Team Galyat - UnOfficial

Team Galyat - UnOfficial Voice Of Galyat, News Updates, Issues, Photography & Everything You Want To Know About Galyat, With The Largest Network From Galyat.
(1)

17/08/2022
Thandyani top
29/09/2021

Thandyani top

27/03/2021
18/01/2021

Voice Of Galyat, News Updates, Issues, Photography & Everything You Want To Know About Galyat, With The Largest Network From Galyat.

06/01/2021

#برفباری
دنیا کے اور بھی حسیں خطے ہیں لیکن میرے گلیات کا جواب نہیں۔
بہت سے لوگوں نے برف باری کا ایسا حسین و دلنشیں منظر نہ دیکھا ہو گا۔ جنہوں نے روئی کے گھالوں کو گرتے نہیں دیکھا وہ اس ویڈیو میں یہ خوبصورت منظر دیکھ لیں۔ گلیات کا یہ خطہ اپنے حسن کا ثانی نہیں رکھتا۔

جنگل کنارے بیس کیمپ تک نتھیاگلی سے ڈگری بنگلہ میرن جانی لعل خان ڈیرہ تا ٹھنڈیانی تک سیاحتی روڈ بنا دیا جاۓ تو ہر سال لاکھوں سیاح ان خوبصورت وادیوں کے حسین نظارے کو دیکھنے آ سکتے ہیں۔ لاکھوں لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع میسر آ سکتے ہیں، سیاحت کی انڈسٹری بہت ترقی پا سکتی ہے۔
کل 4-1-2021 جندرباڑی پھلکوٹ میں گرتی برف کا ایک دلفریب منظر۔ ویڈیو کریڈٹ عابد اعوان عابد اعوان

30/12/2020
Team Galyat Unofficial
02/12/2020

Team Galyat Unofficial

 ؟    ایبٹ آباد کا جو سیاحتی خطہ ابھی تک ڈویلپ نہیں ہوا، اگر وہ سیاحت کے لیے ڈویلپ کر دیا جاۓ تو اس کی بدولت ہر سال کتنی...
16/11/2020

؟

ایبٹ آباد کا جو سیاحتی خطہ ابھی تک ڈویلپ نہیں ہوا، اگر وہ سیاحت کے لیے ڈویلپ کر دیا جاۓ تو اس کی بدولت ہر سال کتنی رقم ایبٹ آباد میں سرکولیٹ کرے گی؟
جی وہی خطہ جو نتھیاگلی سے ڈگری بنگلہ میرن جانی لال خان ڈیرہ، گلی بنگلہ تا ٹھنڈیانی تک ہے جس کی اوسط اونچائی 9000 فٹ اور لمبائی تقریبا“ 45 کلومیٹر ہے۔ اگر جنگل کے باہر کنارے کنارے کے ساتھ سیاحتی روڈ تعمیر کر دیا جاۓ تو کم از کم 6 ملین سیاح ہر سال ملک بھر اور بیرونِ ملک سے سے اس خطہ میں آ سکتے ہیں۔

آئیے ایک رف اندازہ لگاتے ہیں کہ اتنی کثیر تعداد سے سیاحوں کی آمد سے ایبٹ آباد میں کتنا پیسہ سرکولیٹ ہو سکتا ہے۔
مثال کے طور پہ فی سیاح کم از کم 30000 روپے بھی خرچ کرے تو
6000000*30000=1,80,00,00,0000
یعنی ہر سال کم از کم ایک سو اسی ارب روپے صرف اس بیلٹ کی بدولت ضلع ایبٹ آباد میں لوگ باہر سے آ کر خرچ کریں گے۔ جس سے روزگار اور کاروبار میں کس قدر اضافہ گا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
ایک اور اہم بات پنجاب و دیگر علاقوں کو سب سے قریب ترین سیاحتی مقامات گلیات کے ہی لگتے ہیں۔ لاہور سے چھ گھنٹے کی مسافت، ملتان سے نو گھنٹے کی مسافت پہ ہیں۔

زردار اعوان

اطلاح عام اھلیان یونین کونسل پھلکوٹ مورخہ 19 ۔ 20 اکتوبر بروز پیر منگل 2020 کو صبح 8 بجے سے لے کر شام 4 بجے تک نادرا کی ...
18/10/2020

