں نے عبادت کی تو دوسرے عشرے کے اختتام تک عبادت گزاروں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 60 لاکھ سے بھی زیادہ ہو جائے گی🤲🕋

15/02/2024

السلام علیکم
اس سال حج کا نیا نظام متعاف کرایا جا رہا بہت سے معملات جدید طریقہ سے طے کئے جا رہے ہیں
جن میں سے ایک اہم اور بنیادی بات یہ کہ تمام دنیا کے حج آرکنائزر کو پندرہ شعبان تک تمام اپنے ہوٹل ، عمارات ، مکتب معلم کے ساتھ اپنے ایگریمنٹ مکمل کر لیں اس بعد ایگریمنٹ نہیں ہو سکیں گے -
لہذا اگر آپ خود یا آپکا کوئی رشتہ دار عزیز اس سال حج کا ارادہ رکھتے ہیں تو اُن تک یہ پیغام ضرور پہنچا دیں کہ اپنے حج کے پروگرام کی ترتیب اپنی مرضی سے ابھی طے کر لیں
پنرہ شعبان 24 فروری کے بعد کوئی تبدیلی ممکن نہیں
نمبر 2 اس سال حج ویزوں کا اجرا پندرہ شوال 29 اپریل کے بعد بند ہو جاۓ گا
اب سابقہ سالوں کی طرح آخری دن تک حج کا ویزہ نہیں لگتا رہے گا -

14/02/2024

حج داخلے کی آخری تاریخ 29 فروری ہے۔
29 فروری کے بعد داخلے بند ہوں گے تمام خواہشمند حضرات 29 فروری سے پہلے اپنا داخلہ کنفرم کروائیں۔
00923451020448

اے اللہ پاک ! جو مسلمان بھی اس پوسٹ کو دیکھ رہا ہے اس کو اپنے گھر کی زیارت عطا فرما آمین ۔ Best photo of the day 😘      ...
23/01/2024

اے اللہ پاک ! جو مسلمان بھی اس پوسٹ کو دیکھ رہا ہے اس کو اپنے گھر کی زیارت عطا فرما آمین ۔

Best photo of the day 😘











19/01/2024

اول دن سے آج تک قبر نبی صلی الله عليه وسلم کی تعمیر کے تمام مراحل ملاخظہ فرمائیں۔ ❤️

19/01/2024
19/01/2024

عرب سرزمین سرسبز ہو رہی ہے ۔ ہمارے حضور کی قرب قیامت کے حوالے سے پیشگوئی ، سائنس سے ثابت ہو چکی ہے ۔

19/01/2024

Iran vs Pakistan conflict flights are suffered

سعودی عرب میں خروج و عودہ( چھٹی) پر جاکر واپس نہ آنے والوں پر تین سال کی پابندی ختم
17/01/2024

سعودی عرب میں خروج و عودہ( چھٹی) پر جاکر واپس نہ آنے والوں پر تین سال کی پابندی ختم

17/01/2024
13/01/2024

حج 2024

میقات سے کیا مراد ہے اور یہ کتنے ہیں ؟جو لوگ حج یا عمرے کے لیے مسجد الحرام مکہ مکرمہ کی زیارت کا ارادہ رکھتے ہوں انہیں م...
11/01/2024

میقات سے کیا مراد ہے اور یہ کتنے ہیں ؟

جو لوگ حج یا عمرے کے لیے مسجد الحرام مکہ مکرمہ کی زیارت کا ارادہ رکھتے ہوں انہیں میقات سے گزرنا پڑتا ہے جو ایک طرح سے مکہ مکرمہ میں داخلے کے اسلامی دروازے ہیں۔
میقات اس مقام کو کہتے ہیں جہاں سے حج یا عمرے پر جانے والے احرام باندھتے ہیں یا جہاں سے احرام باندھنا ضروری ہے۔
میقات پانچ( 5)ہیں
کسی بھی معتمر کے لیے ان میقات میں کسی ایک سے احرام کے بغیر مسجد الحرام، مکہ مکرمہ کی طرف سفر کی اجازت نہیں ہے۔
میقات کا لفظ واحد ہے جس کی جمع مواقیت ہے۔ میقات دو طرح کی ہوتی ہے، ایک میقات زمانی کہلاتی ہے۔ اس سے مراد وہ اوقات ہیں جن کے سوا کسی اور وقت میں حج صحیح نہیں ہوتا۔ دوسری قسم میقات مکانی کہلاتی ہے۔
میقات کی پابندی حج اور عمرہ دونوں کےلیے لازم ہے۔
سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے میقات کے مقامات پر حج وعمرہ کے عازمین کے لیے مساجد تعمیر کرا دی ہیں۔

