12/11/2024
بھلیال سالٹ ماٸن
چکوال سے خوشاب کی طرف جاتے ہوۓ روڈ پر ایک گاؤں جس کا نام بھلیال ہے، وہاں سے میٹل روڈ جبا جاتا ہے جبا سے تھوڑا پہلے باٸیں ہاتھ پر ایک جیپ ٹریک ہے جو اس کان کی طرف جاتا ہے. بھلیال کلر کہار کا ایک گاٶں ہے جو کلر کہار سے کوٸی 20 کلومیٹر پہ واقع ہے اس کان تک آنے کے لیے خوبصورت راستہ میں 6 کلومیٹر کا راستہ کچا ہے
کان ویسے تو نمک کی ہے لیکن جگہ ایسی خوشنما افسانوی رومانوی بلکل کسی عشق کی داستان جیسی
یہ سالٹ مائن کسی بھی طرح سے کھیوڑا سالٹ مائن سے کم نہیں ہے.
جب آپ مائن کے سامنے آتے ہیں تو پہلا احساس ہوتا ہے آپ کسی الف لیلیٰ میں بیان کردہ جگہ کے سامنے کھڑے ہیں ۔ بلند ترین پہاڑ ، گھنے جنگلات ، تازہ پانی کے چشمے اور ہر جانب پھیلی جنگلی حیات بھی شامل ہے . اس مائن کی لمبائی بھی بہت زیادہ ہے جس کے اندر ٹرک تک گھومتے رہتے ہیں پاکستان میں موجود بہت کم لوگ ہیں جو اس ماٸن کے متعلق جانتے ہیں مجموعی طور پر اس مائن کو کھیوڑہ مائن سے زیادہ ہی کہا جا سکتا ہے کیونکہ کھیوڑہ ماٸن مشہور ہے اور راستہ آسان ہے اس لیے وہ زیادہ مشہور ہے آپ یہاں بھی جاٸیں اور دیکھیں اس احساس کو جو اس کو دیکھ کے محسوس ہوتا ہے۔