اطلاح عام
اھلیان یونین کونسل پھلکوٹ مورخہ 19 ۔ 20 اکتوبر بروز پیر منگل 2020 کو صبح 8 بجے سے لے کر شام 4 بجے تک نادرا کی ٹیم آپ کے علاقے میں موجود ھو گی اھلیان پھلکوٹ میں جن افراد کے شناختی کارڈ نہیں بنے ھیں یا جن افراد کے شناختی کارڈ ایکسپائر ھو چکے ھیں وہ براۓ مہربانی میر مارکیٹ گاؤں خاص اپر پھلکوٹ میں نادرا کی ٹیم سے اپنے اپنے شناختی کارڈ بنوا لیں شکریہ
بشکریہ ملک ظہیر میر ملک جمیل اعوان

24/09/2020
جنسی زیادتی کا بڑھتا ہوا رحجان اور  اس درندگی کا تدارک کیسے کیا جاۓ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔...
15/09/2020

جنسی زیادتی کا بڑھتا ہوا رحجان اور اس درندگی کا تدارک کیسے کیا جاۓ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آۓ روز نیوز چینل و سوشل میڈیا پہ یہ خبر گردش کر رہی ہوتی ہے کہ فلاں شہر میں فلاں جگہ کوئی کمسن بچی یا عورت جنسی زیادتی کا شکار ہو گئی ہے۔ ایک شور اٹھتا ہے ، متعلقہ ادارے ملزم کو پکڑتے ہیں تفتیش ہوتی ہے، ٹرائل چلتا ہے۔ پراسیکیوشن کے خلا ، مدعی پہ پریشر، سست ترین نظامِ انصاف کی وجہ سے ملزم سزا سے بچ جاتے ہیں۔ اور ممکن ہے کچھ میں سزا بھی ہو جاتی ہو گی۔ اکثر یہی سننے میں آیا ہے کہ کمسن بچی سے زیادتی کے بعد قتل بھی کر دیا جاتا ہے اور ملزم کوئی رشتہ دار یا پڑوسی تھا۔

ابھی چند دن پہلے لاہور گجر پورہ میں کرول گھاٹی (کرول جنگل) کے پاس ایک خاتون سے بچوں کے سامنے گینگ ریپ ہوا۔ جس پہ عوامی حلقہ کی طرف سے غم و غصہ کا ایک طوفان اٹھایا گیا، متعلقہ اداروں نے ایک ملزم شفقت کو گرفتار کر کے آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا اور مرکزی ملزم عابد علی کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔(اس نے پہلے بھی ریپ کیے ہوۓ ہیں) عوام کی طرف سے سر عام پھانسی اور سخت ترین سزاٶں کا شور اٹھا یہ آواز ملک کے اعلی ایوانوں میں بھی گونجی ، وزیراعظم کی طرف سے سرجری کر کے نامرد بنانے کی بات بھی سامنے آئی ، جو کہ شاید مسئلے کا درست حل نہیں کیا خبر کہ وہ نامرد فرسٹرشن کا شکار ہو کر سماج میں اور گڑ بڑ شروع کر دے (لڑکیوں کو قتل وغیرہ) ۔ صرف سزا ہی اس کی روک تھام کے لیے کافی نہیں ہے۔ سخت سے سخت سزائیں بھی ہوں، نظامِ انصاف بھی تیز کیا جاۓ اور سزاٶں پہ سو فیصد عملدرآمد بھی یقینی بنایا جاۓ۔