پاکستان اور انڈیا سے بحری راستے سے حج وعمرے کےلیے آنے والوں کی میقات’ یلملم‘ ہے تاہم ہوائی سفر کے دوران پاکستان سے سعودی عرب جاتے ہوئے جہاز عموما ’قرن المنازل‘ کی میقات سے گزر کر جدہ پہنچتے ہیں۔ اگر پاکستان سے آنے والے زائرین مدینے جائیں تو مدینہ سے مکہ جاتے ہوئے ’ذوالحلیفہ‘ میقات ہوگی
جو اہل مدینہ کی میقات بھی ہے۔
جو افراد ان میقات کے دائرے میں رہتے ہیں ان کی میقات وہی جگہ ہے جہاں وہ آباد ہیں۔ ایسے افراد انہی مقامات سے احرام باندھنے کے پابند ہیں۔
جو زائرین ایسے مقامات سے آرہے ہوں
جہاں میقات نہیں پڑتی ان کی میقات کسی بھی میقات کے بالمقابل آنے والا مقام ہوتا ہےہوائی سفر کے روٹ مختلف ہیں، فضائی مسافروں کو دوران سفر مطلع کیا جاتا ہے کہ طیارہ اب میقات کے قریب پہنچنے والا ہے،اسی طرح سمندری سفر کے موقع پر میقات کے سامنے سے گزرتے وقت بھی مطلع کیا جاتا ہے۔
میقات کہاں کہاں ہیں؟
(1)یلملم:
یہ اہل یمن اور ان لوگوں کی میقات ہے جو اس راستے سے گزرتے ہیں۔ ان میں اہل عسیر، جنوبی حجاز کے باشندے شامل ہیں۔ ماضی قریب میں جب برصغیر کے لوگ سمندر کے راستے حج پر آتے تھے تب یہ پاکستان، انڈیا اور بنگلہ دیش کے زائرین کی بھی میقات ہوا کرتی تھی۔ یہی انڈونیشیا، ملائیشیا اور چین کے باشندوں کی بھی میقات رہی ہے۔

کچھ میقات مسجد الحرام سے سینکڑوں کلومیٹر دور واقع ہیں
یلملم جدہ کے جنوب میں ایک پہاڑی ہے
جس کے پاس سعدیہ نامی ایک بستی ہے۔
یہ مکہ مکرمہ کے جنو ب میں واقع ہے۔

(2)ذوالحلیفہ:
یہ میقات آبارعلی کے نام سے معروف ہے۔ یہ اہل مدینہ کی میقات ہے۔ شہر کے وسطی علاقے سے آٹھ کلو میٹر دور ہے۔ یہ ان عازمین حج و عمرہ کی بھی میقات ہے جو یہاں سے گزرتے ہیں اور مدینہ کے شہری نہیں ہوتے۔ ذوالحلیفہ مکہ مکرمہ سے تقریباً 450 کلومیٹر اور مسجد الحرام سے 433 کلومیٹر دور ہے۔

