KPK TourisM Guide 2020

KPK TourisM Guide 2020 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KPK TourisM Guide 2020, Tourist Information Center, Swat, Swat.

20/04/2021
11/03/2021

سیاحت کے لئے درجہ زیل باتوں کا خیال رکھیں ۔۔
تحریر عظمت اکبر

کسی بھی نئی جگہ یا مقام کا دورہ یقینا ہر ایک کے لئے دلچسپ اور سنسنی خیز مہم جوئی ہو سکتی ہے ۔۔ اس لئے اس جگہ تک پہنچنے کے لیے سیاح پہلے سے تیاریاں کرتے نظر آتے ہیں ۔۔
یہاں بھی چند ایسے تجاویز آپ کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہو ۔۔جو آپکے سفر کو آسان بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں ۔۔

جس جگہ یا ملک کا سفر مقصود ہو ۔۔ سب سے پہلے اس کے لباس ، کلچر ، زبان ، خوراک ، مزہبی اور مقامی روایات پر پہلے سے ہی تحقیق کریں ۔۔ اور تمام دستیاب معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں ۔۔ اور اپنے آپ کو ان معلومات کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کریں ۔۔

سفر شروع کرنے سے پہلے سفری اخراجات کے لئے مناسب رقم اپنے ساتھ لیکر جائیں ۔۔ جس جگہ کا سفر مقصود ہو ۔۔ پہلے سے پتہ کرلیں کہ وہاں اے ٹی ایم ، ایزی پیسہ وغیرہ کی سہولت موجود ہے ۔۔

سفر کے لئے ضرورت کے مطابق محتصر سامان کا انتخاب کریں ۔۔ غیر ضروری چیزوں کو اپنے بیک پیک کا حصہ نہ بنائے ۔۔ ایسے بیگ کا انتحاب کریں ۔۔ جو سفر آپکے لئے مددگار ثابت ہو نہ کہ وبال جان۔۔

سفر شروع کرنے سے پہلے پوری طرح منصوبہ بندی کریں ۔۔ اور کوشش کریں کہ اسی منصوبہ بندی کے مطابق سفر کو مکمل کریں ۔۔ منصوبہ بندی میں ضرورت کے وقت ردو بدل کی گنجائش چھوڑیں ۔۔

رہائش کا بندوست پہلے سے کیا جائے تاکہ بعد میں پریشانی سے بچا جاسکے ۔۔

ایسا لباس پہنے ۔۔ جو مقامی طور پر قابل قبول ہو ۔۔

منزل مقصود تک پہنچنے کے لئے راستے کے بارے میں پہلے سے ہی پوری طرح آگاہی حاصل کی جائے ۔۔ اور اس بات کو یقینی بنائے کہ کہیں پر لینڈ سلائیڈنگ یا کسی اور وجہ سے راستہ بند تو نہیں ۔۔

مذہبی مقامات کا سفر اگر مقصود ہو ۔۔ تو اس مذہب کے بارے میں پوری طرح آگاہی حاصل کریں ۔۔ اور مزہبی مقامات کی تکریم اور تقدس کا پوری طرح خیال رکھیں ۔۔

سیاحتی مقامات کے قریب اگر ابادی ہے تو شور وغل اور میوزک بجانے سے گریز کریں ۔۔

خوراک کے معاملے میں پوری طرح احتیاط کریں ۔۔راستے کے ریستوران سے کھانا کھانے سے حتی الوسع گریز کرنی کی کوشش کریں ۔۔

اپنے بیگ میں فرسٹ ایڈ کٹ ضرور رکھیں ۔۔ تاکہ بوقت ضرورت اس کو استعمال میں لایا جاسکے ۔۔

سیاحتی مقامات کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے ۔۔ کہ وہاں پر گند پھینکنے اور پھیلانے سے گریز کیا جائے ۔۔ بلکہ دوسروں کو بھی ایسا کرنے سے منع کرنے کی کوشش کریں ۔۔

نوٹ : دوست احباب سفر کے حوالے سے ان تجاویز میں اضافہ کرسکتے ہیں۔۔

Address

Swat
Swat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KPK TourisM Guide 2020 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KPK TourisM Guide 2020:

Share