لیکن! اس کے سدِ باب کے لیے یہ ناکافی ہے۔ بہت سے جرائم میں چلو بااثر نہیں غریب آدمی کو تو سزائیں ہو ہی جاتی ہیں لیکن ویسا ہی جرم کوئی اور غریب کر دیتا ہے۔ (یہاں بااثر و امیر لوگوں کی تو بات ہی نہیں کرتے) اصل مسئلہ تو بڑھتی ہوۓ جنسی زیادتی کے رحجان کو ختم کرنے یا کم سے کم کرنے کا ہے۔
اس کے لیے یہ جتنے بھی ملزم گرفتار ہوتے ہیں ان سے صرف قانونی تفتیش ہی نہ کی جاۓ بلکہ ماہرِ نفسیات اور دیگر اہلِ علم و دانش کی کوئی ایسی کمیٹی یا بورڈ ہو جو ان کے ذہن کو پرکھے کہ یہ کیا ذہنی بیماری ہے کہ جس سے درندگی و سفاکیت کی ان گہرائیوں میں پہنچ جاتے ہیں، وہ کیا محرکات و وجوہات ہیں جو ان کو اس طرح درندہ بنا دیتی ہیں۔ وہ کونسے عوامل ہیں جو ان کو سفاکیت کی ان حدوں پہ پہنچا دیتے ہیں۔ مکمل مطالعہ کے بعد یہ کمیٹی یا بورڈ اپنی رپورٹ مرتب کرے اور سماج کے ان عوامل و محرکات اور اس درندگی کی روک تھام کے لیے اپنی سفارشات پیش کرے کہ یہاں پہ یہ خلا یہ کجی یہ خامی ہے جو ان کو درندہ بنا دیتی ہے اور اس کے سدِ باب کا یہ حل ہے۔ جس پہ سرکار کو فوری عمل کرنا چاہیے تاکہ سماج میں سے یہ درندگی و سفاکیت ختم ہو اور ایک بہتر، پر امن، انسان دوست، مہذب معاشرہ پروان چڑھے۔

زردار اعوان

11/09/2020

جس ملک میں پولیس کو مدد کیلئے کال کریں تو وھاں ڈاکو پہنچ آئیں وھاں ڈاکو تو ڈاکو ھیں مگر محافظ بھی ڈاکو ھیں اس سسٹم پہ ھزار بار تھو

05/09/2020
22/07/2020

میں کیوں کہیں جاؤں؟
میرا پاکستان کسی جنت سے کم نہیں۔
میرے پاکستان جیسا حسن کہیں اور نہیں۔
سر زمینِ پاک کا چپہ چپہ قریہ قریہ نگر نگر قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔
سرزمینِ پاک کی ماٶنٹین سینری کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں۔
سر زمینِ پاک کی سر سبز فلک بوس پہاڑی چوٹیوں جیسی کہیں چوٹیاں نہیں۔

یہ جس پہاڑی چوٹی کا بادل طواف کر رہے ہیں، یہ جو پہاڑی چوٹی مخملی سبز گھاس سے سجی پڑی ہے، یہ زمیں جو آسماں سے باتیں کر رہی ہے، یہ کہیں اور کی نہیں بلکہ میرے خوبصورت گلیات کی بلند ترین چوٹی ”میرن جانی“ ہے۔ یہ ہے میرا خوبصورت پاکستان۔

یہاں جنگل کنارے نتھیاگلی سے ٹھنڈیانی تک سیاحتی روڈ کی اشد ضرورت ہے۔ یاد رہے جنگل کنارے۔ تاکہ نیچرل بیوٹی محفوظ بھی رہے اورپائیدار ، ماحول دوست سیاحت کو فروغ ملے۔ بیرونِ ملک سے ٹورسٹ یہاں قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے لیے آئیں۔ جس سے وطنِ عزیز کا مثبت تشخص دنیا میں اجاگر ہو۔




12/07/2020

;;;;;;;;;;;;;;; فرشتے جنت میں ;;;;;;;;;;;,;;;;;;;;;;;

نہ غمِ ماضی نہ دوشِ فردا، نہ فکرِ معاش نہ غمِ روزگار، نہ حسد نہ رقابت، نہ کینہ نہ بغض، صبح کا اجالا ہو یا شام کی تاریکی یہ پھول (بچے) ہر موسم میں ،ہر رت میں، ہر سر زمیں پہ، کھلے کھلے مہکے مہکے ہی رہتے ہیں۔ یہ ستارے زمیں پہ جگمگاتے ہی رہتے ہیں۔
میرن جانی و لمبا ڈنہ کے دامن میں کیالی کی گلی کے نزدیک، جنت نظیر وادیوں میں مقامی بچے جہانِ رنگ و بو کی الجھنوں سے آزاد، دنیا و مافیا سے بے خبر اپنے کھیل کی مستی میں مگن۔