(3)قرن المنازل:
قرن المنازل اہل نجد، الاحسا، عراق، خلیج کی عرب ریاستوں اور بحرین والوں کی میقات ہے۔ اسے قرن الثعالب بھی کہتے ہیں۔ عام طور پر زائرین بسوں اور اپنی گاڑیوں سے اس راستے سے گزرتے ہیں۔
اب یہ السیل الکبیر کے نام سے معروف ہے
جو مکہ اور طائف کے درمیان واقع ہے۔
السیل مکہ مکرمہ سے 75 کلومیٹر دور ہے۔
اس میقات سے زیادہ تر داخلی عازمین آتے ہیں۔
(4)الجحفہ:
الجحفہ اہل شام و مصر اور مغرب عربی کے تمام علاقوں نیز ان سب لوگوں کی میقات ہے جو اس سے دوسری طرف آباد ہوں۔ یہ میقات جس قریہ میں واقع تھی وہ رابغ شہر کے بالمقابل واقع تھی۔ اب رابغ اس کی جگہ آباد ہے۔
رابغ نے جحفہ کی جگہ لی ہے
یہی وجہ ہے کہ ترکی، شام، لبنان، اردن
اور مصر کے عازمین حج رابغ سے احرام باندھتے ہیں۔
وہ لوگ بھی رابغ ہی سے احرام کی پابندی کرتے ہیں جو اس راستے سے گزرتے ہیں۔
رابغ مکہ سے تقریباً 200 کلومیٹر دور
چھوٹا سا شہر ہے۔
جحفہ میقات کی مسجد رابغ سے تقریباً 15 کلومیٹر دور بنائی گئی ہے.
(5)ذات عرق:
ذات عرق اہل عراق اور مملکت کے شمالی علاقوں کے باشندوں کی میقات ہے۔ اس میقات کا تعین پیغمبر اسلام نے نہیں کیا تھا بلکہ اس کی نشاندہی حضرت عمرؓ بن خطاب نے کی تھی۔
اسکے علاوہ مسجدِ عائشہ تنعیم ،مسجد جعرانہ اور مسجد وادی محرم بھی شامل ہیں ۔

08/01/2024

🟢 الحمد للہ ھمارے پیکج میں شامل تفصیلی زیارات اور عمرے، عالم دین و ماھر معلم کے زیرنگرانی-
🌹1۔ پاکستان سے عمرہ
🌹2۔ مسجد عائشہ ؓ سے عمرہ
🌹3۔ مسجد جعرانہ سے عمرہ
🌹4۔ طائف سے عمرہ
🌹5۔ مدینہ منورہ سے عمرہ

🟢 خصوصی زیارات

🟡 زیارات مکہ المکرمہ پیدل
🌹مسجد الحرام کی تاریخ
🌹مطاف کا تعارف
🌹حجر اسود کا تعارف
🌹مقام ابراھیم کی تاریخ
🌹مقام حطیم کی تاریخ
🌹ملتزم کی نشاندھی
🌹میزاب رحمت
🌹رکن عراقی
🌹رکن شامی
🌹رکن یمانی
🌹مستجاب
🌹صفا مروہ کی تاریخ
🌹میلین اخضرین
🌹اب زمزم کی تاریخ اور فضیلت
🌹 مقام مولود الرسولﷺ
🌹جبل ابو قبیس
🌹تعارف مسکن حضرت خدیجہؓ
🌹تعارف شعب بن ابی طالب
🌹باب جبریل علیہ السلام
🌹دار ارقم ؓ
🌹باب السلام
🌹باب فتح
🌹باب عمرہ
🌹مسجد رائہ
🌹مسجد الفتح
🌹مسجد شجر
🌹مسجد جن
🌹جنت المعلی
🌹اماں خدیجہؓ کی قبر مبارک
🌹مقبرہ بنات المشرکین
🌹مسجد ابو بکر صدیقؓ
🌹جبل عمرؓ
🌹جبل کعبہؓ

🟡 زیارات مکہ مکرمہ بذریعہ بس
🌹غار حراء جبل نور
🌹غارثور جبل ثور
🌹جبل قیقعان
🌹جبل کدئ
🌹کوہ خندمہ
🌹جبل الحجون
🌹بطحاء قریش
🌹مقام مسفلہ
🌹مقام معلی
🌹مقام تنعیم
🌹وادی حنین
🌹منی
🌹عرفات
🌹مزدلفہ
🌹جبل رحمت
🌹مسجد نمرہ
🌹وادی عرنہ
🌹وادی ثوبہ
🌹وادی محسر
🌹جمرات
🌹حج کے ارکان و اعمال کا خصوصی تعارف
🌹مقام ذبیحہ اسمعیل علیہ السلام
🌹نہر زبیدہ
🌹مسجد خیف
🌹مسجد مشعر الحرام
مقبرہ عدل