ان حسین وادیوں میں ان کھلتے پھولوں کے چہرے پہ نور اور لبوں پہ معصومانہ مسکراہٹ دیکھ کے ذہن کے دہلیز پہ جس پہلے خیال نے قدم دہرا وہ یہ تھا کہ۔
”فرشتے جنت میں“



11/07/2020

اسی آں ہزارے وال۔

میرن جانی ٹاپ سے گلیات کے خوبصورت نظارے۔
یوسی پھلکوٹ کے سیزنل ایریاز، یوسی نملی میرا اور نتھیاگلی کے حسین مناظر اس ویڈیو میں دیکھیے۔

۔             👈  *اعتـــــــماد*  👉ﮐﻨﮉﯾﮑﭩﺮ ﮐﻮ ﮐﺮﺍﯾﮧ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺳﺎﺋﯿﮉ ﺟﯿﺐ ﻣﯿﮟ ﮨﺎتھ ﮈﺍﻟﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﺗﻮ ﺳﺎتھ ﺑﯿﭩﮭﮯﺍﺟﻨﺒﯽ ﻧﮯ ﺍُﻥ ﮐ...
06/07/2020

۔ 👈 *اعتـــــــماد* 👉

ﮐﻨﮉﯾﮑﭩﺮ ﮐﻮ ﮐﺮﺍﯾﮧ ﺩﯾﻨﮯ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺳﺎﺋﯿﮉ ﺟﯿﺐ ﻣﯿﮟ ﮨﺎتھ ﮈﺍﻟﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﺗﻮ ﺳﺎتھ ﺑﯿﭩﮭﮯﺍﺟﻨﺒﯽ ﻧﮯ ﺍُﻥ ﮐﺎ ﮨﺎﺗﮫ ﺳﺨﺘﯽ ﺳﮯ ﭘﮑﮍﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ
"ﻧﮩﯿﮟ ﺑﺎﺑﻮ ﺻﺎﺣﺐ ! ﺁﭘﮑﺎ *ﮐﺮﺍﯾﮧ* ﻣﯿﮟ ﺩﯾﺘﺎ ﮨﻮﮞ."
ﺑﺎﺑﻮ ﻧﮯ ﺑﮩﺖ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﺎ ﮐﺮﺍﯾﮧ ﺧﻮﺩ ﺩﮮ ﮔﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﺑﮩﺖ ﻣﮩﺮﺑﺎﻥ ﮨﻮ ﺭﮨﺎ ﺗﮭﺎ ﺍﻭﺭ ﺍُﺳﮑﺎ ﮐﺮﺍﯾﮧ ﮐﻨﮉﯾﮑﭩﺮ ﮐﻮ ﺩﮮﺩﯾﺎ...
ﺍﮔﻠﮯ ﺳﭩﺎﭖ ﭘﺮ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﺑﺲ ﺳﮯ ﺍُﺗﺮﺍ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺑﻮ ﮐﺴﯽ ﭼﯿﺰ ﮐﻮ ﺟﯿﺐ ﺳﮯﻧﮑﺎﻟﻨﮯ ﻟﮕﺎ ﺗﻮ ﺳﺮ ﺗﮭﺎﻡ ﮐﺮ بیٹھ ﮔﯿﺎ,ﺍُﺱ ﺍﺟﻨﺒﯽ ﻧﮯ ﺍُﺱ ﮐﯽ *ﺟﯿﺐ* کا *ﺻﻔﺎﯾﺎ* ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ....

ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺩﻥ ﺑﺎﺑﻮ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﺍُﺱ ﭼﻮﺭ ﮐﻮ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﻣﯿﮟ ﭘﮑﮍﺍ ﺗﻮ ﻭﮦ ﭼﻮﺭ ﺑﺎﺑﻮ ﮐﻮ *ﮔﻠﮯ ﻟﮕﺎ* ﮐﺮﺭﻭﻧﮯ ﻟﮕﺎ." ﺑﺎﺑﻮ ﺻﺎﺣﺐ ! ﻣﺠﮭﮯ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮ ﺩﻭ ﺗﻢ ﺳﮯﭼﻮﺭﯼ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﯿﭩﯽ ﻣﺮﮔﺌﯽ"
ﺑﺎﺑﻮ ﻧﮯ ﻧﺮﻡ ﺩﻟﯽ ﮐﮯﺳﺎﺗﮫ ﺍُﺱ ﮐﻮ ﻣﻌﺎﻑ ﮐﺮﺩﯾﺎ...
ﭼﻮﺭ ﭼﻼ ﮔﯿﺎ ﻟﯿﮑﻦ ﮔﻠﮯ ﻣﻠﺘﮯﻭﻗﺖ ﺍُﺱ ﻧﮯ ﭘﮭﺮ ﺑﺎﺑﻮ ﮐﯽ *ﺟﯿﺐ ﮐﺎ ﺻﻔﺎﯾﺎ* ﮐﺮ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ،،...

ﭼﻨﺪ ﺩﻥ ﺑﻌﺪ ﺑﺎﺑﻮ ﺻﺎﺣﺐ
ﻣﻮﭨﺮﺳﺎﺋﯿﮑﻞ ﭘﺮ ﮐﮩﯿﮟﺟﺎ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ ﮐﮧ ﺭﺍﺳﺘﮯﻣﯿﮟ ﺍُﻥ ﮐﻮ ﺍُﺱ ﭼﻮﺭ ﻧﮯ ﺭﻭﮐﺎ.... ﭼﻮﺭ ﻧﮯ ﺭﻭﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺑﺎﺑﻮ *ﺻﺎﺣﺐ ﺳﮯ ﻣﻌﺎﻓﯽ* ﻣﺎﻧﮕﯽ,ﺑﺎﺑﻮ ﮐﻮ ﺍُﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺭﮮ ﭘﯿﺴﮯ ﺑﮭﯽ ﻟﻮﭨﺎ ﺩﯾﮯ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﺱ ﮐﯽ ﺩﻭﮐﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﻟﮯ ﺟﺎ ﮐﺮ *کولڈ ڈرِنک* ﭘِﻼﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﭼﻼ ﮔﯿﺎ.....
ﺑﺎﺑﻮ ﺧﻮﺷﯽ ﺧﻮﺷﯽ ﺟﺐ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﻮﭨﺮﺳﺎﺋﯿﮑﻞ ﻭﺍﻟﯽ ﺟﮕﮧ پرﺁﯾﺎ ﺗﻮ ﺩﯾﮑﮭﺎ ﮐﮧ ﺍِﺱ ﺑﺎﺭ ﭼﻮﺭ ﺍُﺳﮑﯽ *ﻣﻮﭨﺮ ﺳﺎﺋﯿﮑﻞ ﻟﮯ ﮔﯿﺎ تھا*

_ﺳﺒـــــــق:_
*_ﯾﮩﯽ ﺣﺎﻝ ہِماری ﻋﻮﺍﻡ ﺍﻭﺭ ہمارے ﺣُﮑﻤﺮﺍﻧﻮﮞ ﮐﺎ ﮨﮯ_* ﻋﻮﺍﻡ ﺑﺎﺭ ﺑﺎﺭ ﺍُﻥ ﭘﺮ ﺍﻋﺘﻤﺎﺩ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺣُﮑﻤﺮﺍﻥ ﮨﺮ ﺑﺎﺭ ﺍُﻧﮩﯿﮟ ﻧﺌﮯ نئے ﻃﺮﯾﻘﮯ ﺳﮯ ﻟُﻮﭨﺘﮯ ﮨﯿﮟ...!!!

*اللہ پاک اس دکھیاری اور مغموم عوام کو شعور و فہم کی دولت سے مالامال فرمائے کہ اپنے روشن مستقبل کیلئے بہتر فیصلہ کرسکیں*....!!!!

*︗︗︗-بات کڑوی ضرور ہے مگر سچ ہے-︗︗︗*

کے آخدے او فر
30/06/2020

کے آخدے او فر

اھلیانِ گلیات تھوڑی محنت ھے مگر بہت فائدہ ھو گا اس سے پورے قومی اسمبلی NA15 کی عوام کے ساتھ ساتھ پورے ھزارہ میں ٹورائزم ...
28/06/2020

اھلیانِ گلیات تھوڑی محنت ھے مگر بہت فائدہ ھو گا اس سے پورے قومی اسمبلی NA15 کی عوام کے ساتھ ساتھ پورے ھزارہ میں ٹورائزم کو فروغ ملے گا کا ھر خاندان مستفید ھو گا آواز اٹھایئے اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے روشن کل کیلئے
#نتھیاگی #ڈگری #بنگلہ #میرنجانی #ٹھنڈیانی #روڈ