🟢 طائف کے زیارات
🌹وادی لئیہ
🌹جبل السراة
🌹مسجد عبد اللہ ابن عباسؓ
🌹مسجد عداس
🌹باغ عتبہ و شیبہ

🟡 زیارات مدینہ پیدل
🌹مسجد نبویﷺ کی تاریخ
🌹اصحاب صفہ کا چبوترہ
🌹ریاض الجنة
🌹ستون حنانہ
🌹ستون عائشہ
🌹ستون ابولبابہ
🌹ستون وفود
🌹ستون حرس
🌹ستون سریر
🌹ستون تہجد
مواجہہ شریفﷺ
قدمین شریفینﷺ
حجرہ امی عائشہؓ
حجرہ امی حفصہؓ

🌹جنت البقیع
🌹مسجد ابوبکر صدیقؓ
🌹مسجد عمر فاروقؓ
🌹مسجد عثمان غنیؓ
🌹مسجد علی المرتضیؓ
🌹مسجد بلالؓ
🌹مسجد ابی بن کعبؓ
🌹مسجد اجابہ
🌹مسجد الغمامہ
🌹مسجد بنی ظفر(مسجد بغلہ)
🌹سقیفہ بنو ساعدہ

🟡 زیارات مدینہ منورہ بذریعہ بس
🌹باغ سلمان فارسیؓ
🌹بئر عثمانؓ
🌹بئر خاتم
🌹بئر غرس
🌹مسجد القباء
🌹مسجد جمعہ
🌹مسجد قبلتین
🌹جبل احد
🌹جنگ احد کی تاریخ
🌹سید الشہداء حضرت امیر حمزہؓ اور 72اصحاب احد کے مزارات
🌹مسجد بنی حارثہؓ
🌹مسجد فتح(مسجد احزاب)
🌹سبعہ مساجد
🌹میدان بدر
🌹جنگ بدر کی تاریخ
🌹مسجد عریش
🌹بئر روحا
🌹بئر شفا
🌹جبل ملائکہ

04/01/2024

Fog-Alert-Peshawar airport🛑

Dear All Passengers , Due to dense Fog no flight has landed nor takeoff today till now from Peshawar airport.

27/12/2023

رحمت برس رہی ہے محمد صَلَّىٰ ٱللَّٰهُ عَلَيْہِ وَآلِہِ وَسَلَّمَ کے شہر میں ❤️❤️

22/12/2023
اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کی جانب سے عورت کے حج و عمرہ پر جانے کے لیے محرم یا شوہر ساتھ ہونے کی شرط ختم کرنے سے متعلق...
22/12/2023

اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کی جانب سے عورت کے حج و عمرہ پر جانے کے لیے محرم یا شوہر ساتھ ہونے کی شرط ختم کرنے سے متعلق جامعہ دار العلوم کراچی کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں۔

پاکستانی ای-پاسپورٹجدید ٹیکنالوجی سے بنائے گئے ای پاسپورٹ میں 20 سے زیادہ سکیورٹی فیچرز ہیں۔ ای پاسپورٹ میں پاسپورٹ ہولڈ...
08/12/2023

پاکستانی ای-پاسپورٹ

جدید ٹیکنالوجی سے بنائے گئے ای پاسپورٹ میں 20 سے زیادہ سکیورٹی فیچرز ہیں۔ ای پاسپورٹ میں پاسپورٹ ہولڈر کا سارا ریکارڈ اور سفری تفصیل موجود ہو گی۔ جلد ہی یورپ اور امریکا سمیت دیگر ممالک میں قائم پاکستانی سفارتخانوں میں بھی ای پاسپورٹس بنانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

پاسپورٹ حکام کے مطابق ای-پاسپورٹ گیٹس لگنے کے بعد ہی مکمل طور پر فعال ہوں گے تاہم ای پاسپورٹ میں عام پاسپورٹ سے ہٹ کر ایک چپ نصب ہو گی، اس لیے جب تک سمارٹ گیٹس نہیں لگائے جاتے، یہ نارمل پاسپورٹ کی طرح ہی استعمال کیا جا سکے گا۔