حلقہ این اے 15 کی ترقی کا ضامن ڈگری بنگلہ میرن جانی بیرنگلی ٹھنڈیانی روڈ بزریعہ میپ جس سے NA15 ھی نہیں ضلع ایبٹ آباد سمت...
28/06/2020

حلقہ این اے 15 کی ترقی کا ضامن ڈگری بنگلہ میرن جانی بیرنگلی ٹھنڈیانی روڈ بزریعہ میپ جس سے NA15 ھی نہیں ضلع ایبٹ آباد سمت ھزارہ میں کافی لوگوں کا معاش کا زریعہ بن سکتا ھے

دیکھتی آنکھوں اور سُنتے کانوں کو طارق عزیز کی طرف سے خدا حافظ. 😭پاکستان کے مقبول ترین اور سینیئر ٹی وی میزبان طارق عزیز ...
17/06/2020

دیکھتی آنکھوں اور سُنتے کانوں کو طارق عزیز کی طرف سے خدا حافظ. 😭
پاکستان کے مقبول ترین اور سینیئر ٹی وی میزبان طارق عزیز جہانِ فانی سے رخصت کر گئے ہیں. اللہ تعالی اُن کی مغفرت فرمائے...آمین
#فادی

17/06/2020

سیاست کے میدان کی ایک ایسی نامور شخصیت، جسے صدیوں عزت، احترام اور پیار کے ساتھ یاد رکھا جاۓ گا، میدانِ سیاست میں نیک شہرت رکھنے والے، زیرک، نڈر ، بے باک، باکردار، کھرے، سچے ، سرکل بکوٹ و نمل میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھانے والے جناب مرحوم گلزار احمد عباسی صاحب۔(اللہ غریقِ رحمت کرے اور درجات بلند فرماۓ) ڈگری بنگلہ کے مقام پہ ان کے فرزند ارجمند، انتہائی نفیس، ملنسار، مخلص، سادہ طبع، والد کی طرح فہم و فراست کے مالک، اخلاق سے گرویدہ بنا لینے والے سابق ڈسٹرکٹ ممبر یونین کونسل نمل جناب غضنفر علی عباسی صاحب سے ڈگری بنگلہ کی حالتِ زار پہ سوال اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ پہ یہ ویڈیو ضرور دیکھیے۔
ہم شکر گزار ہیں کہ غضنفر علی عباسی صاحب نے نہ صرف ہمیں وقت دیا بلکہ ڈگری بنگلہ کی مرمت کے حوالے سے حکام سے مطالبہ بھرپور مطالبہ بھی کیا ہے۔

اھلیان یونین کونسل پھلکوٹ یونین کونسل بیرنگی کیلئے خوشخبری بڑا ھوتر بالن کی لکڑ بابا جی لکڑ ٹال پہ بازار سے بارعایت ملے ...
11/06/2020

اھلیان یونین کونسل پھلکوٹ یونین کونسل بیرنگی کیلئے خوشخبری بڑا ھوتر بالن کی لکڑ بابا جی لکڑ ٹال پہ بازار سے بارعایت ملے گی

اھلیان یونین کونسل پھلکوٹ مالسہ جندر باڑی یونین کونسل بیرنگلی کیلئے خوشخبری آج کل لکڑ جنگل سے نہیں کاٹنے دی جاتی تو اب پ...
11/06/2020

اھلیان یونین کونسل پھلکوٹ مالسہ جندر باڑی یونین کونسل بیرنگلی کیلئے خوشخبری
آج کل لکڑ جنگل سے نہیں کاٹنے دی جاتی تو اب پریشانی کیسی اب آپ کے قریب بڑا ھوتر میں معیاری اور اچھی لکڑ بازار سے رعایت ملے گی

11/06/2020

:::::::::حسین وادیوں میں محوِ رقصاں ہو جاٶں::::::::::::

لال خان ڈیرہ سطح سمندر سے 9300 فٹ بلند پہاڑ کی چوٹی پہ تقریبا“ 70 ایکڑ پہ محیط رنگ برنگے پھولوں سے مزین، مخملی گھاس سے سجا ہوا قدرتی پارک۔
گلیات کے اس خوبصورت پارک سے مشرق کی جانب نانگا پربت کا گلیشئر ، کشمیر و سرکل بکوٹ کی وادیا دیکھائی دیتی ہیں۔ مغرب میں گلیات کی خوبصورت وادیوں کے نظارے اور ایبٹ آباد شہر کی شملہ پہاڑی کا نظارہ ہے، شمال کی جانب ٹھنڈیانی کی خوب صورت پہاڑی کی دید ہوتی ہے اور جنوب کی جانب گلیات کی بلند ترین پہاڑی چوٹی میرن جانی فلک سے بوس و کنار ہوتی نظر آتی ہے۔

لال خان ڈیرہ کے مشرق میں یوسی نمل کا گاٶں کرلی ہے اور مغرب میں یوسی پھلکوٹ کا گاٶں جندرباڑی ہے۔

کچھ نوجوان ان حسین وادیوں کے حسن کے سحر میں مبتلہ ہو کر محوِ رقصاں ہیں۔

اتنی احتیاط کے باوجود بھی اگر کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے تو حکومت کی نا اہلی ہے
08/06/2020

اتنی احتیاط کے باوجود بھی اگر کرونا تیزی سے پھیل رہا ہے تو حکومت کی نا اہلی ہے

Good News For
31/05/2020

Good News For

انتہائی افسوس کے ساتھقانون نافذ کرنے والے ادروں کو ایسے ظالم اور بے رحم قاتلوں کو بہت جلد گرفتار کرنا چاہیے اگر قاتلوں ک...
01/05/2020

انتہائی افسوس کے ساتھ
قانون نافذ کرنے والے ادروں کو ایسے ظالم اور بے رحم قاتلوں کو بہت جلد گرفتار کرنا چاہیے اگر قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار نہیں کیا گیا تو پورا لوئر گلیات احتجاج کرنے ایبٹ آباد شہر کا رخ کرے گا اور پورا ایبٹ آباد بلاک کر دیا جائے گا اللّٰہ تعالیٰ محروم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے یہ مرحوم کی فائل فوٹو ہے۔

25/04/2020

دیکھیے خوبصورت گلیات کے نظارے۔ لال خان ڈیرہ سے

۔۔۔۔۔۔وبا سے بچنے کے لیے عمر ؓابن خطاب کا فیصلہ۔۔۔۔۔۔۔کرونا وائرس کی وبا۔۔۔۔ ہمارا ایمان۔۔۔۔۔ احتیاطی تدابیر۔         حض...
24/03/2020

۔۔۔۔۔۔وبا سے بچنے کے لیے عمر ؓابن خطاب کا فیصلہ۔۔۔۔۔۔۔

کرونا وائرس کی وبا۔۔۔۔ ہمارا ایمان۔۔۔۔۔ احتیاطی تدابیر۔

حضرت عمر ؓ ایک دفعہ شام کے سفر کے لیے مدینہ سے روانہ ہوۓ۔ جب راستے میں تبوک کے قریب پہنچے تو ادھر سے اطلاع موصول ہوئی کہ شام اور اس کے گرد و نواح کے علاقہ میں طاعون وبا کی صورت میں پھوٹ پڑی ہے۔اور لوگ ہزاروں کی تعداد میں لقمہٕ اجل بن رہے ہیں۔ آپ ؓ وہیں رک گئے۔ رفقا میں اختلافِ راۓ تھا، ایک گروہ نے کہا کہ آپ ؓ شام کی طرف ایک مقدس اور بلند و بالا مقصد کے لیے راہ پیما ہیں وبا کو آپ کے راستے میں حائل نہیں ہونا چاہیے۔ موت تو قضا۶ الہی سے آتی ہے۔ دوسرے گروہ کی یہ راۓ تھی کہ آپ ؓ کو صحابہ ؓ کی اتنی بڑی جماعت کے ساتھ اس طرح موت کے منہ میں نہیں جانا چاہیے۔ آپ نے معاملہ پر ٹھنڈے دل سے غور کیا اور علی الصبح اعلان کر دیا کہ میں واپس جا رہا ہوں، تم بھی واپس چلو۔