ایک سوال کے جواب میں پاسپورٹ حکام نے بتایا کہ ’ای-پاسپورٹ کے لیے فی الحال بڑی تعداد میں درخواستیں موصول نہیں ہوئیں اور زیادہ تر لوگ اس حوالے سے معلومات حاصل کرنے پر ہی اکتفا کر رہے ہیں۔‘

29/11/2023

*السلام علیکم*

امارات میں ویزٹ ویزوں پر موجود تمام مسافروں سے درخواست ہے کہ امارات سے بروقت نکل آئیں کیونکہ وہاں ایک طرح کا قانون جاری کیا جا رہا ہے جس کے مطابق اماراتی حکومت صرف ہنر مندوں کو ویزہ دیں گے یا اور تعلیم بھی میٹرک شرط کیا گیا ہے
لہذا جنہوں سے اس مقصد سے ویزٹ ویزہ لیا تھا کہ وہاں جا کر جاب ڈھونڈ لیں گے کسی کمپنی میں
یا بغیر ہنر اور بغیر تعلیم کے مسافروں نے یہ سوچا ہوگا کہ وہاں وہ کسی ٹھیکدار کے ساتھ لیبر کا ویزہ لگا دیگا تو ان سب سے درخواست ہے کہ ویزٹ ویزہ کے اپنے متعین شدہ وقت میں پاکستان واپس آ جائیں کیونکہ اماراتی لیبر لاء میں سختی کی گئی ہے اور وہاں صرف ان ویزٹ ویزوں پر موجود مسافروں کو کسی کمپنی یا ٹھیکیدار کا ویزہ لگ سکتا ہے جن کے پاس متعلقہ ویزے کے مطابق ہنر ہو اور کم سے کم دسویں تک کا تعلیم ہو

بغیر تعلیم اور ہنر کے ویزٹ ویزہ ہولرڈرز کا کسی کمپنی یا ٹھیکیدار کے ویزوں میں ویزٹ ٹو ایمپلائیمنٹ ایکسچینج نہیں ہو سکتا

*تمام ان ایجنٹ خضرات کو جنہوں نے ہم سے ویزٹ ویزہ لیا تھا ان کو مطلع کیا جاتا ہے کہ اپنے مسافروں کو 60 دن ویزٹ ویزے کے میعاد کے اندر اندر نکال دیں امارات سے، ورنہ اپ کا پیسنجر ابسکونڈ ہو جائے گا اور اپ ہمیں اسکا متعلقہ ابسکونڈینگ فیس اسی دن کلیئر کریں گے*

*جزاک اللہ*

*تعبیر ٹریول اینڈ ٹورز*

لبیک اللھم لبیک۔سرکاری  #حج سکیم سال 2024 کے خواہشنمد خواتین و حضرات متوجہ ہوں۔ وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی...
16/11/2023

لبیک اللھم لبیک۔
سرکاری #حج سکیم سال 2024 کے خواہشنمد خواتین و حضرات متوجہ ہوں۔ وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے #حج2024 کیلئے درخواستوں کی وصولی کا اعلان کر دیا۔ مزید معلومات کیلئے وزارت ہذا کی ویب سائٹ، سوشل میڈیا اکاونٹس اور حج ہیلپ لائنز سے رابطہ کریں۔

11/11/2023

جو حضرات 2024 میں حج کے لیے جانے کا ارادہ رکھتے ہوں وہ لوگ اپنے پاسپورٹس کی میعاد چیک کر لیں کہ وہ 31 دسمبر 2024 تک قابل استعمال ہوں، اس کے علاوہ جن خواتین و حضرات کے پاسپورٹس کی میعاد ختم ہو چکی ہو یا ختم ہونے والی ہو ،ان سے گزارش ہے کہ نئے پاسپورٹس کے لیے جلد نئی درخواست جمع کروائیں

25/10/2023
آگاہی مہم۔
15/10/2023

آگاہی مہم۔

11/09/2023

Swallallah alehe wassallam

Address

Deans Trade Centre Peshawar
Peshawar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tabeer Travel & Tours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tabeer Travel & Tours:

Videos

Share

Category

Nearby travel agencies


Other Travel Companies in Peshawar

Show All