حضرت ابو عبیدہ ؓ کو اس فیصلہ کا علم ہوا تو آپ نے حضرت عمر ؓ سے کہا کہ ”عمر! کیا تقدیرِ الہی سے فرار اختیار کرتے ہو؟“ آپ ؓ نے فرمایا کہ ” ابو عبیدہ! کاش کوئی اور یہ بات کہتا۔ میں تقدیرِ الہی سے تقدیرِ الہی کی طرف فرار کر رہا ہوں۔“ فہمِ و فراست اور بصیرتِ فاروقی ؓ پہ قربان کہ صرف چار الفاظ میں کتنے جامع انداز میں تقدیرِ الہی کی گتھی کو سلجھا دیا۔

آپ ؓنے اس جامع اور مانع فقرہ پہ ہی اکتفا نہ کیا بلکہ اس کی وضاحت کے لیے کہا کہ ” ابو عبیدہ! ذرا غور کرو کہ اگر تمہارے پاس کچھ اونٹ ہوتے اور تم انہیں ایسی وادی میں لے جاتے جس کا ایک حصہ سر سبز و شاداب اور دوسرا حصہ بنجر ہوتا۔ تم اگر اپنے اونٹوں کو بنجر علاقہ میں چھوڑتے تو کیا یہی تقدیرِ الہی کے مطابق نہ ہوتا؟ اور اگر انہیں سر سبز و شاداب رقبہ کی طرف لے کے جاتے تو کیا یہ بھی تقدیرِ الہی کے مطابق نہ ہوتا؟

پوری دنیا اور وطنِ عزیز بھی کرونا وائرس کی وبا کی لپیٹ میں ہے۔ دنیا کے امیر ممالک کے پاس وسائل بھی ہیں اور تمام وسائل کے باوجود وہ سخت پریشانی و اضطراب میں مبتلا ہیں۔ جبکہ ہمارےپاس وسائل کی بھی بہت کمی ہے۔ ہم صرف اور صرف احتیاطی تدابیر اپنا کر اور سماجی فاصلہ رکھ کر ہی اس وبا سے خود کو اور اپنے پیاروں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ ورنہ عمر ؓ ابن خطاب کے ایمان اور توکل علی اللہ کا ہزارواں حصہ بھی ہمارے پاس نہیں۔

اللہ کریم ہم سب کو محفوظ رکھے آمین۔

زردار اعوان

23/03/2020

پاکستان اسٹیج 3 میں داخل ہو رہا ہے، جہاں لوگوں سے لوگوں میں وائرس کی منتقلی شروع ہو گی۔ 480 میں سے کم از کم 59 کیسز ایسے ہیں، جن میں مقامی طور پر کرونا وائرس پھیل چکا ہے ۔۔

‏اللہ کا واسطہ ہے، آپ اس چیز کو سمجھیں۔ اگر ہم احتیاط نہیں کرتے، تو میرے منہ میں خاک ؛
اگلے دو سے تین ہفتوں میں کرونا وائرس کا طوفان آنے والا ہے، جسے ہمارا ہیلتھ سسٹم برداشت نہیں کر پائے گا ۔۔

یہ کوئی سازش یا افواہ نہیں۔ کرونا بد قسمتی سے حقیقت ہے اس لئے احتیاط کریں۔
ہم ایک غریب ملک کے شہری ہیں، یہاں بھوک کی وجہ سے صورتحال دوسرے ممالک سے بھی بدتر ہو سکتی ہے، ہمارا پورا نظام زمین بوس ہوجائے گا ۔۔
ہم دوراہے پر کھڑے ہیں، تھوڑی سی احتیاط سے ہم اس امتحان سے نکل جائیں گے اور لاپرواہی سے ہمارا سب کچھ ڈوب جائے گا ۔۔
احتیاط سے خود کو، اپنے پیاروں اور پاکستانیوں کو بچا لیجیے🙏

21/03/2020

وزیراعظم صاحب ھم سب اس مشکل گھڑی میں آپ کے ساتھ ساتھ ھیں اب آپ بھی گھبرانا نہیں
❤💗💓

Address

Galyat
Abbottabad
22010

Telephone

+923365427136

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Team Galyat - UnOfficial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Team Galyat - UnOfficial:

Videos

Share